تھالیز
وکیپیڈیا سے
Thales
پیدائش: 640ق م
انتقال: 546ءق م
یونان کا سب سے قدیم فلسفی ۔ اس کا شمار یونان کے ’’سات داناؤں‘‘میں ہوتا ہے۔ اس نے ایشیائے کوچک میں یونانی فلسفیوں کا پہلا دبستان قائم کیا۔ اپنے شاگردوں کو یہ تعلیم دی کہ کائنات کی تمام چیزوں کی اصل پانی سے ہے۔ حتی کہ انسان بھی پانی سے پیدا ہوا ہے۔ پہلا فلسفی جس نے کائنات کی تخلیق کی تشریح سائنس کی رو سے کی۔ پہلی مرتبہ علم ہندسہ کے اصولوں کا اطلاق زندگی کے عملی مسائل پر کیا۔ فلکیات اور الجبرا سے بھی واقف تھا۔ چنانچہ جب اس کی سورج گرہن کی پیشن گوئی درست نکلی توبہت مقبول ہوگیا اور لوگ اُس کی زیارت کے لیے جوق در جوق آنے لگے۔