تبادلۂ خیال منصوبہ:دیوان عام/وثق ششم
وکیپیڈیا سے
[ترمیم] آج کا قول
میں نے افراز صاحب کو تجویز کیا تھا کہ اردو وکی پیڈیا کے صفحہ اول پر ایک آج کا قول کے نام سانچہ بنایا جائے۔ تاکہ وہاں ہر روز عظیم شخصیات کے اقوال میں سے ایک منختب قول وہاں پیسٹ کیا جاسکے۔۔۔۔۔ کیسا رہے گا۔۔۔۔۔ ؟ --Adilch 09:47, 19 دسمبر 2006 (UTC)
[ترمیم] رائے
نئے سانچے بنانے سے قبل صفحہ اول پر دیگر سانچوں کی حالت دیکھ لیجئے۔ اکتوبر کے اوائل میں میری آمد سے اب تک صرف منتخب مقالہ میں تبدیلی ہوئی ہے جبکہ کسی شعبے میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ قول کا سانچہ رکھنے کو تو رکھ دیاجائے اگر آپ اس میں کم از کم ہفتے میں ایک مرتبہ تبدیلی کی یقین دہانی کرائیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں--Fkehar 09:52, 19 دسمبر 2006 (UTC)
- مجھے بھی کوئی اعتراض نہیں۔ ویسے فہد صاحب میں کوشش کررہا ہوں کہ کوئی ایسی چیز مل جاۓ جو آج کی بات اور کیا آپ جانتے ہیں میں رکھی جاسکے۔
[ترمیم] تصویر کا ربط
کوئی صاحب مدد فرمائیں گے کہ کسی تصویر (image) کا ربط اگر براہ راست کسی مضمون کے صفحہ کی طرف لے کے جانا ہو تو اسکے لیۓ کیا کوڈ رکھا جاتا ہے؟ صفحہ اول پر بچوں کی سائنس کی تصویر کو میں نے Redirect تو کر دیا ہے، لیکن اسکو براہ راست صفحہ کی طرف کس طرح کریں گے۔ افراز
- براہ راست ربط دینا ممکن نہیں ہے۔ آپ کو Redirect ہی استعمال کرنا پڑے گا۔ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 09:56, 21 دسمبر 2006 (UTC)
- یہ فرانسیسی ویکیپیڈیا کا ربط ہے فراسیسی ویکی ۔ اس میں آپ صفحہ اول پر کسی تصویر پر کلک کر کے دیکھیۓ ، سیدھا آپکو مضمون کے صفحہ پر لے جاۓ گا۔ افراز
-
- مجھے خود بھی نہیں پتا کے یہ کسے کام کر رہا ہے مگر کام چل سکتا ہے؟ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 11:29, 21 دسمبر 2006 (UTC)
- جی شکریہ ، یہ مدد کافی ہے۔ کام چل جاۓ گا :-) افراز
-
-
- ربط دراصل میں دو عدد nbsp کریکٹرز پر ہے۔ CSS کے ذریعے تصویر کو ان کریکٹرز کے نیچے اس طرح رکھا گیا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ربط تصویر پر ہے۔ حیدر 06:12, 16 جنوری 2007 (UTC)
-
[ترمیم] Board of Trustees
Board of Trustees
کا ترجمہ درکار ہے ۔۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 09:50, 21 دسمبر 2006 (UTC)
[ترمیم] مجلس الاُمناء
[ترمیم] تبدیلی نام کی اجازت
- Computer کے لیۓ موجودہ فارسی لفظ شمارندہ کی جگہ عربی لفظ حاسوب کرنے کے بارے میں آپ حضرات کی راۓ درکار ہے۔ حاسوب کا لفظ شمارندہ کی نسبت زیادہ حلیم و ملائم ہے۔ افراز
- پہلے رندہ پھر کر اب سوپ پلانے چلے ہیں؟ اب رندے سے واقفیت ہو گئی ہے۔ویسے میرے لیے دونوں یکساں ہیں سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 03:57, 22 دسمبر 2006 (UTC)
- شمارندہ ہی ٹھیک ہے، اس سے شمار کرنے کا پہلو نکلتا ہے۔
--Urdutext 21:32, 22 دسمبر 2006 (UTC)
-
- جی بہتر۔ اب تک دو راۓ آگئی ہیں اور دونوں ہی نفی میں ہیں، باقی کوئی راۓ آنے کی امید نہیں اس لیۓ یہ موضوع بند ہوتا ہے۔ افراز
[ترمیم] وکیپیڈیا کا فونٹ
میرے خیال میں سب سے مناسب خط (فونٹ) Tahoma ہے کیونکہ Times New Roman میں الفاظ واضح نہیں نظر آتے خصوصا اگر "ہ" اور "ھ" اگر دیگر الفاظ کے ساتھ استعمال کئے جائیں۔ اس حوالے سے تمام برادران سے رائے طلب ہے۔ میں نے اپنے فائر فاکس پر Tahoma خط کردیا ہے۔ یقین جانئے الفاظ بہت زیادہ واضح ہوگئے ہیں۔ آپ عربی اور فارسی کی وکیپیڈیا بھی دیکھ سکتے ہیں جہاں اسی جیسے واضح خط استعمال کئے گئے ہیں۔ اسی لئے میری ذاتی گذارش ہے کہ ویکیپیڈیا کے تمام فونٹس کو Tahoma کردیا جائے۔--Fkehar 12:07, 23 دسمبر 2006 (UTC)
- فہد احمد کیہر صاحب براہ کرم ہو سکے تو اپنے شمارندے کا عکس شاشہ screenshot بھیجیۓ۔ اور کیا آپ نے دیکھا ہے کہ موجودہ خط ، اردو نسخ ایشیا ٹائپ کے ساتھ اردو ویکی کیسا نظر آتا ہے؟ افراز
- نہیں میرے پاس اردو نسخ ایشیا ٹائپ تو نہیں، ویسے بھی میں اپنی ذاتی رائے میں اسے ایک بھدا خط سمجھتا ہوں (آپ ناراض مت ہوئیے گا، کیونکہ میں ایک خطاط بھی رہ چکا ہوں اس لئے یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں)۔ لیکن مجھے سب سے بہتر Tahoma لگا۔ آپ یہاں اسکرین شوٹ ملاحظہ کیجئے اور اپنی مثبت یا منفی رائے سے آگاہ کردیجئے
--Fkehar 12:28, 23 دسمبر 2006 (UTC)
- Tahoma اور چند دیگر مائکروسوفٹ کے خطوط میں شمارندی اعتبار سے کوئی خامی نہیں اور ان میں وہ تمام خصوصیات موجود ہیں جو کہ ایک خط یا فونٹ میں ہونی چاہیں۔ لیکن ان میں سے کسی کو بھی (tahoma, times new roman (TMN), arial) خوش خط تو کہنا دور کی بات عام صورت والا بھی نہیں کہا جاسکتا۔ اردو نسخ ایشیا ٹائپ ، گو شمارندی اعتبار سے بہت سی خامیاں رکھتا ہے مگر خط نسخ کے اعتبار سے اس میں خوش خطی موجود ہے (آپ اسکا مقابلہ نستعلیق سے نہ کیجیۓ)۔ یہ میرے شمارندے کا اسی نسخ فونٹ میں عکس ہے۔ میں نے پہلے کسی جگہ کہا بھی تھا کہ اردو وکی کے فونٹ کو TMN کردیا جاۓ کیونکہ اس میں کمپیوٹر کے اعتبار سے کوئی خامی نہیں لیکن اس پر اتفاق نہیں ہوسکا (راۓ بھی نہیں آئیں) لہذا معاملہ ٹھنڈا ہوگیا تھا۔ خیر مجھے tahoma اور TMN میں سے کسی پر بھی کوئی اعتراض نہیں۔ لیکن ایک بات ہے کہ TMN میں فونٹ کا سائز موجودہ سائز سے بڑا کرنا بھی ضروری ہوگا کیونکہ یہ فونٹ چھوٹے سائز میں پڑھنے میں الجھن پیدا کرتا ہے، لہذا اگر تبدیل کرنا ہی ہے تو میرے خیال میں tahoma کردیا جاۓ کیونکہ یہ فونٹ کم نظر اور عمررسیدہ افراد کو بھی پڑھنے میں آسان ہوگا۔ افراز
- میری ناقص اور مختصر رائے بھی یہی ہے کہ ٹاہوما ایک معیاری، شہرت یافتہ اور لچکدار فونٹ یا خط ہے۔۔۔۔ جیسا کہ باقی عربی رسم الخط والے ویکی پیڈینز بھی یہی استعمال کرتے ہیں۔۔۔--Adilch 16:13, 23 دسمبر 2006 (UTC)
-
- نہ ہی میں خوشخط ہوں نہ ہی خطاط ۔۔۔۔مگر تھوما/ٹاہوما سے بہتر تو میں یہاں اپنے ہاتھ کا لکھا ہوا فونٹ لگا دوں گا۔ جو میرے علاوہ کوئی پڑھ بھی نہ پاۓ گا۔تصویر:ScreeshotFahad.JPG میری طرف سے کوئی بھی فونٹ استعمال کریں لیکن خدا کے واسطے تھوما نہیں۔(عادل میں نے آپ کی راۓ کو بڑا زوم کر کے پڑھا ہے ۔۔) :| سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 16:18, 23 دسمبر 2006 (UTC)
As a matter of principle, Wikipedia should only specify fonts that are free. The "core fonts" released by MS are older versions and do not support Urdu. The Tahoma that is good for Urdu is Ver 3.0, and is not free.
To support all OS's, the strategy should be to specify one English (first) and one Urdu font for each of the 3 major OS's.
- For Linux: the fonts can be (in order): {Bitstream Vera Sans, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Unicode}
- For XP the fonts can be: {Lucida Sans Unicode, Nafees Web Naskh, Tahoma}
- For MAC the fonts can be: {Arial, Nadeem} (Khawar sahib, please help here)
These lists can be combined as:
{font-family: "Bitstream Vera Sans", "Lucida Sans Unicode", "Nafees Web Naskh", Tahoma, "Urdu Naskh Unicode";}
Now the XP users will see English in Lucida and Urdu in Tahoma (assuming NWN is not installed). Linux users will see English in Bitstream and Urdu in NWN or UNU. MAC users will see English in Arial?? and Urdu in Nadeem??.
--Urdutext 19:45, 23 دسمبر 2006 (UTC)
تاھوما فونٹ کا ایک فائدہ یہ نظر آتا ہے کہ مضامین طویل نظر آتے ہیں۔ اس سے مصنفین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ تاہوما مائکروسافٹ کے دوسرے فونٹ کی نسبت اردو کے لیے بہتر ہے۔ اگرچہ میری ترجیح "نفیس ویب نسخ" فونٹ ہے۔ --Urdutext 23:14, 23 دسمبر 2006 (UTC)
فونٹ وغیرہ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا، لیکن اوپر کی معلومات سے پتا چلتا ہےکہ تاہوما وہ فونٹ ہے جو فارسی وکی پر استعمال کیا جا رہا۔ انتہا درجہ کا بھدہ اور غیر پروفیشنل ہے۔ اسکے برعکس اگر عربی وکی کو دیکھیں تو فونٹ انتہائی خوبصورت ہے، اور سائز چھوٹا ہونے کی وجہ سے مضامین انتہائی پروفیشنل لگتے ہیں۔ گرچہ مضامین زیادہ طویل نہیں لگتے لیکن جرنلی دیکھا جاۓ تو مضمون خوشنما اور پروفیشنل لگتے ہیں۔ تاہوما کے مقابلہ میں میں اس فونٹ کو ترجیح دوں گا جو اس وقت استعمال ہو رہا ہے، اس کا کیا نام ہے نہیں جانتا۔ تراشہ یہ ہے، اور اچھا لگتا ہے، دیکھنے میں بھی اور پڑھنے میں بھی۔ [http://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%AA%D8%B5%D9%88%DB%8C%D8%B1:SSHOTAF.PNG
کیا کسی صاحب کو نوری نستعلیق کے بارے میں علم ہے، کیا اس پر کوئی کام ہو رہا ہے اور کیا مستقبل قریب میں ایسا کوئی چانس نظر آتا ہے کہ نوری نستعلیق کو استعمال کیا جا سکے۔
آصف 24 دسمبر 2006ء
- آصف بجا ارشاد فرمایا ! رہا مختلف اوپریٹنگ سسٹم کا مسلہ ، مجھے اوبنٹو اور ایکس پی میں ایک جیسا ڈسپلے ملا ہے۔ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 18:08, 24 دسمبر 2006 (UTC)
- آصف، نوری طرز کا ایک فونٹ پاک نستعلیق فونٹ کے نام سے بنا ہے، مگر ابھی اس میں بہت سی خامیاں ہیں۔ میری رائے میں نستعلیق کبھی ویب کے لیے موزوں نہیں ہو پائے گا۔
اگر آپ کو اپنی پسند کا فونٹ لاگو کرنا ہے، تو ایک مضمون بنائیں user:Asif/monobook.css کے نام سے (یا جو بھی صارف نام ہو) اور اس میں ایک سطر ڈال دیں اپنے پسندیدہ فونٹ کے نام کی
* {font-family: "Times"}
--Urdutext 13:04, 25 دسمبر 2006 (UTC)
- میرا مقصد کوئی نئی بحث چھیڑنا یا زبردستی تبدیلی کرانا نہیں تھا بلکہ میرا مقصد تمام افراد کے لئے آسانی سے پڑھنے کے قابل ایک خط کی ویکیپیڈیا پر ترویج تھی۔ اگر برادران کی رائے نہیں ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ تنگ کرنے پر انتہائی معذرت۔ میرے خیال میں ویکیپیڈیا اردو پر تبادلہ خیالات کے صفحات کے بجائے مضامین کے صفحات طویل ہونے چاہئیں۔ ہم جس قدر ان معاملات میں الجھیں گے اس قدر ہی کام میں خلل واقع ہوگا۔ --Fkehar 05:17, 26 دسمبر 2006 (UTC)
[ترمیم] خانہ رہنمائی
وکیپیڈیا کے لوگو کے نیجے جو خانہ رہنمائی ہے یہ کیا صرف مجھے ہی انگریزی میں نظر آ رہا ہے یا کسی اور کو بھی آ رہا ہے؟ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 09:24, 27 دسمبر 2006 (UTC)
[ترمیم] معاونت: ترمیم
میں معاونت ترمیم کے صفحے کو مزید بہتر اور آسان بنانا چاہتا ہوں۔۔۔ کیا تبدیلیاں کر لوں؟؟ عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ
- عادل بھائی ویسے تو جو آپ مناسب سمجھیں کرسکتے ہیں۔ لیکن میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ جو تبدیلیاں کرنا چاہتے ہیں اگر وہ زبان و انداز اور سے تعلق رکھتی ہیں یا بڑی تبدیلیاں ہیں ، تو پہلے تبادلہ خیال پر انکی کاپی تیار کرکہ تمام افراد کی راۓ لے لی جاۓ پھر انکو اصل صفحہ پر منتقل کردیا جاۓ ۔ لیکن اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اسکی ضرورت نہیں تو میں اس پر اصرار نہیں کررہا ، صرف ایک مشورہ تھا جو دے دیا :-) افراز
[ترمیم] قوائد و ضوابط
کیا اردو ویکیپیڈیا کے قوائد و ضوابط کے متعلق مضمون لکھا جا چکا ہے؟؟؟ عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ
- میرا خیال ہے کہ نہیں۔ ویسے سیف اللہ صاحب کو صحیح معلوم ہوگا۔ افراز
-
- کس قسم کے قوائدوضوابط؟
- منصوبہ:مجلس مصالحت
- میں نے ایک چھوٹی سی فہرست بنائی تھی۔ اسکا ابھی نام یاد نہیں آرہا۔
[ترمیم] گزارش۔۔
میں نے ی عام دیکھا ہے کہ جب ہم کسی مضمون کو کسی زمرے میں ڈالتے ہیں تو ذیلی اور بلائی دونوں زمروں میں مضمون کا اندراج کر دیتے ہیں۔
مثال کے طور پر بہت ۔۔ زمرہ:سوانح حیات کا ذیلی زمرہ:شاعر ہے اور شاعر کاذیلی زمرہ:اردو شاعر ہے۔ بہت سارے مضامین ہیں جو ان سب میں ہیں۔
زمروں میں مضمون ڈالتے وقت یہ احتیاط ضرورر کریں کہ جس زمرے میں آپ مضمون ڈال رہے ہیں اگر وہاں پر خصوصی (Special) زمرہ ہے تو وہاں مضمون ڈالیں۔
اگر بات سمجھ نہ آۓ تو مزید وضاحت طلب کرلیں۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 11:32, 5 جنوری 2007 (UTC)
- بات تو بالکل سمجھ میں آگئی آپکی اور بالکل صحیح بھی ہے۔ بس یہ ہے کہ بعض اوقات اگر کوئی مضمون ایک سے زائد زمروں میں ہے تو میرا خیال ہے کہ ہم صرف اس صفحہ کے روابط (links) میں ہی اضافہ کررہے ہیں اور اس طرح وہ صفحہ مختلف مقامات سے دسترس میں آسکتا ہے جو کہ کوئی نامناسب بات نہیں۔ ہاں یہ ہے کہ زیلی اور بالائی زمروں میں احتیاط کی جاۓ جیسا کہ آپ نے فرمایا۔ افراز
[ترمیم] تدوینی خانہ
- تدوینی خانہ سیف اللہ صاحب اور میری جانب سے کی جانے والی چند تبدیلیوں کے بعد ایسا نظر آرہا ہے۔ اگر آپ کے پاس کوئی اور منظر ہو یا کوئی مسلہ ہو تو براہ کرم آگاہ فرمائیے۔ اگر تبدیلیوں پر کوئی اعتراض ہو تو انکو واپس کیا جاسکتا ہے۔ افراز
[ترمیم] براۓ معلومات
وکی پر جہاں تمام زبانوں کی تفصیل دی گئی ہے، وہاں ایک چیز depth لکھی ہوئی ہے۔ اسکا کیا مطلب ہے۔
ایک اور تجویز یہ ہے کہ ترمیم کے صفحہ کے نیچے جہاں علامات دی گئي ہیں، وہاں زیر، زبر، پیش وغیرہ بھی دے دیۓ جائيں، کیونکہ بعض الفاظ کا تلفظ واضح کرنے کے لیے اعراب کی ضرورت پیش آتی ہیں، جو کم از کم میرے کی۔بورڈ میں نہیں ہیں۔ آپ لوگوں کے کی۔بورڈ کا پتہ نہیں ہے۔
آصف 13 دسمبر 2007ء
- مجھے سمجھ نہیں آئی کہ آپ کس صفحہ کی بات کررہے ہیں ، اگر آپ مجھے صفحہ کا ربط لکھ دیں تو شاید میں آپ کو بتا سکوں کہ depth کا کیا مقصد ہے۔
- زیر ،زبر، ّیس وغیرہ ہونی چاہیں، اس لیے جو کوئی لکھ سکتا ہے ڈال دے ۔ مگر یہ صفحات کے عنوان کے لیے ہرگز ہرگز استعمال نہیں ہونی چاہیں۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 15:48, 13 جنوری 2007 (UTC)
صفحہ کا ربط یہ ہے
http://meta.wikimedia.org/wiki/List_of_Wikipedias
- یہاں فہرست میں سبھی وکی کے آگے انکی DEPTH لکھی گئي ہے، فہرست میں چھٹا کالم اسکا ہے۔ اسکا مقصد جاننا چاہتا ہوں۔
-
- اس کا مقصد quality جانچنا ہے، جو اس طرح شمار کی جاتی ہے کہ صفحہ میں کتنی بار رد و بدل ہوا، اور کتنے لوگوں نے حصہ لیا۔
--Urdutext 19:44, 13 جنوری 2007 (UTC)
[ترمیم] اعراب
اعراب میں نے دیۓ تھے مگر میرے شمارندے پر کام نہیں کررہے تھے اس لیۓ میں حذف کردیۓ تھے۔ اب دوبارہ ان کو واپس کیا ہے، آزمائیے اور بتائے، کیا کام کررہے ہیں؟ اگر نہیں تو کوئی صاحب اگر انکو درست کرسکتے ہوں تو کردیجیۓ بصورت دیگر دوبارہ حذف کردیجیۓ گا۔ افراز
- اعراب کو EDITOOL میں دینے سے وہ کام نہیں کررہے ، بعض اوقات انکی اشد ضرورت ہوتی ہے ۔ میرے ذہن میں اسکے دو حل آتے ہیں
- اعراب کو ایڈٹ ٹول سے کلک نہیں کیا جاسکتا مگر انکو کاپی پیسٹ کیا جاسکتا ہے۔ ایسی صورت میں آگے یا پیچھے اسپیس بھی کاپی ہوسکتی ہے جسکو ختم کرنا الجھن کا باعث ہے۔
- اھم اعراب (مثلا زیر زبر پیش) کے سانچے بنا دیۓ جائیں۔ مثال کے طور پر { { پیش } } کا سانچہ بنایا ہے۔ اسے کسی بھی لفظ پر پیش لگانے کے لیۓ بہت آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے، مُسلم ۔ اسے بلا کسی اسپیس کے اسطرح لکھنا پڑے گا [[م { {پیش} } سلم]] اور اسکا نتیجہ مُسلم ہوگا۔
- براہ کرم اپنی راۓ دیجیۓ ۔ کونسا بہتر ہے؟ افراز
- کچھ سمجھ میں نہیں آیا ، آپ نے [ [ ] ] کیوں لگاۓ ہیں :-) اسپیس کے ساتھ تو کام نہیں کریں گے نا۔ اور ویسے بھی اعراب کے عنوان یا ہائپرلنک کو سیف اللہ صاحب نے منع کردیا ہے۔ لیکن یہ کام لنک میں بھی چلے گا ، اسطرح ؛ مُسلم ۔ افراز
- بہت اچھا ہے، بطور لنک بھی کام کر رہا ہے۔ آپ یہ سانچے بنا دیں۔ بنانے کے بعد کیا انکو ترمیم والے صفحہ پر رکھا جا سکتا یا نہیں، تا کہ استعمال میں آسانی ہو۔
- سیف صاحب کی بات درست ہے، عنوان میں اعراب کا استعمال مناسب نہیں ہو گا، لیکن دیگر روابط میں ضرورت محسوس ہوتی رہتی ہے۔ خاص کر تلفظ واضح کرنے کے لیے۔
آصف 15 جنوری 2007ء
- سب سے آسان طریقہ تو یہ ہے کہ آپ اپنے کلیدی تختہ میں ترمیم کر لیں معاونت:کلیدی تختہ میں ترمیم۔
--Urdutext 00:22, 16 جنوری 2007 (UTC)
-
- معذرت ! میں نے یہ سلسلہ ابھی پڑھا ہے۔ جہاں تک اعراب کی صفحہ کے نام لیے استعمال کی بات ہے اس کے لیے ایک حل ہے۔ انگریزی میں کچھ نام چھوٹے حروف سے شروع ہوتے ہیں۔ میڈیا وکی ہر صفحہ کے پہلے حرف کو بڑے حرف سے لکھتا ہے۔ اس کا حل وہاں پر انھوں نے جاوا سکرپٹ کے ذریعہ نکالا ہے۔ دیکھیں iPod۔
-
- اسی طریقہ سے ہم جن صفحات کے لیے ضروری ہو ، اعراب کا استعمال کرسکتے ہیں۔بشرطیہ یہاں کی عوام اجازت دے۔ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 06:25, 29 جنوری 2007 (UTC)
[ترمیم] Basic Key mapper
Basic key mapper کا ترجمہ کیا ہوگا؟
1- بنیادی کلیدی نقشہ ساز
[ترمیم] Redirecting to
I have a suggestion or request, as it was once decided that if someone is going to change any system message then S/He must first ask the opinion of others at diwaan-e-aam but I have seen that many of the user interface messages have been changed without any information. Please do not mind, some are done by Saifullah sahib and some are from Haider sahib. Its ok for me because I understand both Saifullah and Haidar sahib are very responsible and and sincere personalities on Wikipedia so I did no objection.
After this context, I just wnat to request about the translation of Redirecting to ..... it says, متبادل ربط فراہم کردیا گیا ........ I think its no problem in understanding but its too long and also not the exact alternate of the redirecting to (alternate is رجوع مکرر) and if it seems difficult then it can be just بجانب but I know that no one is going to listen to me so I will not say to change it, I just want to say, please shorten it.
Only متبادل ربط is enough to write there. I was unable to find if it is from Haidar saihb or from Saifullah saib, but please do not think it an objection, I dont say to change the word if you dont want to but its just a suggestion to shorten a longer statment into a shorter one. afraz
- افراز صاحب مجھے افسوس ہے کا میں نے بنا پوچھے ترامیم کیں۔ دراصل میری سوچ یہ ہے چاہے ٹوٹی پھوٹی ہی، غلط ملط ہی اردو ہو ،انگریزی کی جگہ اردو لکھ دوں۔ اگر غلط ترجمہ ہو گا تو لوگ جلدی اصلاح کریں گے۔
- یقین ماننے کے میں نے آپ کی بات کا کبھی برا نہیں مانا۔ بلکہ مجھے عجیب سی کوفت ہوتی ہے کہ ہم لوگ ضرورت سے زیادہ اجازت نامے مانگنے لگے ہیں۔(بعض اوقات تو بلکل ہی بلاوجہ) ۔ اب تو میں ٹھیک کر رہا ہوں آئندہ سے آپ خود اصلاح کردیا کریں۔
- آپ سے اور تمام وکی بھائیوں سے میری گزارش ہے کہ میرے کسی بھی کام اگر اصلاح کی گنجائش دیکھیں تو بلا جھجک اسی وقت کردیں۔اگر لکھنا بھی ہو تو دوچار الفاظ میں بات سمجھا دیا کریں۔
- ویسے ہم نے ضرورت سے زیادہ ہی عجیب ماحول تشکیل دیا ہے۔(جیسبادی صاحب کا محفل پر ایک دفعہ تبصرہ پڑھا تھا جس میں وہ شکائت کر رہے تھے کہ اردو وکیپیڈیا پر کام کرنے کی وجہ سے اب ان میں بات کرنے کا ڈھنگ نہیں رہا)
سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 18:13, 19 جنوری 2007 (UTC)
- آپ کی بات بالکل درست ہے سیف اللہ صاحب کہ ہم لوگ اجازت نامے مانگنے میں الجھے رہتے ہیں۔ آئندہ سے آپ کے مشورے پر عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔ افراز
-
- میں سیف اللہ صاحب کی بات سے مکمل طور پر متفق ہوں۔ بند دروازوں کا ذکر کرنے کی بجائے خود اٹھ کر انہیں کھول دینا بہتر ہے۔ اگر کوئی دوسرا منتظم نظامی پیغامات کا ترجمہ یا اس میں کوئی ترمیم کر دے تو مجھے خوشی ہوتی ہے کیونکہ جب ایک مرتبہ ترجمہ ہو جائے تو وہ رفتہ رفتہ ترامیم سے بہتر سے بہترین ہوتا چلا جاتا ہے۔ Redirecting to کا ترجمہ مجھے بھی طویل معلوم ہوا لیکن میرے پاس چونکہ متبادل نہ تھا اس لیے میں نے سوچا ابھی اسی سے کام چلاتے ہیں جب تک کوئی بہتر متبادل دستیاب نہ ہو جائے۔ کوئی نووارد اگر نظامی پیغامات کو تبدیل کرے تو اظہار خفگی یقینا حق بجانب ہے۔ حیدر 00:18, 21 جنوری 2007 (UTC)
[ترمیم] Percent-Encoding اور وکیپیڈیا اردو
وکی پیڈیا اردو کے مختلف صفحات کے پتے Percent-Encoding کو استعمال کرتے ہیں۔ مثلا اس وقت میں http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=%D8%AA%D8%A8%D8%A7%D8%AF%D9%84%DB%82_%D8%AE%DB%8C%D8%A7%D9%84_%D9%85%D9%86%D8%B5%D9%88%D8%A8%DB%81:%D8%AF%DB%8C%D9%88%D8%A7%D9%86_%D8%B9%D8%A7%D9%85&action=edit§ion=new پر ٹائیپنگ کر رہا ہوں۔ میں اتنا جانتا ہوں کہ وہ حروف جو پتے میں شامل نہیں کیے جا سکتے Percent-Encoding کے ذریعے xy% کی شکل میں تبدیل کر دیے جاتے ہیں۔ اب تک یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ وکی اردو کے پتے کس اصول کے تحت انکوڈ کیے جا رہے ہیں۔ مثلا http://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%82%D9%84%D8%A8 قلب کی طرف لے جاتا ہے۔ یعنی لفظ قلب کو انکوڈ کیا گیا تو حاصل ہوا %D9%82%D9%84%D8%A8 لیکن اگر اس کوڈ کو ڈیکوڈ کریں تو حاصل ہوتا ہے:
ظ‚ظ„ط¨
یعنے قلب کے تین حروف کی بجائے مکمل طور پر غیر متعلقہ پانچ حروف جو کہ سراسر غلط ہے۔
مجھے یقین ہے کی میرا انکوڈ ڈیکوڈ کا طریقہ کہیں نہ کہیں غلط ہے۔ اس لیے میرا سوال یہ ہے کہ کیا کوئی صاحب بتا سکتے ہیں کے اوپر کی مثال میں لفظ "قلب" کو کس اصول کے تحت Percent-Encoding کیا گیا ہے۔ اگر اس کے متعلق کسی کو کوئی سادہ algorithm معلوم ہو تو ضرور آگاہ فرمائیں۔ شکریہ۔ حیدر 06:20, 23 جنوری 2007 (UTC)
- یہ UTF-hx the UTF8-encoded bytes as hexadecimal numbers ہے۔™ کا یونکوڈ E284A2 بنتا ہے۔ آزمائش کے لیے نیا صفحہ بنا کے دیکھ لیں۔[1]سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 16:18, 23 جنوری 2007 (UTC)
[ترمیم] اشعار، وثق
صفحہ اول پر ظاہر ہونے والے اشعار کا بھی وثق بنا دیا جائے تو کیسا رہے گا؟؟؟؟؟ عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ
- مثبت خیال ہے۔ حیدر 06:34, 23 جنوری 2007 (UTC)
[ترمیم] ایک اور سوال
- میرا ایک اور سوال یہ ہے کہ کیا صارف کے number of contribution کا پتہ کیا جاسکتا ہے اور کیسے۔۔ ایک اور یہ کہ مثلا حالیہ تبدیلیوں کے صفحہ پر مذکورہ صارف کے نام سے پہلے بریکٹ میں کچھ منفی اور مثبت نشانات کے ساتھ ہندسے لکھے ہوتے ہیں ان کا کیا مطلب یا مقصد ہے۔۔۔؟؟؟ عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ
- صفحہ اول پر خوش آمدید کے نیچے --- 4,357 مقالات ، اردو مـیں --- کے عدد پر کلک کیجیۓ۔ افراز
-
- کسی بھی صارف کا کونٹری بیوشن دیکھیے [2] ۔ منفی اور مثبت اعداد یہ بتاتے ہیں کہ کسی بھی صفحہ میں کتنے الغاظ خارج کیے گیۓ یا ڈالے گے۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 16:07, 23 جنوری 2007 (UTC)
- شکریہ ۔۔ مہربانی۔ ایک اور کام یہ ہے کہ کوئی اس سانچے کو دائیں کی بجائے بائیں کردے یہ ہمیشہ دائیں ہی ظاہر یوتا ہے
سانچہ: سیاسی نظریات عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ
[ترمیم] ترتیب میں گڑبڑ
- میں نے ایک بات کا مشاہدہ کیا ہے کہ کسی زمرے میں بہت سے صفحات یا ذیلی زمرہ جات ہوں تو وہاں حروف کی خودکار ترتیب اردو کی ابجد کی ترتیب کے مطابق نہیں ہوتی۔ مثلا صفحہ اول پر کسی بھی زمرے کے ابجد (جیسے ع) پر کلک کر کے دیکھیۓ ، آپ کو جو زمرات کی فہرست نظر آۓ گی اس میں ترتیب اردو الف بے کے مطالق نہیں، کاف ، لام کے بعد ملے گا۔ افراز
- اس کی وجہ یونیکوڈ کی ترتیب کی گڑبڑ میں پوشیدہ ہے۔ اور اس کے ٹھیکیداروں نے اپنی سہولت کی خاطر اس کو ٹھیک کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ مزید تفصیل کیلیے یہ برقی کتاب دیکھیے۔ منصوبہ:لغت اور دیگر مقامات پر حروف تہجی کی ترتیب کیلیے میں مائیکروسافٹ ایکسل میں کسٹم سارٹ استعمال کر رہا ہوں۔ حیدر 14:51, 23 جنوری 2007 (UTC)
[ترمیم] حذف شدگئ مضامین
السلام وعلیکم! میں پہلے بھی تمام حضرات کی توجہ غیر معیاری اور مختلف مسالک کی ترویج کے لئے لکھے گئے مقالوں کی جانب دلاچکا ہوں، ان مضامین کو فوری طور پر حذف کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایک تو یہ انتہائی بے ترتیبی سے تحریر ہیں اور وکی پیڈیا کے طرز تحریر سے بالکل جدا ہیں بلکہ انہیں کسی ویب سائٹ سے کاپی کرکے یہاں پیسٹ کردیا گیا ہے اور دوسرا یہ کہ ان میں مختلف عبادات کے بارے میں دیگر مسالک کے عقائد دینے کے بجائے صرف ایک مخصوص فرقے کی ترویج کی گئی ہے، میری گذارش ہے کہ انہیں حذف کرنے کا کام شروع کیا جائے یا مجھے اجازت دی جائے۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہر حذف شدہ مضمون کی جگہ کم از کم ایک مضمون لکھوں گا تاکہ اس کی کمی پوری ہوسکے۔ اجازت درکار --Fkehar 11:31, 24 جنوری 2007 (UTC)
- میری طرف سے کوئی اعتراض نہیں۔ بس یہ ہے کہ ایک ہی دن تمام کا قلہ قمہ نہ کیجیۓ تو اچھا ہے، صفحہ اول پر مضامین کی تعداد کم ہوتی ہے تو دل کی دھڑکن کم ہونے لگتی ہے :-) روز جتنے مضامین داخل ہوں (میرا خیال ہے کہ اب تمام مضامین ہی اچھے داخل ہورہے ہیں) بس اتنے ہی خراب مضامین اڑا دیجیۓ۔ یہ صرف مشورہ ہے ، آپ جیسا مناسب سمجھیں کیجیۓ۔ افراز
- میرے خیال میں یہ معاملہ اتنا سیدھا نہیں کہ صرف مضامین حذف کرنے سے حل ہو جائے۔ میں نے بیسیوں ایسے مضامین حذف کیے ہیں لیکن بہت سے ایسے تھے کہ چاہنے کے باوجود حذف نہیں کر سکا۔ وجہ یہ ہے کہ بہت سے مذہبی مضامین ایسے ہیں جن میں مواد تو غلط ہے لیکن ان کے عنوان جامع مضامین کے مضبوط امیدوار ہیں۔ ایسے مضامین کو حذف کرنے کی بجائے بہت احتیاط سے اس کے مواد کی کانٹ چھانٹ کی جائے اور اگر ضروری ہو تو تمام مواد حذف کر کے صفحہ خالی کر دیا جائے لیکن مضمون کو بالکل حذف نہ کیا جائے۔ جہاں ضروری ہو تو مضمون کو ریڈائیریکٹ کر دیا جائے تا کہ تلاش میں معاون ثابت ہو سکے۔ حیدر 12:03, 24 جنوری 2007 (UTC)
- میں دونوں بھائیوں کی رائے سے بالکل متفق ہوں، اتنے ہی مضامین حذف کئے جائیں گے کہ جتنے نئے شامل ہوں گے اور کوئی اہم مضمون بھی حذف نہیں ہوگا۔ حیدر صاحب کی بات درست ہے کہ مواد کو حذف کیا جاسکتا ہے، اس تجویز کو بھی ذہن میں رکھوں گا۔ --Fkehar 12:43, 24 جنوری 2007 (UTC)
-
- میں بھی حیدر بھائی کی راۓ سے متفق ہوں۔ مضامین میرے خیال میں اسی صورت خذف کیۓ جائیں جب ان میں فلسفہ ہو۔ یعنی ایسی بات جس کا ہم کبھی بھی ثبوت نہ فراہم کرسیکں۔ مثلا قبر کے حالات پر اگر کوئی مضمون لکھے تو لازمی خذف کیا جانا چاہے۔ خذف کرنے سے پہلے نوٹس ضرور لگانا چاہے۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 18:14, 24 جنوری 2007 (UTC)
-
-
- تمام حضرات سے معذرت کے ساتھ عرض کرنا چاہوں گا حذف شدگی کا نوٹس جلد بازی میں نہ لگایا جائے یعنی اس میں تمام مطلوبہ معلومات (تاریخ، وقت وغیرہ) ضرور فراہم کی جائیں۔ حیدر 02:16, 25 جنوری 2007 (UTC)
-
[ترمیم] ملاحظہ کیجیۓ
- قبلہ الصخرہ پر جو مضمون ہے اس میں عربی ابجد کا استعمال ہونے کی وجہ سے ایسا نظر آتا ہے۔
اگر کسی لفظ میں عربی ابجد کی ضرورت ہو تو اس کو Traditional arabic { {ع} } یا Times new roman { {ٹ} } میں دیا جانا چاہیۓ ، اسطرح قبة الصخرة
- یہ سانچہ عنوانات میں کام نہیں کرتا اس لیۓ عنوان کو اردو ابجد میں ہی لکھا جاۓ اور مضمون کی ابتداء میں عربی ابجد سے وضاحت کردی جاۓ۔ افراز
[ترمیم] ان حروف کے کریکٹر کوڈ
درج ذیل تین حروف کے کریکٹر کوڈ کیا ہوں گے:
- ۃ
- ۂ
- ۓ
میرے پاس نتیجہ آتا ہے 63 جو دراصل انگریزی سوالیہ نشان کا کوڈ ہے یعنی سسٹم ان حروف کو پڑھ نہیں پا رہا اور نتیجۃ ان کی جگہ سوالیہ نشان کا کوڈ بتا رہا ہے۔ حیدر 02:32, 25 جنوری 2007 (UTC)
- مجھے آپ کے سوال کی ٹھیک طرح سے سمجھ نہیں آئی۔ کسی بھی سسٹم میں اگر مطلوبہ فونٹ نہ ہو تو ؟؟؟؟ ہی نظر آتے ہیں۔
-
لفظ کوڈ ۃ 0629 , 06C3 ۂ 06C2 ۓ 06D3
- اگر یہ مطلوبہ جواب نہیں ہے تو سوال کی مزید وضاحت کردیں۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 17:27, 26 جنوری 2007 (UTC)
-
- دراصل یہ یونیکوڈ ہیں۔ میں کریکٹر کوڈ معلوم کرنا چاہ رہا تھا۔ اگر آپ Visual Basic استعمال کریں تو یہ کوڈ Asc function کے ذریعے معلوم کیے جا سکتے ہیں جبکہ MS Excel میں CODE function کے ذریعے۔ الف تا خ کے کریکٹر کوڈ بالترتیب ذیل میں ہیں:
- 199
- 200
- 202
- 138
- 203
- 204
- 141
- 205
- 206
- اگر اوپر دیے گئے فنکشنز کو ۃ ۂ یا ۓ پر استعمال کیا جائے تو جواب 63 آتا ہے۔ حیدر 20:15, 26 جنوری 2007 (UTC)
[ترمیم] language dialect کا اردو
سلام
زبان کے ڈائیلیکٹ کے لیے کیا اردو مستعمل ہے، کوئی صاحب مدد کریں گے۔
شکریہ
آصف 26 جنوری 2007ء
- dialect = لہجہ
- language dialect = لہجۂ لسان / لسانی لہجہ
[ترمیم] سانجہ درکار
حقوق ادبیہ کی پامالی کی روک تھام کے لیے سانچہ درکار ہے۔ انگریزی سانچہ دیکھیں۔ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 17:43, 26 جنوری 2007 (UTC)
- یہ لیجیۓ ، اس جگہ پر ترجمہ کردیا ہے۔ اس میں موجود انگریزی ویکی کے روابط اور سانچوں کی درستگی براہ کرم آپ خود دیکھ لیجیۓ گا۔ افراز
-
- اگر کسی کو ان مضامین کو خذف کرنے پر اعتراز ہو تو اسی صفحہ پر رجوع کرے۔(اصلاح اور مشورے کے لیے بڑی گنجائش ہے)سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 20:49, 27 جنوری 2007 (UTC)
[ترمیم] سثائل شیٹ میں ترمیم کی اجازت
* {font-family: Urdu Naskh Asiatype, Times New Roman, Nafees Nastaleeq, Nafees Naskh, Nafees Pakistani Naskh, Nafees Web Naskh, Microsoft Sans Serif; }
اس سطر کے اندراج سے ہمیں باری باری ہر جگہ جا کر فونٹ سیٹ نہیں کرنے پڑے گے۔ بعض جگہوں پر جو ڈبے نظر آتے ہیں وہ بھی ختم ہو جائیں گۓ۔ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 21:32, 28 جنوری 2007 (UTC)
- میرے خیال میں اعتراض کی کوئی گنجائش نہیں۔ صرف ایک بات کہنا چاہوں گا کہ ہو سکے تو Traditional arabic کا اضافہ بھی کردیجیۓ ، قرآنی آیات میں جب براؤزر کو traditional arabic بھی ملیں گے تو عربی ابجد اور اسکے اعراب کا مسلہ بھی نہیں ہوگا۔ مجھے زیادہ نہیں معلوم اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اسکا فائدہ نہیں ہوگا تو رہنے دیجیۓ۔ افراز
-
- اس بارے ميں مجھے خود زیادہ معلومات نہیں ہیں۔ آپ باقی ساتھیوں کی راۓ لے لیں۔ میرے خیال میں ان میں سے ایک نسخ میں اعراب کی گنحائش بھی ہے۔ فی الحال ایسے ہی اندراج کر رہا ہوں۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 05:00, 29 جنوری 2007 (UTC)
[ترمیم] منتظم اعلی
میں وکیپیڈیا کے تمام ساتھی منصوبوں کے لیے منتظم اعلی کا امیدوار ہوں۔ اس سلسلے میں آپ متعلقہ وکی پر اپنی راۓ دے سکتے ہیں۔
یاد رہے میٹا وکی پر اپنی راۓ مت دیں
سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 10:12, 29 جنوری 2007 (UTC)
- سیف بھیا جہاں جہاں بھی لکھوانا ہے ہم ضرور لکھ دیں گے ، بس یہ ہے کہ ربط دے دو ہر صفحہ کا اسی جگہ :-) افراز
شکریہ اعتماد کا سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 10:59, 29 جنوری 2007 (UTC)
[ترمیم] اسلامی تقویم
- حیدر بھائی السلام علیکم
میں نے اسلامی تقویم کا ایک صفحہ بنایا ہے جس میں ھجری سے عیسوی تاریخ کی منتقلی کا ایک فارمولہ بھی ہے۔ گذارش یہ ہے کہ آپ نے اسلامی مہینوں کا ایک سانچہ بنایا ہے جس میں آخری دو ماہ میری رائے میں اس طرح لکھے جاتے ھیں ۔ ذوالقعدۃ۔ ذوالحجۃ۔۔ ان الفاظ کو میں نے لغت میں بھی دیکھا ہے۔ اگر آپ میری رائے سے متفق ہوں تو براہ کرم سانچہ میں درستگی کر لیں۔
- دوسری رہنمائی یہ فرمائیے کہ زمرہ کس طریقہ سے بنایا جاتا ہے
- والسلام۔ صارف:سید سلمان رضوی
یہ سوال میرے تبادلۂ خیال پر کیا گیا تھا۔ میرے خیال میں بہت اہم سوال ہے اور میں زیادہ سے زیادہ صارفین کی آراء جاننا چاہتا ہوں۔ میری رائے میں ذوالقعدۃ۔ ذوالحجۃ۔ اور ذوالقعد۔ ذوالحج۔ دونوں ٹھیک ہیں کیونکہ میں نے ان کو دونوں انداز میں مختلف کتابوں میں دیکھا ہے۔ عربی کی ۃ کو اردو میں عموما ت یا ہ سے بدل دیا جاتا ہے اور بعض صورتوں حذف بھی کر دیا جاتا ہے۔ حضرات کیا رائے ہے؟ کیا کیا جائے؟ حیدر 06:49, 30 جنوری 2007 (UTC)
اردو میں بھی ۃ آتا ہے(جیسے حجۃ الوداع، مراۃ العروس جو اردو کی ایک مشہور کتاب ہے اور وکیپیڈیا اردو پر ہی مضمون موجود ہے ، اسی طرح قرۃ العین جو اردو میں استعمال ہوتا ہے کبھی 'ہ' سے نہیں لکھا جاتا )۔ ایک دو اردو دان احباب سے بھی پوچھا ہے۔ بہرحال جیسا آپ لوگ مناسب سمجھیں۔ مگر اس سلسلے میں کچھ تحقیق ضرور ہونا چاہئے۔ اس کے علاوہ عربی کا گول ۃ اور اردو کا گول ۃ یونیکوڈ میں مختلف ویلیوز رکھتے ہیں۔ جس سے اردو میں بھی اس کے استعمال کا پتہ چلتا ہے۔ اگر اور مثالیں درکار ھیں تو اردو کی لغت دیکھی جا سکتی ہے۔ میرے خیال میں ذوالقعدۃ۔ ذوالحجۃ بہتر ہے۔ زیادہ جگہ اور فیروز الغات اردو میں ایسے ہی ہے۔--سید سلمان رضوی 02:49, 3 فروری 2007 (UTC)
[ترمیم] شمارندی مسرد
- شمارندی مسرد پر ابھی تک کوئی اعتراض نہیں آیا لہذا کام جاری رکھا جارہا ہے۔ آپ اصحاب سے ایک اجازت لینی ہے، شمارندی مسرد میں جو سرخ روابط بن رہے ہیں ان کو نیلا کرنے کے دو طریقے ہیں۔
- صورت اول: ان پر ویکیپیڈیا میں چھوٹا چھوٹا مضمون بنا دیا جاۓ۔
- صورت دوئم: ان میں بین الشمارندی مسرد (inter-conputer glossary) ربط بنا دیا جاۓ ، مثلا Z صفحہ پر flaw کو F صفحہ کی جانب کردیا جاۓ
- صورت سوئم: تیسری صورت یہ ہوسکتی ہے کہ انکو ایسے ہی سرخ سرخ چھوڑ دیا جاۓ۔
کیا کیا جاۓ ؟ براہ کرم اپنی اپنی راۓ یا اجازت سے آگاہ کردیں۔ افراز
- میری رائے: سرخ چھوڑ دیجیئے، اس طرح پتا ہو گا کہ یہ مضامین بنانا باقی ہے۔ حیدر 16:14, 30 جنوری 2007 (UTC)
-
- میری بھی یہ راۓ ہے کہ سرخ چھوڑ دیں ورنہ دگنہ کام کرنا پڑے گا۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 18:59, 30 جنوری 2007 (UTC)
سلام
صرف ان سرخ روابط کو چھوڑا جاۓ جن کے بارے میں محسوس ہو کہ ان پر پورا مکمل مضمون لکھا جانا چاہیے ہے اور اس پر زیادہ محنت کرنی پڑے گی، جو شمارندی مسرد کے اصل کام کے رفتار پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ جن الفاظ کا مفہوم واضح کرنے کے لیے صرف ایک دو لائنوں کی ضرورت ہو انکی وضاحت لکھ دی جاۓ، جیسا کہ افراز صاحب لفظ کے آگے قوسین میں وضاحت کر رہے ہیں وہ وضاحت اسی صفحہ پر قوسین میں کرنے کے بجاۓ اسکے ربط پر جا کر کی جاۓ۔ اس طرح ایک طرف تو سرخ الفاظ کم نظر آئيں گے اور دوسری طرف کافی سارے چھوٹے چھوٹے مضمون بن جائیں گے جن پر زیادہ محنت بھی نہیں کرنا پڑے گی اور صفحہ اول پر مضامین کی تعداد بھی بڑھ جاۓ گی۔ جیسا افراز صاحب اس ویب سائٹ پر کیا گيا ہے جو آپ نے بھیجی ہے اصطلاحات نقل کرنے کے لیے۔ اگر مین صفحہ پر windows لکھا ہے تو اسکی وضاحب کے لیے اس پر کلک کریں وہ آپ کو اگلے صفحہ پر لے جاۓ گی جہاں اسکی وضاحت ہو گی، مین صفحہ پر صرف اصل انگریزی اصطلاح اور اسکا اردو متبادل لکھا جاۓ۔ اس طرح جتنے چھوٹے چھوٹے مضمون بنیں انکو شمارندی مسرد کے زمرہ میں رکھا جا سکتا ہے۔
میرے خیال میں شمارندی مسرد ایسا منصوبہ ہے جو اردو وکی کے صفحہ اول پر ایک ربط دیے جانے کے قابل ہے، اگر اردو وکی کے صفحہ اول پر لغت کے ساتھ شمارندی مسرد کا ربط بھی دے دیا جاۓ تو کیسا ہے۔
یہ ایک راۓ ہے، باقی جیسے آپ مناسب سمجھیں۔
--Asif Rabani 19:52, 30 جنوری 2007 (UTC)
[ترمیم] برادران علم و فہم
- آصف صاحب آپ سمجھے نہیں ، اصل میں ہمارے ویکیپیڈیا کے علماء اور برادران علم و فہم چاہتے ہیں کہ شمارندی مسرد کا گند پورے ویکیپیڈیا پر نا پھیلایا جاۓ ، اور جب چاہے شمارندی مسرد کو آسانی سے حذف کیا جاسکے۔ خیر میں انکا حکم سر آنکھوں پر رکھتا ہوں۔ اور صرف ایسا کروں گا کہ INTRA-GLOSSARY روابط بنا دوں گا تاکہ قاری کو مشکل نہ ہو۔ میرا خیال ہے INTRA اور INTER کے لفظ کے فرق کی وضاحت کرنے کی مجھے ضرورت نہیں کیوں کہ ماشااللہ تمام علماء اکرام ہی انگریزی کے EXPERT ہیں، اس قسم کے ربط سے کسی بھی وقت شمارندی مسرد کو ویکیپیڈیا سے حذف کرنے میں کوئی دقت نہیں پیش آۓ گی۔ افراز
- ایک تجویز یہ ہے کہ جن الفاظ (یا اصطلاح) کا ویکیپیڈیا پر مضمون نہ بنتا ہو، ان الفاظ کا اردو وکشنری پر صفحہ بنا کر اس کا inter link دے دیا جائے۔
--Urdutext 01:09, 31 جنوری 2007 (UTC)
- آپ کی تجویز کا بہت شکریہ ، نہایت مناسب تجویز ہے۔ مگر فی الحال اس صورتحال سے دل گھبرا گیا ہے اور کچھ لکھنے پر مائل نہیں ہورہا۔ افراز
[ترمیم] حقوقِ فرقہ سازاں اور حقوق اللہ
اردو ٹیکسٹ صاحب اور خاور صاحب کی راۓ اس نام کے انتخاب کو ملتوی کردینے کے بارے میں ہے اور میری بھی یہی راۓ ہے (بلکہ تھی) جبکہ باقی تمام افراد کی راۓ فوری تبدیل کرنے کی تھی جو کہ اکثریت میں آتے ہیں لہذا میں نے کوشش کی ہے کہ اس مسلہ کو ختم کرا جاۓ۔
- چند وضاحتیں۔
- تعدیلی نام : یعنی ایسا نام جو کہ فرقہ بازوں کو بھی خوبصورت لگے ------ تو اس سلسلے میں عرض یہ ہے کہ تعدیلی (neutral) سے پہلے آتی ہے حقیقت (truth) ۔ اگر ہم اسلامی فرقے یا اسلام کے فرقے لکھیں گے تو یہ حقیقت تو نہیں ہے نا ، ٹھیک ؟ تو پھر صرف تعدیلیت پیدا کرنے کی خاطر تو جھوٹ نہیں لکھا جاسکتا ۔
- مکتبہ ہائے فکر" یا "مکتبۂ فکر ------- یہ دونوں الفاظ اپنے اصل مفہوم سے ہٹ کر اسلام کے فرقے یا اسلامی فرقے کا متبادل (alternate) بن چکے ہیں، جب بھی انکو ادا کیا جاتا ہے ذہن میں فرقے ہی آتے ہیں لہذا یہ لکھنا بھی بلاواسطہ طور پر جھوٹی تعدیلیت پیدا کرنے کی کوشش ہوگی ، یعنی حقوقِ فرقہ بازاں کو اہمیت دے کر حقوق اللہ کو پس پشت ڈالنے والی بات ہے۔
- فرقہ سازی یا صرف فرقے ------- یہ دونوں الفاظ بھی ایسے ہیں کہ ان سے یہ واضع نہیں ہوتا کہ یہ چیز انسانوں کی اپنی بنائی ہوئی ہے اور اسکا احکام الٰہی سے کوئی تعلق نہیں۔
- نام ایسا ہونا چاہیۓ جس کو سنتے ہی ذہن میں واضع ہوجاۓ کہ یہ کوئی چیز اسلام سے الگ ہے اور انسانی کارفرمائی ہے، نام تبدیل کردیا ہے۔ پسند نہ آۓ تو واپس کردیجیۓ گا۔ افراز
[ترمیم] فونٹ
یہ... فونٹ کو کیا ہو گیا ہے؟ پہلے والا بہتر نہیں تھا؟
اس فونٹ میں کسی بھی لفظ کے آخر میں دوچشمی ھ لگا کر دیکھیں۔ حیدر 02:01, 2 فروری 2007 (UTC)
- میں نے جو تبدیلی کی تھی commons میں وہ میں نے واپس کردی تھی مگر اسکے باوجود فونٹ ابھی تک times new roman ہی آرہا ہے اسکا مطلب ہے کہ مسلہ کہیں اور ہے۔ حیدر صاحب آپ کے پاس اب کونسا فونٹ آرہا ہے؟ رضوی صاحب نے بھی فونٹ کی شکایت کی تھی مگر اب انکا پیغام آیا ہے کہ مسلہ ٹھیک ہوگیا ہے۔ سیف اللہ صاحب شاید صحیح جانتے ہوں کہ کیا معاملہ ہے، میرا خیال ہے کہ صرف مضامین کا فونٹ urdu naskh asiatype کرکہ باقی تمام یعنی سائڈ مینیو وغیرہ کا times new roman میں کردیا جاۓ تو نہایت مناسب ہوگا۔ افراز
-
- ذیل میں سیف اللہ صاحب کو میرا جواب ملاحظہ کیجیے۔ حیدر 19:52, 3 فروری 2007 (UTC)
[ترمیم] فونٹ
میرا فونٹ دوبارہ خراب ہو گیا ہے اور ایک انتہائی بھدا فونٹ نظر آ رہا ہے۔ جو عربی کے لئے شائد مناسب ہو مگر اردو کے لئے نہیں۔ براہ کرم جو کوئی بھی اسے درست کر سکتا ہے کر دے۔ اردو نسخ ایشیا ٹائپ میری رائے میں سب سے مناسب ہے۔--سید سلمان رضوی 03:06, 3 فروری 2007 (UTC)
- میں نے دو کام کیے تھے۔ ایک تو جہاں کہیں بھی اردو فونٹ نہیں دیے گیۓ تھے وہاں کے لیے میں نے مندرجہ ذیل مہرست کے تحت فونٹ رائج کیۓ
{font-family: Urdu Naskh Asiatype, Times New Roman, Nafees Nastaleeq, Nafees Naskh, Nafees Pakistani Naskh, Nafees Web Naskh, Microsoft Sans Serif; }
- یہ کام خالص اس لیے کیا گیا تھا کا بہت سے تدوینی خانوں میں لکھتے ہوۓ ڈبے نظر آتے تھے۔ جو اس کے بعد ختم ہوگیۓ تھے۔
- دوسرا css فائل چونکہ انگریزی وکیپیڈیا سے نقل شدہ تھی اس لیے اس میں بہت سا غیر ضروری مواد تھا۔ جس کی ہمیں ضرورت نہیں تھی وہ خارج کر دیا گیا۔
- اب مجھے آپ لوگوں کا مسلہ نہیں سمجھ آیا۔ صرف فونٹ کا مسلہ ہے یہ تو کوئی بڑی بات نہیں۔ مجھے بتائیں کہاں کہاں کون سا فونٹ سیٹ کرنا ہے میں کردیتا ہوں۔ ltr کا کیا مسلء ہوا تھا؟ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 12:12, 3 فروری 2007 (UTC)
آپ نے فونٹس کی جو ترتیب اوپر تحریر کی ہے اس کے مطابق جان کمپیوٹرز پر Urdu Naskh Asiatype موجود ہے ان پر Urdu Naskh Asiatype ہی کو ترجیح ملنی چاہیے لیکن ایسا نہیں ہو رہا۔ اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ CSS کے اصولوں کے مطابق اگر کسی فونٹ کے نام میں وقفے (spaces) ہوں تو اس فونٹ کو inverted commas کے اندر لکھنا چاہیے۔ اوپر دیے گئے کوڈ کو درج ذیل میں تبدیل کر کے دیکھیے:
{font-family: "Urdu Naskh Asiatype", "Times New Roman", "Nafees Nastaleeq", "Nafees Naskh", "Nafees Pakistani Naskh", "Nafees Web Naskh", "Microsoft Sans Serif"; }
تمام فونٹس کے نام inverted commas میں ڈال دیے گئے ہیں۔ حیدر 19:50, 3 فروری 2007 (UTC)
- common.css کے کام نہ کرنے کی وجہ یہ تو نہیں کہ اس جگہ پر اطلاع نہیں دی گئی۔ کیونکہ common.css پر سب سے اوپر لکھا ہوا ہے کہ۔
Notice to Administrators! Any changes to Monobook.css or Common.css should be first proposed to Wikipedia:Village Pump. Thank you.
افراز
-
- نہیں نہیں یہ ہر گز وجہ نہیں ہے۔دراصل ہم جو ٭ استعمال کررہے ہیں وہ #Content کو کام کرنے نہیں دے رہا۔ اس سلسے میں میں مطالعہ کر رہا ہوں
- افراز صاحب یہ چاہ رہے ہیں کہ مصمون میں صرف Urdu Naskh Asia Type نظر آۓ باقی میں Times New Roman ۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 09:54, 4 فروری 2007 (UTC)
- جی بس یہی بات ہے۔------ کیونکہ اگر ہم بٹن اور سائڈ مینیو میں بھی Urdu Naskh Asiatype ڈال دیں گے تو ایک تو یہ کہ بٹن اور سائڈ مینیو کا سرچ بکس بہت چوڑا ہوجاتا ہے اسکے علاوہ یہ بھی ہوتا ہے کہ بعض کمپیوٹروں پر سرے سے کچھ نظر ہی نہیں آتا ، مطلب یہ کہ صرف خالی جگہ آتی ہے۔ اس لیۓ اگر ہم چاہتے ہیں کہ کسی بھی کمپیوٹر پر کوئی مسلہ نہ ہو تو صرف مضمون میں Urdu Naskh asiatype کردیں جبکہ باقی تمام سسٹم پر کوئی بھی معیاری فونٹ رکھ دیں جیسے Times New Roman اور Arial اور Tahoma وغیرہ یہ تینوں ایسے فونٹ ہیں کہ میں نے کسی بھی کمپیوٹر پر ان میں گڑبڑ نہیں دیکھی ، ہر جگہ صحیح نظر آتے ہیں۔ افراز
[ترمیم] نیا صفحہ بنانے کے لیے صفحہ اول پر خانہ
تجویز ہے کہ صفحہ اول پر یہ خانہ ختم کر دیا جائے۔ اس کی جگہ یہ نوٹ لکھ دیا جائے کہ نئے عنوان کو "تلاش" کے خانے میں لکھ کر تلاش کریں۔ اگر اس سے ملتا جلتا کوئی مضمون موجود نہ ہو، تو سرخ لکھائی میں نظر آنے والے اپنے عنوان پر فارہ سے کلک کریں، اور نیا صفحہ لکھ ڈالیں۔ اب صفحات کافی ہو گئے ہیں، اس لیے صفحہ بنانے سے پہلے تلاش کرنا لازم ہو گیا ہے۔ --Urdutext 05:29, 3 فروری 2007 (UTC)
- میری راۓ اس بات کے حق میں ہے۔ اس طرح ایک ہی موضوع پر ایک سے زائد صفحات بننے کے عمل کو روکا جاسکے گا۔ افراز
[ترمیم] Common.css میں اس سطر کا کیا مقصد ہے؟
font-family: "Bitstream Vera Sans", "Lucida Sans Unicode", "Nafees Web Naskh", "Urdu Naskh Unicode", tahoma;
حیدر 00:01, 5 فروری 2007 (UTC)
- اس کا تو کوئی بھی مقصد نہیں ہے۔ یہ سطر کسی بھی چیز پر کارآمد نہیں ہے۔ شاید غلطی سے یہاں رے گئی ہے۔ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 03:12, 5 فروری 2007 (UTC)
سیف اللہ صاحب، یہ سطر آپ نے edit box کے فونٹ درست کرنے کے لیے ڈالی تھی۔ اب معلوم نہیں کہ صحیح جگہ پر ہے یا نہیں۔ یہ فونٹ لینکس اور ونڈوز کے حوالے سے (انگریزی پہلے اور اردو بعد میں) کے لیے میں نے تجویز کی تھی۔ --Urdutext 16:45, 5 فروری 2007 (UTC)
[ترمیم] css
جب css میں کہیں بھی !important لکھ دیا جاتا ہے تو اسے فوقیت ملتی ہے۔ مگر یہاں یہ کام نہیں ہو رہا۔
اگر صرف بٹن کا مسلہ ہے تو بٹن کے لیے خصوصی طور پر فونٹ سیٹ کردیتے ہیں۔ اس وقت انٹرنیٹ اکسپلورر میں تو صرف ٹائمز نیو رومن نظر آرہا ہے۔ جبکہ فائرفاکس میں صرف مضمون اردو نسخ ایشاء ٹائپ میں نظر آرہا ہے جبکہ باقی ٹ ن ر میں ۔ اور انپوٹ باکس میں فونٹ ٹوٹا پھوٹا نظر آرہا ہے۔
سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 05:00, 5 فروری 2007 (UTC)
- آپ نے دیکھا ہوگا کہ جہاں کہیں بھی کوئی دوسرے خط کی CODING دی گئی ہے وہ کام نہیں کررہی۔ صفحہ اول پر For non-Urdu speakers کی محلی Coding جس فونٹ میں ہے اسے Arial کہتے ہیں (دیکھ لیجیے وہاں جاکر) مگر جس میں وہ نظر آرہی ہے وہ Times New Roman ہے۔ فی الحال تو ایسا لگتا ہے کہ اردو ویکیپیڈیا قابو سے باہر ہوگیا ہے۔ یعنی ہماری بلی ہمیں میاؤں۔ یا پھر ہماری جوتی ہمارے سر والا معاملہ چل رہا ہے :-) افراز
- لینکس پر تو سب اچھا نظر آ رہا ہے، حالانکہ ہمارے پاس آپ کے تجویز کردہ فونٹ arial, times, naskh کوئی بھی نہیں ہیں!
--Urdutext 00:40, 6 فروری 2007 (UTC)
- یہ تو اچھی بات ہے کہ لینکس پر درست نظر آرہا ہے۔ مگر بات تو یہ ہے نہ کہ ہر نظام پر درست نظر آۓ (یعنی ویسا نظر آۓ جیسا ہم لوگ دکھانا چاہتے ہیں) ، اب ہم ہر کسی کو تو یہ نہیں کہ سکتے کہ آپ اپنا نظام ونڈوز چھوڑ کر دوسرا اختیار کرلیں ۔ نہ ہی ہم ہر کسی کو یہ کہ سکتے ہیں کہ آپ اپنے اپنے مونوبک میں تبدیلی کرلیں۔
- TMN, ARIAL اور UNA تینوں فونٹس میں لکھی تحریر کی تصویر لگا رہا ہوں تا کہ سب پر فرق واضع ہوجاۓ کہ کونسا خط کیسا ہے۔
- دیکھیۓ کہ اردو نسخ میں سطر کے بیچ جگہ کتنی چوڑی ہے !! جبکہ TMN اور ARIAL میں یہ جگہ بہت مناسب ہے ۔۔۔۔ اسی لیۓ میں کہتا ہوں کہ بٹنوں اور سائڈ مینیو کو TMN میں رکھیں ورنہ وہ بہت بھدے اور چوڑے نظر آتے ہیں ۔ جبکہ مضون کو UNA میں رکھیۓ۔
- اور یہ نیچے ایک اور تصویر ہے ۔ جس میں موجود ویکی ونڈوز پر نظر آرہا ہے۔
- یہ ایک اور نمونہ ہے UNA کا۔ یہ 12 سائز میں جو کہ موجودہ ویکی کا سائز ہے۔ اگر نظام پر دباؤ LOAD پڑنے کا اندیشہ ہو تو دیکھنے کے بعد اس تصویر کو حذف کیا جاسکتا ہے۔
[ترمیم] اطلاع
جناب میرے پاس اب تمام ویکیپیڈیا درست آرہا ہے۔ اب میرے پاس مضمون کا CONTENTS تو اردو نسخ میں ہیں اور سائڈ مینو TMN میں آرہا ہے۔ ایسا بالکل ٹھیک ہے اگر آپ کے پاس ایسا نہیں ہو تو REFERESH اور پرانی FILES صاف کرکہ دیکھیۓ۔ میرے خیال میں اب COMMONS میں کوئی تبدیلی نہ کی جاے تو مناسب ہے۔ افراز
- یہاں کوئی تبدیلی نہیں آئی :-( حیدر 05:14, 6 فروری 2007 (UTC)
- حیدر صاحب میں نے تو کئی شمارندوں پر دیکھا ہے ہر جگہ درست آرہا ہے۔ آپ ایسا کیجیۓ کہ CACHE صاف کیجیۓ ، بعض اوقات اگر پرانی FILES ہوں تو صفحہ اول پر پرانے اشعار تک نظر آتے ہیں :-) افراز
-
- کام ہو گیا ہے۔ شکریہ!!! :-) حیدر 05:30, 6 فروری 2007 (UTC)
-
-
- میراکام تمام ہوگیا ہے۔ یعنی لکھتے ہوۓ ایڈیٹ باکس میں الفاظ ٹوٹ رہے ہیں ۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 07:00, 6 فروری 2007 (UTC)
-
- سیف اللہ صاحب ہمارے پاس تو سب کچھ بہترین ہے :-) بہت شکریہ آپ نے زبردست کام کیا ہے ۔ افراز
- سیف صاحب، ٹوٹے الفاظ کو سیدھا کرنے کا حل یہ ہے کہ آپ common.css میں textarea کے لیے فونٹ تجویز کریں۔ کچھ اس طرح
textarea {font-family: "Bitstream Vera Sans", "Lucida Sans Unicode", "Nafees Web Naskh", "Urdu Naskh Unicode", tahoma;}
کیا آپ نے یہ تجربہ کر کے دیکھا؟ کہیں تو تبدیلی کر دوں۔ --Urdutext 00:28, 8 فروری 2007 (UTC)
- اردو ٹیکسٹ صاحب میرا خیال ہے کہ تبدیل کردیجیۓ ، کیونکہ ابھی تو تدوینی خانے میں اردو کے مخصوص الفاظ بڑی ے ں اور ڑ کی جگہ صرف ڈبے آرہے ہیں۔ افراز
- اب بھی مسلئہ ہو تو فائرفاکس میں SHIFT دبا کر reload پر کلک کریں۔
--Urdutext 00:05, 9 فروری 2007 (UTC)
- ابھی تو ڈبے ہی آرہے ہیں :-) windows استعمال کرتا ہوں اس میں Bitstream نہیں تھے مگر اب install کر لیۓ پر تدوینی خانہ تو ابھی تک ویسا ہی ہے۔ شائد common میں ترمیمات کو موثر ہونے میں وقت لگتا ہے کیونکہ سیف اللہ صاحب کی ترمیمات نے بھی چند روز بعد ہی کام کیا تھا۔ افراز
- اطلاع یہ ہے کہ بلکہ خوشخبری یہ ہے کہ اب تدوینی خانے میں الفاظ بالکل ٹھیک اور Bitstream خط میں آرہے ہیں۔ افراز
- IE میں غالبا CTRL دبا کر reload پر کلک کرنا ہوتا ہے۔ مجھے فائرفاکس مین reload بار بار کرنا پڑا تھا ہر صفحے پر۔
--Urdutext 01:36, 10 فروری 2007 (UTC)
[ترمیم] سلام اردو ویکیان
ایک سانچہ:خانۂ معلومات اطالوی قصبہ بنایا ہے یا یوں کہیے کہ انگریزی وکی سے اڑایا ہے، ترمیم بھی کی ہے لیکن بائیں طرف نہیں آ رہا، دائیں طرف ہی ہے۔ کوئی صاحب مدد کر دیں اسکو بائيں طرف لا دیں۔
شکریہ
- یہی مسلہ سانچہ: سیاسی نظریات کے ساتھ ہے۔۔۔ عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ
:-( --Asif Rabani 08:42, 6 فروری 2007 (UTC)
- لیجیۓ صاحب یہ بھی بائیں آگیا۔ افراز
- اگر سلوک آپ سانچہ: افواج پاکستان کے ساتھ کر دیں تو بڑی نوازش ہو گی ایک بار پھر۔۔۔ :-)
[ترمیم] حذف شدگی
السلام وعلیکم! صحیح بخاری اور قرآن مجید کی چند سورتوں کے ترجموں کے مضامین موجود ہیں، ان کے بارے میں کیا خیال ہے کیا انہیں موجود رہنا چاہئے؟ یا حذف کردینا چاہئے؟ --Fkehar 07:16, 10 فروری 2007 (UTC)
- آپ خود فیصلہ کرلیجیۓ :-) آپ پر بھروسہ ہے۔ افراز
[ترمیم] حالیہ تبدیلیاں
حال ہی میں نے وکیپیڈیا کی انٹر فیس میں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں
- حالات حاضرہ کا سائڈ بار سے ربط ختم کر دیا گیا ہے۔ جب کبھی حالات حاضرہ کو چلانے کے لیے رضاکار دستیاب ہوۓ تو یہ ربط بحال کردیا جاۓ گا۔
- تعارف وکیپیڈیا کا سائڈ بار میں ربط ڈال دیا گیا۔ جس کی وجہ صرف یہ ہے کہ عام طور پر لوگ وکیپیڈیا سے واقف نہیں ہیں۔ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وکیپیڈیا میں جو لوگ لکھتے ہیں شاید انھیں تنخواہ ملتی ہے۔
- رابطہ
- دیوان عام کے صفحہ تبادلئ خیال کا براہ راست ربط دے دیا گیا ہے۔
اب اللہ خیر کرے ! سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 18:54, 10 فروری 2007 (UTC)
سیف صاحب۔ بہت اچھی تبدیلیاں ہیں۔ صفحہ اول پر ایک اور تبدیلی بھی کر دیجئے۔ جب ہم ریتخانہ براۓ مشق کو استعمال کریں تو پیغام ملتا ہے کہ ترمیم کی اجازت نہیں ہے۔ لیکن ترمیم ہو جاتی ہے۔ یہ پیغام صفحہ اول کے باقی ذیلی صفحات پر تو آنا چاہئے مگر یہاں نہیں۔ شکریہ۔--83.153.92.59 20:12, 10 فروری 2007 (UTC)
-
- میرے خیال میں آپ جس پیغام کی بات کررہے ہیں۔ وہ کوئی پیغام نہیں تھا بلکہ عام تحریر تھی۔ وہ تحریر بھی میں نے نکال دی ہے۔ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 20:35, 10 فروری 2007 (UTC)
[ترمیم] اردو میں نام
تمام صارفین جن کے نام انگریزی حروف میں انھیں شاید یہ معلوم نہیں کہ اگر وہ چاہیں تو ان کے یوزر نیم تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔
اگر کوئی چاہتا ہے کہ اس کا نام تبدیل کیا جاۓ تو منتظمین کو بتادے۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 14:39, 11 فروری 2007 (UTC)
[ترمیم] تجاویز
- Computer Glossary ولا خانہ مکمل طور پر نکال دیا جاۓ۔ (ایک نظر صفحہ اول کو فائرفاکس میں دیکھ لیں تو وجہ سمجھ آ جاۓ گی)
- اسکی سائد پر جو بار ہے وہاں پر صارف:ثاقب/روابط کو ڈال دیا جاۓ(ابھی رنگوں میں یکسانیت پیدا کرنی ہے)۔ اور سائز برابر رکھنے کے لیے کچھ روابط نکال دے جائیں۔
سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 15:17, 11 فروری 2007 (UTC)
[ترمیم] ملکوں کے پرچم اور نام
السلام وعلیکم! چند ملکوں کے سانچے بنائے ہیں جن کو لکھتے ہی ان کا پرچم اور نام لکھا آجائے گا مثلاۂ {{پاکستان}} لکھنے سے یہ نتیجہ ملے گا پاکستان آزمائشی طور پر دو تین ممالک کے سانچے بنائے ہیں اگر کسی صاحب کو کوئی خامی یا مسئلہ نظر آئے تو مطلع کردیں بصورت دیگر کل تمام سانچے اپ لوڈ ہوجائیں گے انشاء اللہ۔ --Fkehar 12:00, 12 فروری 2007 (UTC)
-
- زبردست جناب! عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ
- براہ کرم ترمیز جدول (TABLE CODING) یا سانچوں میں ترمیم کے بعد نظر کرم فرما لیا کیجیۓ کہ گڑبڑ تو نہیں ہو رہی ؟ کوئی حاشیہ (BORDER) تو نہیں کٹ رہی؟ خاص طور پر صفحہ اول سے کھیلتے وقت ۔ افراز
-
- میں اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کرتا ہوتا ہوں کہ کوئی گڑبڑ نہ ہو۔ لیکن پھر بھی کوئی نہ کوئی مسلہ ہو جاتا ہے۔ آئندہ میں مزید احتیاط کروں گا۔ دوسرا آپ کے پاس میری ترامیم واپس پلٹنے کا آپشن ہمشہ موجود ہوتا ہے۔ یقین جانیے میں 30 منٹ لگاتار اور بعد میں گھنٹے گھنٹے بعد صرف یہ دیکھنے آتا رہا تھا کہ آپ میری ترامیم کے بارے میں کیا راۓ دیتے ہیں--کیا میری ترامیم قبول ہوتی ہیں یا نہیں۔! سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 16:10, 13 فروری 2007 (UTC)
- ثاقب بھائی میرا یہ مطلب ہرگز نہیں تھا کہ میں آپکی تبدیلیوں پر اعتراض کروں ، اعتراض کیا بھی نہیں جاسکتا ۔ بہت مناسب اور خوبصورت اضافہ کیا ہے آپ نے صفحہ اول پر، اب خوبصورت لگ رہا ہے :-) بس Wikicomm میں آج کی بات کے جدول کے الفاظ دائیں جانب حاشیے میں کٹ رہے تھے اس لیۓ پچھلی CODING واپس کردی تھی۔ اگر آپ کو برا لگا ہو تو معذرت۔ افراز
[ترمیم] دارالحکومت
السلام وعلیکم! دنیا بھر کے دارالحکومتوں کی فہرست مرتب کی ہے لیکن اسے حروف تہجی کے اعتبار سے منظم نہیں کیا۔ اگر کوئی ساتھی اسے فوری طور پر کرنا چاہے تو مہربانی ہوگی۔ Fkehar 07:53, 14 فروری 2007 (UTC)
[ترمیم] سانچہ جنگیں
السلام وعلیکم! ریتخانہ میں ایک سانچہ میں ترتیب دیا ہے جو جنگوں کے لئے مخصوص ہے، اگر کوئی تکنیکی آدمی اس میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے تو نوازش ہوگی۔ بعد ازاں اسے جاری کردیا جائے گا۔ --Fkehar 09:36, 15 فروری 2007 (UTC)
[ترمیم] کیسے؟
- کھانسی کی تصویر کی حذف شدگی کے سلسلے میں جو CommonsDelinker کا پیغام آیا تھا اسے اس صفحہ پر ترجمہ تو کردیا ہے ، اب اسے اردو ویکی پر کیسے لایا جاۓ۔ وہاں کچھ لکھا ہے جسے سمجھنے کی میں نے کوشش نہیں کی۔ افراز
[ترمیم] فیصلہ کیجیۓ
اس صفحہ پر جناب محمد ابوبکر صاحب کی گفتگو دیکھ لیجیۓ اور پھر آپ احباب خود فیصلہ کرلیجیۓ۔ اس سلسلے میں میرا کام یہاں ختم ہوتا ہے ۔ افراز
آپ نے اب تک جو طریقه کار آپنا رکها هے که مضامین کی تلاش انگریزی الفاظ اور پاکستان میں عام بول چال والے الفاظ میں بهی ممکن ہے یه طریقه بہت اچها هے ـ که آگر آپ کی تجویز کرده تکنیکی اصطلاحات کسی کو سمجھ نه بهی آئیں تو بهی معلومات تک رسائی تو ممکن ہے ـ مستقبل میں اگر کسی اور اصطلاح پر اتفاق هوتا هے تو بهی تبدیلی ممکن هے ـ آپ آپنا طریق آپنائے رکهیں که اس وقت مجهے تو اس سے بہتر کچھ اور نظر نہیں آتا ـ جناب محمد ابوبکر صاحب کی ہمارے ساتھ شمولیت ایک اچھا اضافه هے ـ امید ہے که محمد ابوبکر صاحب همارا ساتھ دیتے رهیں گے ـ
محمد ابو بکر صاحب کو جی آیاں نوں ـ 05:58, 20 فروری 2007 (UTC)خاورkhawar
- میرا تو یہ حال ہے کہ نہ اردو آتی ہے، نہ انگریزی اور پنجابی توبلکل ہی نہيں آتی۔ روبالہ ہو یا ہنس بالہ مجھے کم از کم کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ میرے لیے دونوں نیۓ الفاظ ہيں۔ رہی بات کونسا اردو متبادل استعمال کریں تو ۔۔شروع شروع میں افراز صاحب سے بہت سر لڑایا (افراز صاحب ضرور گنجے ہو گۓ ہوں گۓ ؛-) ) کہ اتنی مشکل اردو مت استعمال کیا کریں۔ اب یہ حال کہ مجھے شمارندہ جیسے الفاظ پراۓ نہیں لگتے۔ (شاید اسی لیے آج کل ہر تبصرے کے ساتھ ایک عدد مسکراہٹ آتی ہے)۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 13:45, 20 فروری 2007 (UTC)
[ترمیم] سانچہ: جنگ
برادران، سلام! جنگوں کے حوالے سے ایک سانچہ سانچہ:خانۂ معلومات جنگ ترتیب دیا تھا جو استعمال میں درست نہیں آرہا، کوئی بھی صاحب اس میں تکنیکی درستگی کردیں، بندہ انتہائی ممنون ہوگا۔ Fkehar 06:13, 20 فروری 2007 (UTC)
- کوشش کرکہ تو دیکھا مگر کام نہیں چلا۔ فی الحال واپس پرانی حالت پر پلٹا دیا ہے۔ الگ سے حرب نام کے سانچے پر مشق کرکہ دیکھوں گا۔ کام ہوگیا تو اس پر منتقل کرا جاسکتا ہے۔ ۔ ویسے فہد صاحب یہ سانچہ انگریزی ویکی پر کہیں موجود ہو تو اسکا ربط دیجیۓ اسطرح کام جلدی ہو جاۓ گا۔ افراز
- یہاں دیکھیۓ ایک سانچہ موجود ہے جنگ کے بارے میں آپ کہیں تو اسکو اردو میں کردوں؟ کام چل جاۓ گا؟ افراز
- جی افراز صاحب! میں نے اسی پر کام کیا تھا، لیکن معلوم نہیں کیوں استعمال نہیں ہو پارہا؟ سمجھ نہیں آئی؟ اگر آپ اس پر کام کرسکتے ہیں تو بسم اللہ کریں، میں بے حد مشکور ہونگا۔ والسلام Fkehar 09:58, 20 فروری 2007 (UTC)
[ترمیم] منتخب مضامین
[[زمرہ:امیدوار براۓ منتخب مقالہ]] میں چند مضامین ایسے ہیں جو منتخب مقالے کے طور پر منتخب ہوسکتے ہیں، کیونکہ ان میں سے کئی میرے لکھے ہوئے ہیں اس لئے میں ان کو خود منتخب مقالہ قرار نہیں دوں گا، کوئی بھی منتظم مضامین کو دیکھنے کے بعد اس کام کو سرانجام دے دے یا بصورت دیگر مطلع کردے۔ والسلام Fkehar 10:46, 21 فروری 2007 (UTC)
- ایسی باتوں پر پریشان نہ ہوں فہد بھائی۔ یہ سب ہم لوگوں کی مشترکہ وراثت ہے۔ اپنے لکھے ہوۓ پر فخر کرنا تو بہت اچھی بات ہے اس میں جھجکنے کی کیا بات ہے صاحب۔ جو مناسب لگے منتخب کرلیجیے ، آپ کا لکھا ہو یا کسی اور کا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہمارا مقصد اچھے مضامین کو لوگوں کے سامنے لانا ہے۔ اور یہی مقصد مشترک ہے۔ افراز
[ترمیم] سانچہ مسجد
السلام وعلیکم! سمجھ نہیں آتی کہ سانچے کا مسئلہ میرے ساتھ کیوں ہوتا ہے، کوئی نہ کوئی مسئلہ ضرور کھڑا ہوجاتا ہے ہر مرتبہ، ابھی سانچہ:خانۂ معلومات مسجد ترتیب دیا ہے لیکن استعمال میں تصویر نہیں آرہی اور شاید دیگر مسائل بھی ہوں، کوئی منتظم اس کو استعمال کرکے غلطیوں کو درست کردیں گے تو بہت نوازش ہوگی، ویسے بڑی شرمندگی ہوتی ہے بار بار کام کہتے ہوئے۔ تکلیف کے لئے معذرت۔ Fkehar 07:12, 22 فروری 2007 (UTC)
[ترمیم] ترجمہ درکار
اگر انگریزی سانچے کو اردو ویکیپیڈیا پر قابلِ استعمال بنا دیا جائے تو بڑی سہولت اور جدت پیدا ہو گئی۔ وقت کی کمی کی وجہ سے میں یہ نہیں کر سکتا۔ عادل
[ترمیم] قرآن مجید
السلام وعلیکم! قرآن مجید کی تمام سورتوں کے بارے میں معلومات دینے کا ارادہ ہے اور ابتدائی طور پر سورۂ فاتحہ کی معلومات دوں گا، برادران اپنی رائے سے آگاہ کریں کہ اس سلسلے کو جاری رہنا چاہئے یا نہیں۔ اگر یہ طریقہ اختیار کرلیا گیا تو تمام سورتوں کے مضامین اسی طرح ترتیب دیئے جائیں گے۔ والسلام Fkehar 10:49, 23 فروری 2007 (UTC)
- یہ تو آپ بڑا نیک کام کریں گے۔ میں بھی اس میں حصہ لوں گا انشاءاللہ۔ پہلے آپ سورۃ الفاتحہ کے بارے میں لکھیں تاکہ ایک ہی انداز کے مضمون لکھے جائیں۔ میرے خیال میں اگر حوالے بھی دیے جائیں تو بہت ہی اچھا ہوگا۔ایک درخواست ہے کہ سورۂ فاتحہ کی جگہ سورۃ الفاتحہ لکھا جائے۔(ۃ کے ساتھ) آپ کا کیا خیال ہے؟--سید سلمان رضوی 10:55, 23 فروری 2007 (UTC)
- کوئی صاحب اگر مدد کرسکیں تو نوازش ہوگی کہ قلع کے مضمون میں سانچہ:عنصر کی آئنسازی توانائیاں کیوں درست نہیں آرہیں ؟ پہلی توانائی آتی ہے جبکہ دوسری اور تیسری نہیں آرہی۔ میں نے بہت کوشش کرلی کچھ سمجھ نہیں آتا۔ سمرقندی
-
- Ok dont worry, done!
[ترمیم] اطلاع
کیمیائی عناصر کے لیۓ سانچہ:عنصر تیار تو ہوچکا ہے مگر اسکا استعمال خاصہ پیچیدہ اور مشکل ہے۔ ایک اور حکمت عملی کے تحت چھوٹے چھوٹے کئی سانچے اردو میں منتقل کر دیۓ گئے ہیں اور اب صرف اتنا کام باقی ہے کہ انگریزی ویکیپیڈیا سے تمام کے تمام عناصر کے سانچے جوں کے توں اردو ویکی پر copy and paste کردیۓ جائیں ۔ آپ کو کچھ بھی لکھنے کی ضرورت نہیں بس انگریزی سے copy کر کہ اردو ویکی پر paste کرنا ہے۔ چند ایک الفاظ یا سانچے ہوسکتا ہے انگریزی میں ہی نظر آئیں جنکو بعد میں باآسانی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ سمرقندی
[ترمیم] یونیکوڈ سپورٹ
السلام وعلیکم! برادران کیا Adobe Photoshop میں یونیکوڈ سپورٹ ہے؟ میرے پاس فوٹو شاپ کا ورژن 7 ہے جس میں یونیکوڈ سپورٹ نہیں، اگر فوٹو شاپ یونیکوڈ کو سپورٹ کرتا ہے تو مجھے کون سا ورژن استعمال کرنا ہوگا؟ Fkehar 05:59, 2 مارچ 2007 (UTC)
- میرے علم کے مطابق کسی بھی ورژن میں یونیکوڈ سپورٹ نہیں ہے۔ (میں سی ایس 2 استعمال کررہا ہوں) ۔ آپ کورل ڈرا استعمال کرلیں اس میں مکمل یونیکوڈ سپورٹ ہے۔ (شاید ان پیج کے لیے کوئی خاص سہولت بھی ہے)۔ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 07:38, 2 مارچ 2007 (UTC)
- کچھ مفت پروگرام بھی دستیاب ہیں۔ vector graphics کے لیے inkscape اور pixel کے لیے GIMP
--Urdutext 02:09, 3 مارچ 2007 (UTC)
[ترمیم] Block log
Block log کو اردو میں نوشتۂ پابندی کر دیا جائے تو کیا خیال ہے؟ حیدر 23:54, 3 مارچ 2007 (UTC)
- --کردیں، اگر نہیں کیا تو سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 13:24, 4 مارچ 2007 (UTC)
- تبدیل کر رہا ہوں۔ شکریہ! حیدر 20:21, 4 مارچ 2007 (UTC)
[ترمیم] No matching items in log.
اس کا ترجمہ یہ کیسا رہے گا:
- متعلقہ نوشتہ جات ندارد
حیدر 02:59, 6 مارچ 2007 (UTC)
[ترمیم] کچھ سوچیۓ
- جلیل القدر وکیپیڈی علماء اکرام کا سارا زور اس اردو دائرہ المعارف پر ہی چلتا ہے، تمام neutralization تمام policies اور تمام اقسام کی چھوٹی چھوٹی باتیں یہیں نظر آتی ہیں، تمام کیڑے یہیں نکالے جاتے ہیں۔ ارے کبھی اپنے گھر سے باہر نکل کر گلی کوچوں میں نظر ڈالو، تمہاری انسانیت شرما جاۓ گی، اگر کچھ باقی ہے۔ سمرقندی
- تندیء باد مخالف سے نہ گھبرائے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے
اقبال .....
[ترمیم] معطیات
Data کے لیۓ لفظ معطیات مناسب ہے ۔ براہ کرم جہاں جہاں بھی آپ کو data کے لیۓ مواد لکھا ہوا نظر آے اسکو تبدیل کرکہ معطیات کردیجیۓ۔ دیکھیۓ معطیات
سمرقندی
[ترمیم] غیر حاضری
السلام وعلیکم برادران، گذشتہ چند دنوں سے دفتر میں مصروفیات کے باعث وکیپیڈيا سے غائب رہا اور لکھنے کی فرصت نہیں مل رہی۔ یہ مصروفیات چند دن مزید جاری رہیں گی اور امید ہے کہ میں جلد وکیپیڈيا پر واپس آؤں گا تاہم میری کوشش ہوگی کہ اس وقفے کے دوران بھی مضامین میں کچھ نہ کچھ اضافہ کرتا رہوں۔ سورۂ انفال کا مضمون تقریباً مکمل ہے بس کچھ حتمی کام رہ گیا ہے اسے بھی انشاء اللہ چند دنوں میں پیش کردوں گا۔ والسلام Fkehar 08:05, 8 مارچ 2007 (UTC)
[ترمیم] تبدیلی نام
- نظریۂ اضافیت کا نام تبدیلی کرکہ نظریۂ اضافت کرنے کی تجویز سلمان صاحب کی جانب سے آئی ہے، سیاق و سباق جاننے کے لیۓ یہاں دیکھیۓ ۔ اصل مصنف سمیت کسی بھی جانب سے اگر کوئی راۓ یا بیان نہ آیا تو تین روز بعد اسکا نام اضافیت سے اضافت کردیا جاۓ گا۔ سمرقندی
-
-
- بی بی سی کا حوالہ کافی نہیں۔ بی بی سی پر اردو بلحاظ گرامر و املا بسا اوقات کافی غلط ہوتی ہے۔ اضافت اردو میں اور بہت ست معنوں میں استعمال ہوتا ہے لہذا اس کا آئنسٹائن کے نظریہ کے لیے استعمال نہ صرف غلط ہو گا بلکہ علمی طور پر بھی مسائل کا موجب ہو گا۔ اگر لفظ "اضافت" کے حق میں کسی اعلی درجی کی سائنسی کتاب کا حوالہ موجود ہو تو کتاب کا نام و مصنف کا نام بیان کیجیئے تا کہ باقی مدونین بھی جائزہ لے سکیں۔ اپنی رائے کے حق میں میں ایک انتہائی قابل بھروسہ ویب سائیٹ http://urduseek.com/ کا حوالہ پیش کرتا ہوں۔ اضافت اور اضافیت دونوں کو اس پر سرچ کر کے دیکھیں تو دونوں کے استعمال کا فرق کافی واضح ہو جاتا ہے۔ حیدر 18:08, 10 مارچ 2007 (UTC)
-
- میرا مقصد صرف درست چیز کو رواج دینا ہے۔ اگر اضافیت یہ درست ہے تو اس کو رواج دینا چاہیے۔ مچھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں نے کتب میں اسے اضافت ہی پڑھا ہے۔ شاید یہ طبیعیات کی میٹرک کی کتاب میں ہو۔ افسوس مجھے پاکستانی کتب تک رسائی نہیں ہے۔ ایسے احباب جو پاکستان میں ہیں وہ براہ کرم اسے طبیعیات کی نصابی کتاب میں یا مقتدرہ قومی زبان نے اصطلاحات کی ایک بڑی کتاب چھاپی ہوئی ہے (فرہنگ اصطلاحات) وہاں سے دیکھ لیں۔ --سید سلمان رضوی 19:59, 10 مارچ 2007 (UTC)
[ترمیم] نقشے
ہفتہ اور اتوار کے دونوں چھٹی کے دن صرف 4 نقشے بنانے میں لگادیئے، دو دن کی محنت شاقہ کے بعد یہ نتائج نکلے، جو کم از کم میری امید سے کہیں زیادہ بہتر ہیں، آپ لوگ اس بارے میں رائے دیں تو اس کام کو مزید آگے بڑھاتے ہیں:
والسلام Fkehar 06:31, 12 مارچ 2007 (UTC)
- نقشے تو بہت اچھے ہیں میرے خیال میں تو بہت اہم اور منفرد کام ہے۔ دو دن کی محنت کا نتیجہ بہت شاندار ہے مگر computer پر حد سے زیادہ بیٹھنا بھی صحت کے لیۓ اچھا نہیں :-) اگر یہ کام کرنے کی ٹھان ہی ہے تو فارغ اوقات میں اور تھوڑا تھوڑا کرنا بہتر ہے۔ سمرقندی
- سمرقندی صاحب! ایک مسئلہ رہا ہے ہمیشہ میرے ساتھ، اگر کسی کام کو کرنے بیٹھ جاؤں تو مکمل ہونے تک اٹھنے کا نام نہیں لیتا! یہی اس سلسلے میں بھی ہوا، فی الحال اس پر زیادہ کام کرنے کا ارادہ نہیں پہلے "قرآن پروجیکٹ" مکمل کروں گا، جس پر ابھی کافی کام باقی ہے۔ اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے بعد ہی کسی دوسرے کام پر مکمل توجہ دے سکوں گا۔ والسلام Fkehar 07:44, 12 مارچ 2007 (UTC)
[ترمیم] اردو ويب پيڈ كي فراہمي
تمام احباب كي خدمت ميں سلام مسنوں
ميں اردو وكي پيڈيا پر نيا آيا ہوں اور آتے ہي شكايت يہ پييدا ہوئي كا وكيپيڈيا كے ايڈيٹر ميں اردو ويب پيڈ كي سہولت موجود نہيں چنانچہ ميں نے اپنے كمپيوٹر پر موجود اردو كي بورڈ كو استعمال كيا مسئلہ در اصل يہ ہے كہ اردو اور عربي حروف تہجي كي يوني كوڈ اقدار ميں فرق ہے مثلا ميں نے اپنے كي بورڈ سے نئے صفحہ ميں لفظ "تاريخ" لكھا تو مجھے تاريخ نامي زمرہ نہيں ملا كيونكہ ميرے لفظ تاريخ مين جو حرف "ي" استعمال ہوا اسكي يوني كوڈ قدر مختلف تھي جب ميں نے يہي لفظ وكي پيڈيا سے كاپي كر كے لكھا تاریخ تو مجھے يہ زمرہ مل گيا لہذا اگر اايڈيٹر ميں ايك معياري كي بورڈ كے ساتھ اردو ويب پيڈ فراہم كر ديا جائے تو يہ مسئلہ پيدا نہيں ہوا ييا پھرمعاونت كے زمرہ ميں اردو وكيپيڈيا كے ليے ا كي بورڈ لے آئوٹ كے ليے استعمال ہونے والے حروف تہجي كي يوني كوڈ اقدار كا چارٹ مہيا كر ديا جائے تاكہ مختللف صارف انہي اقدار كے حامل حروف سے اپنا كي بورڈ لے آئوٹ ترتيب دے سكيں تاكہ زمرہ بندي ميں مسائل و ممشكلات پيدا نہ ہوں
والسلام --شاکرالقادری 21:55, 16 مارچ 2007 (UTC)
- اردو ویب پیڈ یہاں بھی فراہم کیا جاسکتا ہے۔ آپ اردو ویب سے کسی سے اس سلسہ میں درخواست کریں۔ جاوا سکرپٹ یہاں کیسے نافذ کیا جاتا ہے اس سلسہ میں آپ کی مدد کرسکتا ہوں۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 18:25, 17 مارچ 2007 (UTC)
-
- اردو ویب پیڈ سے دور رہیں، اس سے بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
- شاکر صاحب، ونڈوز اور crulp کے دونوں کلیدی تختہ معیاری یونیکوڈ فراہم کرتے ہیں۔ آپ کیا اعجاز صاحب کا بنا تختہ استعمال کر رہے ہیں؟ یہ معاونت:کلیدی تختہ میں ترمیم بھی دیکھیں۔
--Urdutext 19:04, 17 مارچ 2007 (UTC)
جناب اردو ویب پیڈ سے کوئی مسائل پیدا ہوتے ہیں میں ان سے آگا ہ نہیں اردو ویب اور اردو محفل کی لائبریری جو وکی میڈیا پر ہے اس میں اردو پیڈ شامل ہے اور کوئی مسائل نہیں ہیں بہت سے لوگ ابھی تک ونڈو98 استعمال کر رہے ہیں ویب پیڈ کی فراہمی ان کے لیے سود مند ہے پھر تمام لوگ ونڈو کا تختہ کلید استعمال نہیں کرتے میں نے بھی اپنے لیے خود اپنا کلیدی تختہ مرتب کیا ہوا ہے میری اردو محفل کے نبیال صاحب سے بات ہوئی ہے ویب پیڈ کی فراہمی کے سلسلہ میں انہیوں نے مثبت جواب دیا ہے میں ذیل میں ان کے کے جواب کو بصورت اقتباس پیش کر رہا ہوں میرا خیال ہے کہ ان کی پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہیےـ نبیل صاحب کا پیغام یہ ہے: "السلام علیکم،
مجھے خوشی ہو گی اگر میں اس سلسلے میں کسی کام آ سکوں۔ میں نے میڈیا وکی میں ویب پیڈ انٹگریشن کا کام کیا ہوا ہے۔ اس کام کو میں کچھ عرصے بعد ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں لیکن اگر کوئی صاحب چاہیں تو میں یہ فراہم کرنے کو تیار ہوں۔
والسلام"
والسلام--شاکرالقادری 21:40, 18 مارچ 2007 (UTC)
-
- میڈٰیا وکی بناتے وقت بہت سے پہلوں کا خیال رکھا گیا ہے۔ دنیا میں براؤزر صرف ایکسپلورر اور فائرفاکس نہیں۔ اس لیے ویب پیڈ قسم کا برمجہ اس میں ڈالنا زیادتی ہو گا۔ ونڈوز 98 کا رونا اکثر رویا جاتا ہے، مگر کیا کوئی "اردو ویب ڈاٹ آرگ" پر کسی ایسے صارف کا بتا سکتا ہے جو 98پر ہو اور اس طرح ویب پیڈ کا محتاج ہو؟ "ارود فورمز" پر بیسیوں صارفین ہیں، اور بقول سمرقندی صاحب ایم اے، پی ایچ ڈی، بھی کافی ہیں، لیکن ان میں سے چند نے ہی وکیپیڈیا پر کبھی لکھا ہے۔ اس کی وجہ کلیدی تختہ تو بحرحال نہیں۔
--Urdutext 00:17, 20 مارچ 2007 (UTC)
-
- اردو بھائی آپ بلکل ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ اردو ویب پیڈ کو مستقل انٹیگریٹ کردیا جاۓ، بلکہ جن صارفین کی خواہش ہو انھیں فراہم کیا جاۓ۔ہر صارف کی ذاتی css اور java سیٹنگز ہوتی ہیں۔ اس میں تو یہ کام کیا جاسکتا ہے!سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 14:17, 20 مارچ 2007 (UTC)
[ترمیم] یکرمزی فہرست
شاکر صاحب آپ خود ہی ایک یکرمزی فہرست بنا کر ویکیپیڈیا پر دوسروں کی مدد کیلیۓ رکھ سکتے ہیں۔ سمرفندی