تبادلۂ خیال منصوبہ:دیوان عام/وثق چہارم
وکیپیڈیا سے
مبارکاں۔۔
شکرالحمداللہ ، ہم نے آج پہلی دفعہ 1000 کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ صرف ایک سال کی مدت میں ہم نے 1000 مضامین لکھے ہیں اور انشاللہ اب یہ رفتار روز با روز تیز ہوگی۔ میرے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ کبھی ہمیں اتنے ساتھی میسر آئیں گے۔
میں ان تمام ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے اچھے برے وقت پر ہمارا ساتھ دیا۔ خاص طور پر التمش حئی خان کا جنھوں نے اس منصوبہ کو شروع کیا۔۔
باقی کوئی خاص بات نہیں، مجھے سے اگر کوئی غلطی ہوگی ہو تو اگر ممکن ہو تو معاف کردیں ۔سیف اللہ 11:24, 19 جون 2006 (UTC)
IE7
آپکو بھی مبارک۔ مطلع کرنے کی خاطر IE 7 کے دو عکس پردہ بھیج رہا ہوں۔ جب اردو ویکیپیڈیا کو IE 7 میں کھولا جاتا ہے تو رہنمائی والا مینیو چھلانگ لگا کر بائیں کونے میں جا چھپتا ہے (دیکھیۓ پہلا منظر) پھر جب ماؤس سے براؤزر ونڈو کا جانبی کنارہ پکڑ کر ونڈو کی چوڑائی کم زیادہ کی جاۓ تو اپنی جگہ پر واپس آتا ہے (دیکھیۓ دوسرا منظر)۔ اب چند باتیں ممکن ہیں ۔ 1- ہر کسی کو بتایا جاۓ کہ بھائی IE 7 استعمال کرو تو اپنی ونڈو کی چوڑائی کم زیادہ کر کرکے دیکھو 2- IE 7 کا استعمال بند کرا دیا جاۓ کہ کوئی IE 7 پر ویکیپیڈیا کا نقص ہی نہ دیکھ سکے۔ 3- اس خرابی کو (اگر کیا جاسکتا ہو تو) دور کرنے کی کوشش کی جاۓ۔ یہ معاملہ اردو ہی نہیں تمام دائیں تا بائیں زبانوں کے ویکیپیڈیا میں IE 7 کے استعمال پر سامنے آتا ہے۔
- It is the problem with IE7 not with wikipedia, Nothing appears right at IE 7.Even sites like cnet.com didnt appeared as they should be (i have used iE beta 1, not beta 2)
- dont worry till IE is beta SaifUllah
ہمیں تو نظر نہیں آتا
ہمیں تو آئی ای سیون میں کسی بھی سائٹ میں کوئی نقص نظر نہیں آتا سواۓ ویکیپیڈیا کے۔ اگر ہوسکے تو ویکیپیڈیا کی آرگنائزیشن والوں کو انفارم کردیجیۓ تا کہ انکے علم میں تو آجاۓ۔
Server was down
Today most of the users were unable to access ur.wikipedia.org
because there was some bug in the server. Now problem is solved and Enjoy!!
Saifullah
ابتک کی کوششوں کا نتیجہ
تاثــیـر تو تاثــیــر تــصـور ہے گــریــزاں
راتوں کو ذرا مانگیۓ اٹھ اٹھ کے دعا اور
اسلام علیکم؛۔ ہمیں چاہیے کہ ہم سب اردو کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں اس کےلئے ہمیں سب کو اردو کی معلعمات کا تبادلہ کرنا چاہیے میری آپ سب پرھنے والوں سے التجا ہے کہ وہ اس کے بارے میں لازمی سوچیں ابھی ہم صرف 1000انٹریز پر آئے ہیں انشاء اللّٰہ ہم 100000تک جائیں گے.
اجازت درکار۔۔۔
افراز صاحب نے پابندی لگادی ہے کہ کوئی بھی بنا بتاۓ نظامی پیغامات میں ترمیم مت کرے۔
ایک میرا جو منصوبہ تھا، جو میں نے بنا کسی مشورہ کے رائج کر دیا ہے۔ وہ ہے قرآنی آیات کا سلسلہ۔
اس سلسلہ میں آپ سب حضرات کی کیا راۓ ہے ۔ اور اگر اسے جاری رکھنا ہے تو ترمیم کرنے کا طریقہ /اصول ہوگا۔ سیف اللہ 15:35, 28 جون 2006 (UTC)
حضرت، ہم نے بہت سے موضوعات پر مشورے مانگے، کسی طرف سے بھی کوئی عنایت نہیں ہوئی۔ سو بغیر مشورہ کے ذرا بے رحمی سے ترامیم شروع کر دیں۔
قرآنی آیات کا سلسلہ موجودہ طریقہ سے جاری رہنا چاہیے (آخر اردو ہمیشہ سے مسلمانوں کی زبان ہے) لیکن آیات کا انتخاب محتاط اور قرآنی سیاق و سباق باہر نہیں ہونا چاہیے۔
حیدر 23:38, 28 جون 2006 (UTC)
جی!! میں کوشش کروں گا۔ ویسے جہاں کہیں میں مشورہ دینے کے قابل ہوں ضرور مشورہ دیتا ہوں (مشورہ مفت ہے :)) ۔ لیکن اب کیا کیا جاۓ کے افراز صاحب ہی غائب ہیں--سیف اللہ 09:43, 29 جون 2006 (UTC)
What's this with Quranic verse? What it has to do with an encyclopedia? Please, I very strongly oppose it, an encyclopedia is not a place to put banners from one particular religion.
We can discuss it, and in this way we can collect different viewpoints about this matter. But, for doing so you have to signin and show up your name first, otherwise this topic could not be discussed.
I see no point in having a quranic verse as the part of the template of Wikipedia. Firstly, does this practice adheres with the general policy of Wikipedia? Secondly, an encyclopedia should be completely unbiased in all regards, what message does a quaranic verse conveys in this regard? Why it is only for the Urdu version? Why not other religion are represented, for example a verse from bible or other holy books? Is it some sort of implicit rule that Urdu is only the language of Muslims? As far as I know many people of other religons speak Urdu, and many other Muslims do not speak Urdu. How would one feel if English encyclopedia starts coming with a verse from bible? Nahmed
قرآنى آيات كے متعلق جەاں تكـ ميرا خيال هےقران كو صرف مسلمانوں كى مذهبى كتاب كے طور پر هى نهيں لينا چاهئيے ـ ميں تو اس كتاب قرآن كو قانون اور فلسفے كى كتاب كے طور پر بهى ليتا هوں ـ اس ميں سائنسى تهيوريز بهى هيں ـ اس لئے آگر ايكـ آدمى اس فلسفے قانون كى كتاب سے كچهـ باتيں اس اسنسائكلوپيڈيا ميں لكهـ ديتا هے ـ يه بهى تو ايكـ قسم كى معلومات هى تو هييں ـ باقى جەاں تكـ مسلمانوں كے ايمان كى بات هے تو اسلام ميں ايمان مفصّل اور ايمان مجعمل كے طور پر ايكـ اقرار نامه پچهلى كتابوں پر ايمان لانا بهى هے ـ اس لئے سارے مسلمان تورائت انجيل زبور او رصحائف انبياء پر بهى ايمان ركهتے هيں 17:55, 6 جولائی 2006 (UTC)خاورkhawar
I am sorry, but if you take Quaran as a book of Philosophy or Law then it doesn't make any sense at all to put a quotation from it on the top of an encyclopedia. There are hundreds of books over Philosophy and Law and all of them should be quoted accordingly. And it is not that someone is just writing something, like it is casual. It is like placing the same quotation over every page, without considering if it makes any sense there or not, and forcing it everywhere. Showing bias towards a particular book should not be the policy of an encyclopedia. Nahmed
آپ نے دیکھا ہو گا کہ آیات کا انتخاب اس طرح کیا جا رہا ہے جو انسان کو سوچ بچار یا غور کرنے پر اکساتی ہیں۔ کسی مذہب کا پرچار کرنا وکیپیڈیا کا مقصد نہیں۔ اردو وکیپٰڈیا ثقافت کی آئینہ دار بھی ہے، اس لیے اس کا روپ دوسری وکیپیڈیا سے کچھ مختلف ہی ہو گا۔ باقی جانبداری کا الزام تو ہر وکیُیڈیا پر لگایا جا سکتا ہے اور اس بحث کا کبھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ اگر کسی کو یہ گراں گزرتا ہے تو اپنے براؤزر کی user_content.css فائل میں "سائٹ نوٹس" کو نظر آنے سے روکا جا سکتا ہے (یا وکیپیڈیا میں بھی کسٹم CSS کا انتخاب کیا جا سکتا ہے)۔ --Urdutext 23:27, 6 جولائی 2006 (UTC)
I think Mr Nahmed is right. First, I also thought to try to give logical explanations in defence of the Quran-al-kareem verses at the site note as we are selecting the verses carefully and there are many verses of the Quran that explain the recent scientific discoveries back in the 6th century. But, only one of Mr Nahmed's sentence make me change my mind and put me in agreement with him, he says, "How would one feel if English encyclopedia starts coming with a verse from bible?" ------ Though there are many scientifically mistaken verses in the Bible but also there are many good verses in the Bible, and I am sure that no one of us should like the idea of putting a Bible verse in the sitenote of English Wikipedia, right ?!!? . So, why we should write a verse of Quran at the sitenote? what is our aim? We need to follow the verses of Quran, not write it like a piece of decoration!! We can write articles on the Scientific verses of the Quran in the Category, Quran and Science. This is the mistake what most of us Muslims doing every day, we have made the Holy Quran a piece of decoration in our homes, not something to follow it and to make our life the presentation of the Quran. I think we should avoid this because we have no logical basis for doing so. There is a Hadees of Prophet Muhammad Pbh , There is no compulsion in the religion. Afraz
Undecided yet
-
- It is not good to leave this matter undecided. If we left it unsolved, it will make the impression of Urdu wikipedia as a careless organization and devoid of consideration. Either we keep this pracitce of Quranic versis or not, there should be a voting from everyone on wikipedia. No matter your vote is plus or minus, please mention a rationale of your vote.
- My vote is negative, because we need to show the living example of the Holy Quran in our lives not just its text. Its not good in Islam to force someone to see or do something against his/her will. Please also read the explanation I wrote above in this regard. Afraz.
آگر آپ كسى كو كسى خاص فلسفے كى حمايت ميں فورس نہيں كر سكتے تو كسى كو كسى فلسفے سے روكنے پر بهى فورس نہيں كرسكتےـ اس وقت جولائى دوهزار چھ تكـ اردو وكى پيڈيا پر كام كرنے والے لوگوں ميں كوئى بهى ايسا نہيں كه جو قران كا مخالف ھو ـ كچهـ اگر قران كے حمايتى ہيں تو هو سكتا هے كوئىشخص هو كه قران جيسا بهى هے ٹهيک هے كى سوچ ركهتا هو مگر مخالف كوئى نہيں ـ ميرے خيال ميں جب تک اردو وكى پيڈيا كى تعمير ميں شامل لوگوں ميں كوئى قرآن بيزار ممبر شامل نہيں هو جاتاان قرانى آيات كا سلسله چلتا رهنا چاهئيے ـ اس وقت همارے ساتهـ كام كرنے والے ممبران ميں سے يونانى ديو مالا اور ہندو دھرم كے كرداروں پر بهى مضامين لكھ رهے هيں ـ اور يه مضامين ان كرداروں كى ہتک كرنے والے نہيں هيں بلكه غير جانبدار ہيں ـ جەاں تک ــ ــ نە مند صاحب ــ ــ كى بات هے جنہوں نے قرانى ايات كى اشاعت پر اعتراض كيا هے تو ان كے لئے دعوت هے كه آپ ہر روز كے حاليه تبديليوں والے صفحے پر جا كر اردو وكى پر كام كرنے والوں كا كام ديكهيں اور اس كے بعد آپ بهى اردو وكى پر كام كركے ديكهائيں !حيدر ـ وہاب ـ عديل چوھدرى ـ سيف الله ـ افراز القريش ـ اردو ٹيكسٹ ـ صاحبان كو اپنے كام سے ہرا ديں ! اگر آپ ايسا نہيں كر سكتے تو ميرے خيال ميں آپ صرف ايک شرپسند آدمى هيں جن كى پاكستان ميں بہتات هے يه لوگ ہر تعميرى كام كرنے والے گروه كى مخالفت ميں كمر بانده ليتے ہيں ـ آپ نے وه كہانى پڑهى هے جس ميں ايكـ مصور اپنى تصوير تجاويزكے لئيے چوک ميں ركهتاہے تو تصوير كا حليه بگڑ جاتا ہے ـ مگر اصلاح كے لئے ركهتا ہے تو ـ ـ ـ ـ ـ ـ جناب نه مند صاحب كيا آپ اصلاح ميں ہاتھ بٹانے كى صلاحيت ركهتے ہيں ؟ جناب نه مند صاحب !وكى پيڈيا غرض مند هے اسے عقل مند لوگوں كى ضرورت ہے ـ اور اس ميں سعادت مند شامل ہيں ـ
06:52, 8 جولائی 2006 (UTC)خاورkhawar
The above argument is priceless. It shows that when we no longer have rational arguments then we declare the other person as a heretic and start the personal attacks while claiming our speriority. The whole idea of Wikipedia is fantastic. The whole work everyone doing is fantastic. I doubt if from my any of the above posts, if anyone can pick a single sentence where I degraded or ridiculed the work being done on the Urdu encyclopeida. This is not the case. Neither I tried to as Mr. Khawar put so beautifully, to make my mission to oppose everything for the sake of opposition. This is a particular section about the Quranic verses. People were asked to comment on it, or am I wrong? I kept my arguments to that particular topic and gave my reasons that it is not a good idea. It has nothing to do with the encyclopedia, netiher it is contributing in any way to the overall quality of the work. It is just a matter of principle. By all rationality, unless you are blinded by a particular way of thinking, it cannot be justified. So, please if you really feel that way, continue to display it, I am sure it will end up as an anomaly, because as I wrote before that I can't envision any other wikipedia (english, german etc.) to have a site note from a particular book, because with all due respect, it simply doesn't make any sense. But, please, don't attack other people, if they find some fault in some of your actions, don't take it as an attack on the whole work you are doing. All arguments in this section are particular to this issue. I can understand your anger, it stems from this feeling that you guys are the ones who are more less running this Urdu wikipedia, so the sense of ownership and being better than others is a natural feeling, but I believe that mere mortals like me still have the right to say in matters like this, as long as there is not an outright dictatorship here. What's more important is that we keep an open mind and do not lose our rational thinking. Nahmed
- No one is better than anyother and there is no sense of ownership in Urdu wikipedia, all are equal. Anyone can do anything in urdu wikipedia, if some one is contributing and s/he wants to be in administration, s/he can apply for this and its very easy. even without doing so, anyone can edit or change the previous matter or write the new, thats why its called Free Encyclopedia. How good it will be if we can find a solution that is acceptable to all. Afraz
جناب نه مند صاحب واقعى آپ نے هم لوگوں كے كام پر كسى كام پر غير ضرورى تنقيد نهيں كى هے ـ اس بات كے لئے ميں اپنے ساتهيوں كى طرف سے آپ كا مشكور هوں كه آپ همارے كام كى داد بهى دے رهے هيں ـ آپ نے آپنے مشوره دينے كے متعلق لكها هے كه موجوده سرگرميوں ميں مشوره مانگا گيا تها ـ يەاں بهى آپ حق بجانب هيں ـ مگر ميرے ذهن ميں آخر تكـ تها كه يه مشوره صرف وكى پيڈيا كے وركر اركان سے مانگا گيا تها ـ اس لئيے مجهے آپ كى آراء كچهـ ذياده هى اجنبى لگى تهىاور مجهے ايسا لگا تها كه اچها خاصا كام چل رها هے اور آپ اس ميں بدمزگي كرنے آ گئيے هيں اس لئے ميرا رويه كچهـ جارحانه هو گيا تها جس كے لئے ميں معذرت خواه هوں ـ اس كے علاوه ميں نے آپ كے قرانى آيات كے متعلق خيالات پڑهے هيں آپ كے خيالات ايكـ نيوٹل آدمى كے خيالات هيں ـ خود ميں اس بات كا قائل هوں كه جس بات سے كسى گروه يا مذهب كى دل آزارى هو ايسى بات نهيں هونى چاهئيے ـ مگر جەاں بات كسى كو پرموٹ كرنے كى هو اگر اس ميں كس دوسرے كا كوئى نقصان نهيں تو كسى كو پرموٹ ضرور كرتا هوں ـ اپ يەاں آيات لكهنے سے كسى كى دل آزارى تو هو نهيں رهى مگر اسلام كو پرموٹ كيا جارها هےاس لئيے ميں ان آيات كے يەاں لكهنے كے حق ميں هوں ـ
22:30, 8 جولائی 2006 (UTC)خاورkhawar
ذرا فیصلہ کرلیں
میں جو کچھ بھی لکھنے جا رہا ہوں بجثیت ایک طالبعلم کے لکھوں گا۔
جی !!، تو میں ایک طابعلم ہوں کمپوٹر کا۔ میرا ذریعہ انگریزی ہے۔ اگر آپ حصرات کمپوٹر کی اصلاحات کا اردو میں ترجمہ کرتے جائیں گے تو میرے لیے یہ ممکن نہیں رہے گا کہ میں خالص اردو میں لکھوں، بلفرض اگر میں لکھ بھی دیتا ہوں تو ایک عام صارف جو کہ معلومات حاصل کرنے کے لیے یہاں آۓ گا اس کے لیے مضمون کو سمجھنا مشکل ہوگا۔ (میں عام لوگوں کی بات کر رہا ہوں جنہیں اردو سے کوئی خاص دلچسپی نہیں)
جو علوم مسلمانوں نے ایجاد کیۓ تھے۔ میرے علم کے مطابق ان کے نام اب تک وہی ہیں جو پہلے تھے بس شکل خراب ہو گی ہے۔ابھی تو چند ایک الفاظ کا ترجمہ کررہے ہیں، مگر مستقبل میں اگر یہی چلن رہا تو ایک علیحدہ سے کتاب رکھنی پڑے گی تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ لفظ اردو میں کیا ہے۔
شمارندہ کیا ہے؟ ایک مستقل قاری کو تو سمجھ آجاۓ گی، مگر ایک عام قاری شاید یہ پڑھ کر صفحہ بند کردے اور آئندہ ادھر کا رخ نہ کرے۔
نوٹ/انتباہ: میرا صرف اور صرف مقصد اصلاح ہے۔--سیف اللہ 10:29, 29 جون 2006 (UTC)
آپ لکھتے رہیۓ
سیف اللہ صاحب اگر آپ اردو کے الفاظ استعمال کرنے میں دقت محسوس کرتے ہیں تو آپ انگریزی میں یا ان ہی الفاظ میں لکھتے رہیۓ جن میں آپ کو آسانی ہو، پھر اگر ضرورت ہوئی اور وقت ہوا تو میں آپکے لکھے ہوۓ مضامین میں (اگر آپ کو اعتراض نہ ہوا) اردو الفاظ کا اضافہ کردیا کروں گا۔ لکھنے پہ تو کسی کے بھی کوئی اعتراض نہیں ، اگر آپ یا کوئی اور صرف اس وجہ سے لکھنے سے ہچکچاۓ کے اردو کے الفاظ تلاش کرنا مشکل ہے تو پھر تو ہمارا مقصد اور منزل بہت دور ہوجاۓ گی۔ لہذا جس کو جن الفاظ میں آسانی ہو اسی میں اسکو لکھ دینا چاہیۓ پھر اس میں کسی ترمیم یا اضافہ کی ضرورت ہوئی تو بہ روان وقت (اور بہ شرط وقت) ہوتا رہے گا۔ افراز
چند گذارشات
آپ لوگوں کی تحریر تو کبھی کبھی مجھے خوف ذدہ کر دیتی ہے :-) میں بھی اس بات کو مانتا ہوں کہ اردو میں ہر جدید اصلاح کرنا ترجمہ کرنا ہی مشکل نہیں بلکہ اسکو عام لوگوں کے لیۓ قابل قبول بنانا بھی مشکل ہے۔ اور اسکی چند وجوہات ہیں
- شرح خواندگی کی کمی (ہم لوگ ویکیپیڈیا پر اس وقت کے لیۓ لکھ رہے ہیں کہ جب اسلامی ممالک کی ایجوکیشن ریٹ جاپان کے برابر ہوجائیگی) اس پر ایک شعر یاد آگیا ، باموقع ہے سنتے چلیۓ
پــس مـــردن بـــناۓ جائنگے ساغـــر مـــری گل کے
لب جاں بخش کے بوسے ملیں گے خاک میں مل کے
- جب ایجوکیشن ریٹ بڑھ جائیگی تب ہماری بات سمجھنے والے ہی نہیں بلکہ ماننے والے بھی بہت ہوجائنگے ، جتنا گڑھ ڈلے گا اتنا میٹھا ہوگا کے مترادف جتنی ایجوکیشن ریٹ بڑھے گی اتنے ہی ہمارے ساتھی بڑھیں گے۔ ایجوکیشن ریٹ 70 فیصد توہمارے ساتھی ستر اور سو فیصد تو ہمارے ساتھی سو۔
-
- لیکن ظاہر ہے کہ ہم خیالوں کی دنیا میں نہیں رہ سکتے لہذا موجودہ حقائق کو بھی تسلیم کرنا پڑے گا (اور شائد حقائق کے باعثوں کو بھی کہ انقلابی اکثر دنیا سے غائب کردیۓ جاتےہیں) اور اسی لیۓ میں نے اب آئندہ مضامین میں یہ طریقہ اپنایا ہے کہ
- ہر مضمون کی ابتداء میں اردو کے ساتھ بریکیٹ میں (انگریزی) ضرور لکھتا ہوں
- مضمون کی ابتداء میں ، سادہ زبان میں خلاصہ ، کی سرخی اور عام فہم انداز میں خلاصہ لکھ دیتا ہوں
- آئندہ زیادہ سے زیادہ انگریزی متبادل نمایاں جگہ پر دینے کی کوشش کروں گا
- اور آخر میں آپ سب سے میں ایک بار پھر معذرت خواہ ہوں کہ میں جدید اور سائنسی الفاظ کو انگریزی میں لکھنے کی آپ لوگوں کی خواہش سے (نا اختلافی نا چاہتے ہوۓ بھی) اتفاق نہیں کرسکتا کہ میں نے اس بات پر ہر پہلو سے سوچ کر اور بہت سے معاشروں کی تاریخ کھوج کر یہ فیصلہ کیا ہے۔
- قرآنی آیات کے بارے میں صرف ایک مشورہ ہے کہ ظاہر ہے کہ Sitenote پر تو آیت کا نمبر اور مترجم کا نام نہیں دیا جا سکتا لیکن ہو سکے تو ایک صفحہ بنا دیجۓ بنام ----- راس پر آنے والی آیات ----- اور اس صفحہ پر آپ # کے ساتھ ہر آیت رکھ دیا کیجے ساتھ آیت کا نمبر اور مترجم کا نام ، یہ صرف مشورہ ہے ۔ اگر آپ کے پاس وقت نہ ہو تو پھر ایسے ہی چلنے دیجیۓ۔ افراز
ترجمہ نظامی پیغامات
- مندرجہ ذیل عبارت پر کوئی اختلاف ہو تو براہ کرم آگاہ کیجیۓ۔ اگر تین روز تک (یعنی 05-07-2006) کوئی اعتراض یا ترمیم نہیں آئی تو اسکو اسی طرح رائج کردیا جاۓ گا۔
MediaWiki:Disambiguationstext
The following pages link to a disambiguation page. They should link to the appropriate topic instead.
A page is treated as disambiguation if it is linked from $1.
Links from other namespaces are not listed here.
مندرجہ ذیل صفحات، ضد ابہام صفحات کے زمرے سے تعلق رکھتے ہیں۔ جنکے لیۓ خصوصیت کے ساتھ مناسب صفحہ تک راہنمائی درکار ہے۔
کوئی بھی ایسا صفحہ کہ جسمیں $1 کا ربط ہو ضد ابہام کے زمرے میں آجاتا ہے۔
جبکہ دیگر فضاۓ نام رکھنے والے صفحات کا اندراج اس صفحہ پر نہیں کیا جاتا۔
- مجھے کوئی اعتراز نہیں-سیف اللہ 04:24, 1 جولائی 2006 (UTC)
اسپیڈ اور ولاسٹی
- اسپیڈ کا متبادل تو رفتار ہے۔ ولاسٹی کا متبادل درکار ہے اگر کوئی یکحرفی متبادل مہیا کرسکے تو مہربانی ہوگی ۔ اگر ایک نا ملا تو پھر مجبورا مجھے ---- سمتار ---- اختیار کرنا پڑے گا جو کہ سمتی رفتار کے لفظ میں شامل سمتی سے سمت اور رفتار سے تار لے کر بنا ہے۔ افراز
آگرآپ اس لفظ ولاسٹى كو ولاسٹى هى رهنے ديں تو ميرے خيال ميں ٹهيكـ هے يا پهر سمتى رفتار كر ليں كه مجهے سمجهـ لگ رهى هے ـ
يەاں وكى پيڈيا ميں شامل اس وقت كے سارے ممبران كے مقابلے ميں ميں خاور سب سے كم تعليم يافته هوں ـ اردو ميڈيم لوگوں كى اكثريت ميرے جيسى يا مجهـ سے كم تعليم والے هيں ـ آپ اس انسائكلوپيڈيا ميں مجهے ايكـ كسوٹى بناليں كه جن الفاظ كى مجهے سمجهـ لگ جائے گى پاكستان كے اكثريت لوگوں كو سمجهـ لگ جائے گى
آپ يقين كريں كه آپ كے لكهے هوئے الفاظ ضد ابەام اور فضائے نام كى مجهے تو بلكل سمجهـ نهيں آئى ـ اب اگر آپ ان الفاظ كے متبادل مجهـ سے مانگيں تو ميں اس بات كا اهل نهيں كه آپ كو ان الفاظ كا متبادل دے سكوں مگر اتنا جانتا هوں كه مجهے اور ميرے جيسے لاكهوں لوگوں كو ان الفاظ كى سمجهـ نهيں لگے گى ـ
اور هو سكتا هے كه ميرے جيسے لوگ انٹرنيٹ پر پڑهے الفاظ كے معنى جاننے كے لئے آپنے آپنے گاؤں كے كسى پڑهے لكهے بزرگ سے پوچهتے پهريں كه يه شمارينده كيا هے اور
ان كا جواب هو كه همارے زمانے ميں رسالوں كے شمارے هوا كرتے تهے اور هو سكتا هے كه كسى رسالے نے دو شماروں كے درميانى وقت ميں كوئى چهوٹا سا شمارينده شائع كيا هو گا ـ
ضد ابەام كسى علمى كتاب كا آخرى باب هو سكتا هے جس ميں اس كتاب كو پڑهنے والے قارى كے ذهن ميں پيدا هونے والے ابەام كى وضاحت كى گئى هو ـ اور فضائے نام ـ كسى نام كو سن كر بننے والى فضاء يعنى كسى بدمعاش كا نام سن كر فضاء پر طارى هونے والى دەشت كسى مقدس هستى كا نام سن كر ايكـ روحانى سى بننے والى فضاء ـ
07:29, 2 جولائی 2006 (UTC)خاورkhawar
- جی ٹھیک ہے خاور بھائی جیسا آپنے کہا سمتی رفتار ہی رہنے دیتے ہیں۔ باقی ضد ابہام اور فضاۓ نام کے اگر آپ تبدیل کرنا چاہیں تو آپ ایسا کرسکتے ہیں مجھے کوئی بھی اعتراض نہیں ہوگا۔ آپکی پیغام مفید ثابت ہوا اور مجھے دوسروں کی آراء سمجھنے کا موقع ملا، سمتی رفتار کو سمتی رفتار ہی رہنے دیتے ہیں کہ یہی اسکول کی کتابوں میں بھی رائج ہے۔ افراز
مختلف میدانوں میں انگریزی کے الفاظ کا مطلب بھی بدل جاتا ہے۔ مثلاً field سے عام آدمی تو شاید لہلہاتے کھیت ہی سمجھتا ہو مگر طرزیات میں magnetic field استعمال ہوتا ہے جو مقناطیسی طاقت کے اثر کو ظاہر کرنے کے لیے بولا جاتا ہے۔ ریاضی میں field کا مطلب اعداد یا اشیا کا مجموعہ ہے جن پر کچھ قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔ اسی طرح space بھی انگریزی میں کئ معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ vector space سے سمتیوں کی فضا مراد ہے۔ اگر انگریز اس کو "سپیس" کہہ سکتا ہے تو ہم "فضا" کیوں نہیں بول سکتا؟ --Urdutext 23:35, 6 جولائی 2006 (UTC)
نظامی پیغامات
- ذیل میں ایک نظامی پیغام کی تبدیلی کے لیۓ متن درج ہے، براہ کرم کوئی اعتراض ہو تو آگاہ فرمائیۓ۔ اعتراض نہ آنے کی صورت میں اسکو تین روز بعد (11-07-2006) کو اسی حالت میں لاگو کردیا جاۓ گا۔ شکریہ ۔
Use the form below to upload files, to view or search previously uploaded images go to the list of uploaded files, uploads and deletions are also logged in the upload log.
To include the image in a page, use a link in the form [[{{ns:image}}:File.jpg]], [[{{ns:image}}:File.png|alt text]] or [[{{ns:media}}:File.ogg]] for directly linking to the file.
مِلَف (فائل) بھیجنے کیلیۓ درج ذیل قالب استعمال کیجیۓ، اگر آپ اب تک بھیجی گئی تصاویر کو دیکھنا یا تلاش کرنا چاہیں تو بھیجی گئی تصاویر کے ربط پر جایۓ۔
تمام بھیجی گئی اور حذف کی گئی تصاویر کی نوشتہ منتقلی میں نوشتہ شدگی کرلی جاتی ہے۔
تصویر کی منتقلی کے بعد، اسکو کسی صفحہ پر رکھنے کیلیے مندرجہ ذیل رموز کے ربط استعمال کیۓ جاسکتے ہیں۔ '[[{{ns:image}}:File.jpg]], [[{{ns:image}}:File.png|alt text]] or [[{{ns:media}}:File.ogg]]
اردو متن
اردو متن اصل انگریزی متن کی نسبت پیچیدہ اور مشکل ہے اور نئے صارف کیلیے ایک معمہ سے کم نہیں۔ بعد از ترامیم درج ذیل تجویز کیا جاتا ہے:
- مِلَف (فائل) بھیجنے کیلیے درج ذیل ورقہ (فارم) استعمال کیجیے، اگر آپ اب تک ارسال کردہ تصاویر کو دیکھنا یا تلاش کرنا چاہتے ہیں تو ارسال کردہ تصاویر کے ربط پر جائیے۔
تمام ارسال و حذف کی گئی تصاویر کو نوشتۂ منتقلی میں درج کر لیا جاتا ہے۔
- تصویر کی منتقلی کے بعد، اسکو کسی صفحہ پر رکھنے کیلیے
-
کی طرز میں [[Image:File.jpg]], [[Image:File.png|alt text]]
- اور ملف کے ساتھ براہ راست رابطہ کیلیے
-
کی طرز میں ربط استعمال کیجیۓ۔ [[Media:File.ogg]]
حیدر 14:20, 7 جولائی 2006 (UTC)
- جی ٹھیک ہے ، مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ۔ اگر کوئی اعتراض مزید نہ آیا تو مقررہ تاریخ پر لاگو کردیا جانا چاہیۓ۔
معاونت
مضامین جو Help: کے عنوان سے شروع ہوتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ وکی کے حوالے سے مدد کے لیے ہیں۔ اس میں شمارندہ پر اردو لکھنا، فونٹ نصب کرنا شامل نہیں ہونے چاہیے۔ اگرچہ یہ مضامین "معاونت" کے زمرے میں رہ سکتے ہیں۔ کیا خیال ہے؟ --Urdutext 23:15, 7 جولائی 2006 (UTC)
بہتر
آپکے پاس کوئی بہتر ترتیب ہو تو کردیجیۓ۔
انبیاء و دیگر اسلامی شخصیات کے نام
اس وقت باہمی اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے انبیاء اور دیگر اسلامی شخصیات کے مضامین کے عنوانات میں کافی افراتری پائی جاتی ہے۔ ہر مصنف ایک نئے اسلوب میں عنوان تحریر کرتا ہے اور بعض اوقات اپنے گزشتہ اسلوب کو بھی مدنظر نہیں رکھتا (واضح رہے کہ اس سے مراد کوئی ایک خاص مصنف نہیں مجھے بھی بھولنے کی عادت ہے:-) ۔ اس کا نقصان یہ ہے کہ عنوانات میں ہم آہنگی کا فقدان پیدا ہو جاتا ہے اور زمرہ جات کی تشکیل و ترتیب بگڑ جاتی ہے۔ لہذا یہاں اس طرح کے عنوانات کے اسلوب (format) کا باقاعدہ معیار قائم کرنے کیلیے چند تجاویز دی جا رہی ہیں۔ جس پر سب کا تفاق رائے ہو تمام مصنفین آئندہ اسی پر عمل کریں اور رفتہ رفتہ پرانے مضامین کے عنوانات کو بھی اس میں ڈھال لیں۔ اگر آپ کے پاس کوئی اور تجویز ہو تو وہ بھی اس فہرست میں شامل کر دیں۔
تجاویز یہ ہیں:
- حضرت <نام> <آداب>
- مثالیں: حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم، حضرت علی علیہ السلام، حضرت عیسی علیہ السلام
- حضرت <نام>
- مثالیں: حضرت محمد، حضرت علی، حضرت عیسی
- <نام> <آداب>
- مثالیں: محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم، علی علیہ السلام، عیسی علیہ السلام
میری رائے تیسری تجویز کے حق میں ہے۔
حیدر 01:42, 13 جولائی 2006 (UTC)
فنکاری
میرے خیال میں بھی تیسری تجویز ہی بہتر ہے۔ مگر ہمارے متعن کردینے سے ہوگا کیا ؟ :-) سب سے زیادہ فنکاری مذہبی (اسلامی) مضامین میں ہی دیکھنے میں آئی ہے، لہذا مذہبی مضامین لکھنے کے لیۓ تجاویز و ہدایات کے ایک علیحدہ صفحہ کی ضرورت ہے، اور اسکا ربط صفحہ اول پر ہونا چاہیۓ (ربط میں کسی مناسب جگہ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں) ۔ ورنہ دیکھا گیا ہے کہ نۓ لکھنے والے ، پہلے سے موجود متعن طریقہ کار کی پیروی نہیں کرپاتے۔ ایسا نہیں کیا گیا تو مذہبی مضامین اسی طرح دعائیہ اور تبلیغی تقاریر کے (نہ کہ علمی) انداز میں شامل ہوتے رہیں گے اور ان کو درست کرتے رہنا ہم لوگوں کے بس میں نہیں رہے گا۔ افراز
نیا مسلہ
اس کا اتفاق راۓ سے کوئی حل نکالیں۔سیف اللہ 17:08, 13 جولائی 2006 (UTC)
Sorry, for posting again, though may be I am not entitled to, but there is lots of discussion regarding this issue, as can be read in the top of this page. As far as I can understand, this is also against the policy of Wikipedia, therefore it should be removed. Nahmed
- سائٹ نوٹس کا مقصد انتظامی پیغامات کے لیے ہی ہے۔ اس لیے آیات کے لیے صفحہ اول پر کوئی جگہ مختص کی جا سکتی ہے۔
--Urdutext 23:36, 13 جولائی 2006 (UTC)
اردو ٹيكسٹ صاحب كا خيال اور مشوره بہتر ہے !
03:22, 14 جولائی 2006 (UTC)خاورkhawar
ہتک
جو بات اب آپ لوگ کر رہے ہیں اس کے پیش نظر میں نے پہلے ہی منتبہ کیا تھا۔ اپنوں کے کہنے سے نہیں مانا اب غیروں کے کہنے پر ہٹانے سے تو ہتک سی محسوس نہیں ہوتی ؟ خیر تصفح بند کے اوپر قرآنی آیات کا سلسلہ شروع کیا ہے اب سائٹ نوٹ سے ہٹانا چاہیں تو ہٹا سکتے ہیں۔ انگریزی میں لکھی ہے کہ ہر کوئی پڑھ سکے۔ افراز
I have to admit that this is bit sad. But removing the Sitenotice will be a step in the right direction. I would advise not to put Quranic verses on any page, where it feels that it is forced, like for example the main page because it will be against the NPOV policy of Wikipedia. Already this topic is discussed in detail in the foundation mailing list, check this page http://mail.wikimedia.org/pipermail/foundation-l/2006-July/thread.html , reading these emails, I feel that displaying Quranic verse is simply showing a bias and should not be done at all. Nahmed
Ok, please do not think that we want to show any kind of bias to any one or to any religion, coz we dont have !! you can see that the english verse is written like an article link of Quran and Science, you can find such articles in the English wikipedia too. And if you want to write an article about Bible and Science or say Maha Bharat and Science or Shinto and Science or Atheism and Scienct, you can write it in Urdu wikipedia. Afraz
Yes, you can find thsese articles in the English wikipedia too, but are they linked via a verse of Bible from the main page? I doubt. That's why I call it bias. There is not a single article directly linked in the main page, and then you see a Quranic verse, very prominent, what does it suggest? If an article appears in the sections 'Do yo know?' or 'Today's article' randomly then it seems fine, but linking a specific article using the Quranic verse is clearly bias. I am not sure what it can achieve, it is not a service to Islam, it is simply irrational. Nahmed
Satisfy now Mr Nahmed? you desire is fulfilled? Afraz
Sorry fellows, if you feel that I am doing this for some personal vendetta, then I can assure that this is not the case. Keeping the Wikipedia NPOV is for everyone's benefit. I havn't seen a single rational argument that justifies the display of the Quranic verse. This is an encyclopedia. Whatever you may argue but Quran is a religious book and will be perceived like one. Urdu language and consequently Urdu Wiki are not specific to Muslims but for everyone. Look at it from the perspective of an average user like me. If, I visit the site for the first time and see a Quranic verse on the main page, let alone on every page, what impression will it leave? All neutrality will be already lost. Endorsing a particular religion shouldn't be the policy. Nahmed
- صفحہ اول پر جہاں اور بہت سی چیزیں دکھائی جا رہی ہیں، اسی طرح آیات کی جگہ بنانے میں کوئی مظائقہ نہیں۔ جیسے پہلے بھی بات ہو چکی ہے کہ آیات کا انتخاب اس طرح کیا جائے جن کا علمی یا سوچ بچار کا پہلو نکلتا ہو۔ خواہ مخواہ احساس کمتری میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں۔ انگریزی وکی کی جانبداری پر بحث کرنے کا یہ صحیح فورم نہیں ورنہ یہ فرضی غیرجانبداری کوئی زیادہ گہری نہیں، جسے انگریزی میں "سکن ڈیپ" کہتے ہیں۔
--Urdutext 23:17, 14 جولائی 2006 (UTC)
-
- اب اس بات کو انا کا مسلہ نہ بنایا جاۓ تو مناسب ہے۔ ہمارا اصل مقصد علم کو اسلامی زبانوں میں واپس لانا ہے نہ کہ قرآن کی آیات کو صفحہ اول پر رکھنے نا رکھنے کے چکر میں الجھنا۔ Non Urdu speaker والے خانے کے نیچے جو بڑے روابط ہیں وہاں ، قرآن اور سائنس کا ربط بھی سب سے پہلے رکھ دیا ہے۔ نام آپ لوگ چاہیں تو کوئی بھی تبدیل کرسکتے ہیں ، مثلا صرف قرآن یا کوئی بھی دوسرا جو مناسب لگے۔ افراز
-
- اعتراض کرنے والے تو زبانوں کو اسلامی کہنے پر بھی ناک بھوں چڑھائیں گے۔
--Urdutext
-
- آپ نے درست توجہ دلائی، روانی میں کہـ گیا۔ یوں کہـ لیں کہ وہ زبانیں کہ جن کو اسلامی ممالک میں اکثریت استعمال کرتی ہے۔ کل جب امریکہ مسلمان ہوجائگا تو ظاہر ہے کہ انگریزی بھی وہ زبان ہوگی کہ جسکو ۔ ۔ ۔ ۔ :-) افراز
حل ۔۔؟
I think Quranic verses from site notice should be removed.
since it is a disputed issue im not going to remove it myself.
The only argument that justifies is that, site notice is only for offical notice regarding media wiki.
for arguments there about other then site notice-
I would only say.. Urdu speaking people have their our customs and traditions.
we try to keep things neutral. our periority is to remove red links and create something on every topic.
If some one feels that article does not meet Neutral point of view. He/she is free to edit.
Its very hard for admins to keep every article neutral.
no admin has yet forced his Point of view at any article.
if someone has to say against any admin he/she can say it here منصوبہ:منتظمین but that has to be in urdu.
i would say it again.
EVERY THING HERE IS DONE WITH THE AGREEMENT FROM ALL USERS
from now on im not going to edit wikipedia reqularly.
سیف اللہ 21:40, 16 جولائی 2006 (UTC)
ابھی تو ضرورت ہے
میرا نہیں خیال کہ آپکا یہ فیصلہ کہ اب سے آپ نیم متحرک (سیمی ایکٹیو) ہیں ، کوئی مناسب فیصلہ ہے۔ ابھی تو آپکی ضرورت ہے ، مانا کہ آپ کے پاس وقت بہت کم ہوتا ہے مگر جیسے اب تک ہمت کی ہے تھوڑی اور کیجیۓ۔ اسی طرح اگر ایک ایک کر کے تمام ( گنتی کے ) لکھنے والے الگ ہوتے گۓ تو یہ منصوبہ یا تو ادھورا ہی رہ جاۓ گا یا پھر ایسے غلط ہاتھوں میں چلا جاۓ گا کہ ہم صرف دیکھ دیکھ کر افسوس کے سوا کچھ نہیں کرسکیں گے۔ افراز
Agree
I agree with Saif that the only valid reason given on the mailing list was by Jim regarding the purpose of "site notice." The bitching by some fellows in the thread related to the quality of the Urdu articles on some subjects was totally uncalled for and should be ignored with contempt by Urdu wikipedians. --Urdutext 23:21, 17 جولائی 2006 (UTC)
مزید دیکھیے بمقابلہ اور دیکھو
چند دوسرے مصنفین کی پیروی کرتے ہوئے میں نے کسی بھی مضمون میں دوسرے مضامین کے روابط کیلیے مزید دیکھیے استعمال کرنا شروع کر دیا۔ ہمارے محترم مصنف Urdutext صاحب نے اور دیکھو کو اسی مقصد کیلیے استعمال کیا تو میں نے اسے مزید دیکھیے سے تبدیل کر دیا تاکہ تمام مضامین میں ہم آہنگی پیدا ہو سکے۔ لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ Urdutext صاحب میرے اس حرکت سے محظوظ نہیں ہوئے اور انہوں عملی اختلاف کا اظہار کیا ہے۔
الغرض میرے خیال میں ہمیں ان دونوں میں سے کسی ایک ترکیب کا انتخاب کر لینا چاہیے اور اس بات پر باہمی اتفاق رائے سے متفق ہو جانا چاہیے کی دونوں میں سے صرف ایک ہی کو استعمال کیا جائے۔
میری رائے مزید دیکھیے کے حق میں ہے۔
توجیہات:
-
- اردو نثر میں قاری کو زیادہ تر جمع کے صیغے سے مخاطب کیا گیا ہے۔
- اور کی بجائے مزید زیادہ مناسب معلوم ہوتا ہے۔
آپ حضرات کی کیا رائے ہے؟
حیدر 01:07, 18 جولائی 2006 (UTC)
کوئی حرج نہیں
- دیکھو کا لفظ امریکی اسٹائل ہے ، اسکو لکھنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ ویسے ہمارے معاشرے میں بھی ایک استاد (علمی یا عمری بلندی) کسی شاگرد کو دیکھو کہ سکتا ہے۔
- اگر آپ صرف مزید دیکھو اور مزید دیکھیۓ کا ہی کوئی فیصلہ چاہتے ہیں تو پر ایسا کیجیۓ کہ صرف ---- مـــزیـــد ---- کردیجیۓ ، دیکھو یا دیکھیۓ لکھنےکی کوئی ضرورت ہی نہیں
وجہ
عملی اختلاف کے ساتھ وجہ بھی بیان کی تھی۔ جیسا کہ بتایا کہ اس سیکشن میں "مذید معلومات" کی طرف اشارہ نہیں، بلکہ ایسے موضوعات جو قاری کے علم میں لانا مفید ہو سکتا ہے۔ مثلا " میٹرکس کے مضمون میں کہا کہ، اور دکھو "سائیلیب"۔ ریاضی کے موضوعات پر لکھنے میں میری کوشش ہے کہ طالب علم کو کمپوٹیشنل ریاضی کی طرف مائل کیا جائے۔ اس شعبہ میں ہمارے طالب علم بہت پیچھے ہیں۔ زیادہ تر طالب علم html سیکھنا شمارندہ کا بہتر مصرف سمجھے بیٹھے ہیں۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ ریاضی cold hard logic کا کھیل ہے۔ یہاں غیر ضروری القابات میں الجھنا اپنی اور طالب علم کی توجہ علم کے حصول اور فہم سے ہٹاتا ہے۔ --Urdutext 23:46, 18 جولائی 2006 (UTC)
لیکن
میری توجیہ یہ ہے کہ دوسرے مضامین میں بھی اس سیکشن کا وہی مقصد ہے جو آپ نے بیان کیا ہے لہذا ہر قسم کے مضمون میں اس سیکشن کا عنوان ایک ہی ہونا چاہیے تا کہ وکیپیڈیا اردو کے مضامین آپس میں ہم آہنگ ہوں۔
آپ نے کمپیوٹر کے مقاصد میں غلط فہمی پر صحیح روشنی ڈالی ہے۔ آپ سے پہلے بھی گزارش کی تھے کہ ریاضی کے کسی بھی مضمون کے آخر میں موضوع مضمون کا عملی زندگی میں استعمال دو چار سطور میں بیان کر دیا کیجیے۔ یہ میں ریاضی کے ایک طالب علم کی حیثیت سے کہہ رہا ہوں۔ یہ میرا عملی تجربہ ہے کہ بہت سے طالب علم ریاضی سے اس لیے دور بھاگتے ہیں کہ انہیں اس کا کوئی عملی استعمال نظر نہیں آتا اس لیے وہ سکھنے کے عمل میں جذبہ اور لگن قائم نہیں رکھ سکتے۔
ہندس و مہندس
- آپ سب حضرات کی توجہ ایک مسلہ کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ غلطی سے ابتک Engineering کا متبادل مہندس استعمال ہوتا رہا ہے (اور یہ غلطی میری ہی تھی)۔ مہندس اصل میں Engineer کو کہتے ہیں جبکہ Engineering کو ہندس کہا جاتا ہے۔ میں نے جہاں تک ممکن ہوسکا تلاش کرکے مہندس کو ہندس سے بدلنے کی کوشش کی ہے۔ آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ اگر کسی جگہ Engineering کے لیۓ مہندس لکھا ہوا نظر آۓ تو اسکا م حذف کرکے ہندس کردیجیۓ۔ شکریہ۔ افراز
معذرت
تمام حضرات سے معذرت کہ میں نے صفحہ اول پر مضمون بلا مشورہ کے تبدیل کردیا ہے۔ اسکی دو وجوہات تھیں اول تو یہ کہ اقوام متحدہ کا مضمون لکھا تو بہت اچھا ہے لیکن مجھے اسکا کوئی بھی تعلق اردو ویکیپیڈیا سے ایسا نظر نہیں آتا تھا جو کہ اردو ویکی کا آئینہ دار ہو (تعلق تو خیر مجھے اسکا کہیں بھی نظر نہیں آتا) ۔ دوئم یہ کہ میں ذاتی طور پر صفحہ اول کے لیۓ صرف اور صرف سائنسی مضامین کو ہی مناسب سمجھتا ہوں۔ لیکن یہ صرف میری ذاتی راۓ ہے اسکا یہ مطلب نہیں کہ اگر کوئی دوسرے کسی موضوع پر کوئی مضمون رکھنا چاہتا ہے تو میں اسکی مخالفت کروں ، ہرگز نہیں ، ہر ایک کا اپنا اپنا انذاز فکر ہے اور اگر کوئی بھی موجودہ تبدیل کیۓ گۓ مضمون کو تبدیل کرنا چاہتا ہو تو بخوشی ایسا کرے ۔ آپ اگر چاہیں تو اسکو ابھی ہٹا دیجیۓ اور کوئی دوسرا مضمون جو آپکی پسند کا ہو رکھ دیجیۓ اور یا پھر چند روز بعد بدل دیجیۓ گا ۔ جو مناسب لگے ویسا کرلیجیۓ۔ آئندہ سے کوئی مضمون تبدیل کرنے سے پہلے موجودہ سرگرمیاں میں اجازت طلب کروں گا۔ افراز
تلاش کا مسلہء
تلاش کرنے پر وہ الفاظ جو نۓ داخل ہورہے ہیں نہیں ملتے کہ کس کس صفحے پر ہیں ، کیا وجہ ہے ؟ میری سمجھ میں تو نہیں آتا۔ صرف وہ الفاظ آتے ہیں جو بہت پہلے استعمال ہوچکے ہیں۔ ۔ کیا کسی جگہ ویکی میڈیا کے سرور پر اپ ڈیٹ کرنا ہوتا ہے؟ اگر ہاں تو کون کرے گا؟ میرے خیال میں تو یہ بات سیف اللہ صاحب زیادہ اچھی طرح جانتے ہوں گے۔ افراز
برسبیل تذکرہ
http://en.wikipedia.org/wiki/Wikipedia:Searching سے نقل ہے:
Delay in updating the search index
For reasons of efficiency and priority, very recent changes are not always immediately taken into account in searches.
حیدر 04:43, 1 اگست 2006 (UTC)
صحیح
صحیح، مگر اسکا مطلب تو یہی ہوا نہ کہ اردو ویکیپیڈیا کو ترجیح یا priority نہیں دی جارہی۔ خیرچلنے دیں ایسے ہی، کیا کرسکتے ہیں۔ افراز
سمجھ میں نہیں آیا
یہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ جب INTERNET پہلے ہی شبکہ کی طرف پلٹایا ہوا لفظ تھا تو پھر کسی نے اسی نام سے صفحہ کیسے بنا دیا ؟ کیا وہ نام جو ری ڈائریکٹ کیۓ جاچکے ہوں ان ناموں سے بھی نۓ صفحات بن جاتے ہیں ؟ افراز
فرق صرف یہ ہے کہ ایک کیپیٹل میں ہے جبکہ دوسرا نہیں۔ دونوں کی ینکوڈ مختلف ہے۔سیف اللہ 02:52, 7 اگست 2006 (UTC)
صحیح
شکریہ، اب بات واضع ہوگئی۔ میں نے کیپیٹل کو بھی ری ڈائریکٹ کردیا ہے۔ افراز
مدد درکار
INFORMATION TECHNOLOGY کے لیۓ پہلے ایک غلط لفظ ، ابلاغی طرزیات کا استعمال کرلیا گیا تھا (سوری)۔ اب اسکی جگہ درست لفظ اطلاعاتی طرزیات کردیا گیا ہے۔ اگر کسی جگہ ابلاغی طرزیات لکھا ہوا نظر آجاۓ تو اسے براہ کرم اطلاعاتی طرزیات سے بدل دیا جاۓ۔ شکریہ۔ افراز
تازہ دھماکے
وکیپیڈیا اردو پر تازہ ترقیاتی دھماکے کافی خوشگوار ہیں۔ حیدر 19:25, 14 اگست 2006 (UTC)
اجازت ہے؟
میں صفحۂ اول پر تاریخ کو رابطہ میں تبدیل کرنا چاہتا ہوں تاکہ اس تاریخ کو ہونے والے اہم واقعات کی طرف براہ راست جایا جا سکے۔ کیا اجازت ہے؟
حیدر 00:50, 15 اگست 2006 (UTC)
- اعتراض ندارد - افراز
- میں تو بہت پہلے یہ چاہتا تھا مگر مجھے میں ہر تاریخ کو صفحہ میں ڈھالنے کی ہمت نہیں تھی۔
- اجازت کیلیے شکریہ! ہر تاریخ کیلیے معلومات حاصل کرنا ایک آدمی کے بس کی بات نہیں۔ میں اس وقت ایک تقویمی ڈھانچہ بنا رہا ہوں تا کہ فوری طور پر لکھنے کیلیے تاریخ کے صفحات تیار ہوں۔ اگر کسی کے پاس کوئی رائے ہو تو آگاہ کریں۔ تقویمی سانچوں یا ڈھانچے میں کوئی تکنیکی غلطی نظر آئے تو ضرور نشاندہی فرمائیں۔ حیدر 05:31, 15 اگست 2006 (UTC)
مزید یہ کہ سانچہ:اعلانات میں مجھے وکی جراثیم کا ربط نظر آیا ہے۔یہ پروجیکٹ وکی میڈیا کا حصہ نہیں ہے ۔ اس لیے میرا نہیں خیال کہ ہم اس طرح اس کا ربط دے سکتے ہیں۔ اس طرح کے درجنوں وکی ہیں آپ ان کی الگ فہرست بنا سکتے ہیں۔ سیف اللہ 02:36, 15 اگست 2006 (UTC)
معذرت
جلدی میں صفحہ اول پر سانچہ اعلانات کی عبارت تھوڑی سی تبدیل کر گیا ، بعد میں اجازت لینا یاد آیا۔ اگر کسی بھی ساتھی کو کوئی اعتراض ہو تو وہ بخوشی سابقہ حالت پر پلٹا سکتا ہے۔ افراز
حالیہ تبدیلیاں والا
کوئی صفحہ ری ڈائریکٹ کرنے پر ، حالیہ تبدیلیاں میں جو Redirecting to لکھا ہوا آتا ہے اسکو کہاں سے اردو میں کیا جاسکتا ہے؟ نظامی پیغامات میں تو مجھے نظر نہیں آیا۔ کیا اسکو ------ ا ب ج د کی جانب پلٹایا گیا ----- نہیں کیا جاسکتا ؟ افراز
صفحہ اول پر غلط تاریح؟
رجب کی بجائے ربیع الثانی کی سمجھ نہیں آئی!
- جی :-) اسکے لیۓ تو سیف اللہ یا پھر حیدر صاحب کے جواب کا انتظار کرنا پڑے گا کہ وہی ہیں تاریخوں سے کھیلنے والے :-)
افراز
ایک تجویز
ویسے تو ہر قسم کے عنوان ("بریلوی" و "دیوبندی" سمیت) کے تحت اردو وکی پر کم از کم ایک مستند مضمون ہونا چاہیے، لیکن ترجیع ایسے مضامین کو دینی چاہیے جسکا زیادہ سے زیادہ فائدہ عام اردو بولنے والوں کو ہو۔ مثلا سائنی و تحقیقی مضامین، حالاتِ حاضرہ اور مذہبی مقالات جو منتقی و علمی انداز مین لکھے گئے ہوں۔ ہمارا مقصد اچھے مضامین ہونا چھاہیے نہ کہ محض دس ھزار یا دس لاکھ کا ہندسہ عبور کرے کی تڑپ۔
حالاتِ حاضرہ کے اوپر بہت کم مقالات ہیں۔ لبنان اسرائیل جنگ پر اگر آج اردو وکی پیڈین کوئی اچھا مضمرن لکھ سکتے تو تاریخ کے مضامین مین ایک اچھا اضافہ شمار ہوتا بنسبت اس کے جو بعد میں لکھا جائے گا۔ --ممتازصدیقی 21:20, 20 اگست 2006 (UTC)
- افراز صاحب براہ مہربانی جو مضامین اپ نے خذف کیے ہیں اس کی وجہ بتائیں گے؟
- مجھے اعتراز صرف اس چیز کا ہے کہ آپ نے بنا پیشگی اطلاع کے خذف کیے۔وکیپیڈیا کے نزدیک آپ مضون صرف اس وقت خذف کر سکتے ہیں(میرے علم کے مطابق۔۔)
- جب مضمون میں مضمون سے متعلقہ مواد نہ ہو یا کچرا ہو۔
- مواد کاپی رائٹڈ ہو۔
- مواد جھوٹ پر مبنی ہو۔
- اگر اس کے علاوہ کوئی مسلہ ہو تو اسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے،مگر خذف نہیں۔ سیف اللہ 16:04, 20 اگست 2006 (UTC)
فرقے
محترم افراز صاحب ان میں سے اکثر مختصر مضامین میں نے شامل کیے تھے جو کہ میں انسائیکلو پیڈیا اور تاریخ اسلام سے لیے تھے۔ ان میں کسی بھی حوالے سے تعصب یا جانبداری کا پہلو شامل نہیں تھا۔ بلکہ صرف اور صرف معلومات پہنچانے کی خاطر مختصر سا احوال اور اس فرقے کے نظریات بغیر کسی متنازعہ بحث کے شامل کیے گئے تھے۔ آپ نے بغیر اطلاع کے ان کو ختم کردیا ہے ۔ جس کی وجہ سے میری بڑی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔ اسلام میں فرقوں کی موجودگی ایک حقیقت ہے۔ اگر آپ اس کے خلاف ہیں تو کسی فورم میں جا کر اس پر بحث کریں یہاں معلوماتی حوالے سے شامل کیے گئے غیرجانبدارمضامین کا بغیر اطلاع کے ختم کرنے کا حق آپ کو کس نے دیا ہے. Wahab
لکھیۓ بھائی لکھیۓ ، جو مرضی لکھیۓ
- سب سے پہلے تو میں سیف اللہ صاحب کے اس اعتراض پر معذرت خواہ ہوں کہ پیشگی اطلاع کے بغیر حذف کردیا ، آئندہ ایسا نہیں کروں گا۔
فرقے ؟ کونسے فرقے ؟ بلکہ سب سے پہلے تو ذرا یہ وضاحت فرما دیجیۓ کہ کس کے فرقے ؟
- کیا آپ کے خیال میں اسلام میں قرآن اور حدیث کے علاوہ کوئی تیسری کتاب یا اللہ اور محمد ص کے علاوہ کوئی تیسری شخصیت ہے کہ جس کی تعلیمات کو اسلام کہا جاسکتا ہے ؟ اگر ہے تو کوئی قرآنی حوالہ دیجیۓ تا کہ مجھ ناچیز کا بھی بھلا ہوجاۓ !
- اگر کوئی گندگی عام ہو جاۓ تو اسکا شمار صفائی میں نہیں کیا جاسکتا۔
- اگر ان موضوعات پر لکھنے کی اتنی ہی بیتابی ہے تو ایسا کیجیۓ کہ ان کو مذہب کے زمرہ میں لکھیے اسلام کے زمرے میں خدا کے لیۓ انکو نہیں رکھیۓ۔ کیوں کہ انکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ ہر وہ رسم یا فکر جو کہ کسی مسلم خطہء زمین پر نمودار ہوئی ہو اسکو اسلام تو نہیں کہا جاسکتا۔ آپ انکو ثقافت کے زمرے میں بھی رکھ سکتے ہیں ، فلسفہ کے زمرے میں رکھ سکتے ہیں مگر اسلام کے زمرے میں نہیں رکھیۓ --- تاریخ میں رکھ دیں ، تاریخ اسلام میں رکھ دیں ۔
- زمرہ اسلام کے فرقے نہیں بنایۓ کہ اس نام کی کوئی شے وجود ہی نہیں رکھتی !! اگر فریب نظر اور خطاۓ حس کا معاملہ درپیش ہو تو کسی کی سن لینی چاہیۓ کسی کی مان لینی چاہیۓ ۔ ہر بات کو انا کا مسلہء نا بنایا جاۓ تو بہت سی غلطیوں سے بچا جاسکتا ہے
- اسکے علاوہ موضوع کی تحریر میں کوئی ایسی بات نہ ہو کہ جس سے اس فرقے کو اسلام ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہو۔ کیونکہ یہ ہو نہیں سکتا کہ وہ جس کے بارے میں آپ لکھنا چاہتے ہوں ، اسلام بھی ہو اور ساتھ ساتھ فرقہ بھی !! اگر وہ اسلام ہے تو پھر فرقہ کہنے کی کیا منطق ؟؟؟ اور اگر کوئی فرقہ ہے یا کوئی ایسی سوچ یا فکر ہے جو کہ قرآن اور رسول کے بتاۓ ہوۓ طریقے سے انحراف رکھتی ہے یا اس میں اضافہ یا ترمیم کرتی ہے تو پھر اسکو اسلام کہنے کی کیا منطق ؟؟؟
- میں تو یہ چاہتا تھا کہ کم از کم ہم تو اردو ویکیپیڈیا پر اس غلطی سے پرہیز کریں جن سے آج تک کوئی نہیں کرسکا۔
- اگر آپ لوگ سمجھتے ہیں کہ ایسا کیا جانا چاہیۓ تو آپ حذف شدہ مضامین کو واپس کرلیجیۓ ، مگر ان گذارشات کا براہ کرم خیال رکھیۓ کا جو میں نے اوپر عرض کی ہیں۔
افراز
- افراز صاحب آپ بلکل ٹھیک کہتے ہیں۔ میں خود فرقہ بندی پر یقین نہیں رکھتا۔ لیکن اکثر لوگ اس کا تعلق اسلام کے فرائض سے ہی نکالتے ہیں۔ کیا ہمارا ذمہ داری نہیں بنتی کہ ہم اسلام میں جو غیر اسلامی باتیں رائج ہیں ان کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں؟ آپ فرقوں کی بات کرتے ہیں یہ ختم اور چہلم وغیرہ بھی ابھی اسلام کے ذمرے میں آئیں گے۔
- کیا غلطی سے پرہیز ریت میں منہ چھپا کر کریں گۓ؟
- تجویز
فرقے اسلام میں نہیں ہیں۔مگر فرقہ بندی میں تقسیم مسلمان ہی ہیں نہ۔ تو ایسے مضامین کا زمرہ یہ بن سکتا ہے۔مسلمانوں کے فرقے۔ جسے کبھی شاید ایک زمرہ بنے کہ مسلمانوں میں رائج غیر اسلامی رسوم۔ سیف اللہ 03:01, 21 اگست 2006 (UTC)
I think instead of using the word 'firqa', we can use "Schools of Thought in Islam" and different school of thoughts do exists from the day one of Muslim calaphate. If someone belong to a different school of thought then we can not say that he is definitely out of Islam. We should try to explain in articles that what different Islamic scholars has said on certain issues like 'divorse' and then let the reader decide which explaination is more appropriate in todays' world . Islam is quite flexible on certain issues and flexibility leads to differences in thinking. --ممتازصدیقی 10:50, 21 اگست 2006 (UTC)
جواب
بھئی افراز صاحب اگر آپ کو زمرے پر اعتراض تھا تو آپ اسے اڑا دیتے اور بقول ممتاز صدیقی مکتبہ فکر کا نام دے دیتے ۔ یا پھرجیسا کہ آپ نے خود کہا۔ مضامین کو تاریخ کے حصے میں یا پھر ثقافت کے حصے میں شامل کر دیتے ۔ لیکن مضامین کو اڑا دینا کہاں کی دانش مندی تھی۔ یہ معلوماتی مضامین تھے نہ کہ نظریاتی یا تبلیغی مضامین۔ جس میں صرف اس فرقے کا بنیادی تعارف بغیر کسی جانبداری اور تعصب سے بالاتر ہو کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ویسے پھر اماموں کے بارے میں کیا خیال ہے ان پر لکھے گئے مضامین بھی ختم کردینے چاہیے جو کہ مسلم شخصیات کے زمرے میں شامل ہیں۔ یا پھر آپ نشاندہی ضرور کیجیے کہ اماموں کو مسلم شخصیات کے زمرے سے نکال کر کہا رکھا جائے۔ کیونکہ انہی اماموں نے ان تمام مکتبہ ہائے فکر کی بنیاد رکھی تھی۔
جہاں تک اس موضوع پر بحث و مباحثے کی بات ہے تو وکی پیڈیا ایسا پلیٹ فارم نہیں۔ اس کے لیے اردو کے بہت سے فورم ہیں وہاں پر جاکر اس پر تفصیل سے بحث کر سکتے ہیں۔ یہاں اصل مقصد غیر جانبدار اور اصل معلومات پہنچانا ہے جس کی ہمیں کوشش کرنی چاہیے۔معاف کرنا دوست اس پہلے والے پیغام میں ، میں جذباتی ہوگیا تھا امید ہے تم نے برا نہیں منایا ہوگا۔
- وہاب صاحب آپ کے مضامین حذف نہیں ہونے چاہیں تھے مجھے اس بات سے اتفاق ھے لیکن میں اس بات سے اختلاف کرتا ہوں کہ وکی بحث مباثے کیلیے نہیں۔ میرا خیال تو یہ ھے کہ وکی انٹرنیٹ پر سب سے بڑا بحث مباحثے کا فورم ھے۔ لیکن بحث برائے بحث نہیں ہو تی بلکہ منتقی انداز میں دلائل کے ساتھ ایک نتیجے پر پہنچا جاتا ھے۔ آپ ذرا انگریزی مقالات کی "تبادلہُ خیال" والے صفحے دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ ایک ایک فقرے کیلیے لوگ (بعض اوقات کئی کئی دن) کس طرح تبادلہُ خیال کرتے ہیں۔ یہاں اردو مضامین کا حال یہ ھے کہ لوگ ایک ایک پیراگراف کے مضامین لکھے جا رہے ہیں وہ بھی کہیں سے نقل کر کے (میں یہ بات نہ لکھتا لیکن آپ نے خود اسکا اعتراف کیا ہے)، مضامین میں دوسری کتابوں کا حوالہ دیا جاتا ھے ان سے ہو بہو نقل نہیں کیا جاتا۔ لیکن مجھے اعتراف ھے کہ آپ مضامین کا آغاز کرتے جا رہے ھیں دوسرے لوگ اپنی اپنی دلچسپی کے مقالات میں حصہ ڈالتے جائیں گے اور آپ کے شروع کیے ہوئے مضون وقت کے ساتھ ساتھ بہتر سے بہتر ہوتے جائیں گے۔ میری بات کو ایک مثبت بحث کا حصہ ہی سمجھیں اور برائے مہربانی ناراض نہ ھوں۔--ممتازصدیقی 20:07, 21 اگست 2006 (UTC)
سنگ و خشت
- وہاب صاحب معذرت ، اگر میں نے آپکو تکلیف پہنچائی ہو تو۔ میرا مقصد آپکی تحریر کو حذف کرنا ہرگز نہیں تھا بلکہ ۔۔۔۔۔۔۔ خیر چھوڑیۓ ، اب آپکی تمام تحریریں واپس آچکی ہیں۔ آئندہ ایسی کوئی حرکت نہ کرنے کی کوشش کروں گا۔
- سوالات اٹھاۓ گۓ ہیں تو مجبورا جواب دے رہا ہوں وگرنہ یہ بات ثابت ہے کہ ابھی افکار تازہ ناپید ہی ہیں
- بقول سیف اللہ صاحب : کیا غلطی سے پرہیز ریت میں منہ چھپا کر کریں گۓ؟
- ویکیپیڈیا جیسی سائٹ پر کچھ کہنا پہاڑ کی چوٹی پہ اذان دینے کے مترادف ہے، کہاں کی ریت ؟ اور کہاں کا منہ چھپانا ؟
- بقول ممتاز صدیقی صاحب : we can use "Schools of Thought in Islam"
- بقول وہاب صاحب : ویسے پھر اماموں کے بارے میں کیا خیال ہے
- اوپر بھی عرض کیا تھا مگر شائد آپ نے قابل توجہ نہیں جانا، پھر عرض کردیتا ہوں ------
-
- کیا آپ کے خیال میں اسلام میں قرآن اور حدیث کے علاوہ کوئی تیسری کتاب یا اللہ اور محمد ص کے علاوہ کوئی تیسری شخصیت ہے کہ جس کی تعلیمات کو اسلام کہا جاسکتا ہے ؟ اگر ہے تو کوئی قرآنی حوالہ دیجیۓ تا کہ مجھ ناچیز کا بھی بھلا ہوجاۓ !
افراز
جواب
ممتاز صاحب انگریزی سے اپنا تقابل مت کیجئیے میں نے فارسی کی وکی دیکھی ہے وہاں پر بھی مختصر قسم کے مضامین کی بھرمار ہے۔ انگریزی کے لیے جتنے لکھنے والے موجود ہیں اور انگریزی زبان میں پہلے سے جنتا مواد موجود ہے اردو میں اس کا ایک فیصد بھی موجود نہیں۔ اب ایسی حالت میں نقل نہ ہو تو کیا ہو۔ اس کے علاوہ ہمارے یوزرز کتنے ہیں۔ لکھنے والے کتنے ہیں۔ یہاں باتیں تو بہت ہوتی ہیں لیکن مضامین لکھنے کے لیے کوئی محنت نہیں کرتا ۔ اب ایسی حالت میں اگر تین چار لائنوں کا مضمون بھی ایک غنیمت ہے۔ جہاں تک افراز کی باتیں ہیں تو میں نے کبھی فرقوں یا شخصیات کی طرف داری نہیں کی۔ بلکہ میں نے کہا کہ اس طرح تو اماموں کے متعلق بھی معلومات کو ختم کرنا پڑے گا۔ جبکہ ذاتوں کے متعلق کتنے مضامین ہیں ان کو بھی ختم کرنا پڑے گا کیونکہ ہم تو ایک قومیت یعنی مسلمان قوم سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسلام تو سرحد کو بھی نہیں مانتا تو کیوں نہ اسلامی ملکوں پر لکھنے جانے والے مضامین بھی ختم کر دینے چاہیے۔ میرا اصل مقصد یہ بات سمجھانا تھا کہ مضامین صرف معلوماتی ہیں۔ اور اگر اسلام کو معیار بنا کر ان مضامین کو ختم کیا گیا تو اس طرح تو میں بہت سے ایسے شخصیات اور موضوعات کی نشاندہی کر سکتا ہوں جن کو ختم کرنا افراز کے بنائے ہوئے اصول کے مطابق صحیح ہو۔
میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کسی بحث میں الجھنے سے بہتر ہے کہ کچھ نقل کرکے لکھ لیا جائے۔ اس لیے شاید میں یہاں پھر نہ آسکوں ۔ مجھے بقول صدیقی صاحب کچھ مضامین نقل کرنے ہیں۔ خدا حافظ۔
Wahab
واپسی
ویکیپیڑیا کے تمام قارعین کو آداب۔ حالات زندگی مستحکم ہونے کی وجہ سے میں اب دوبارہ ویکیپیڑیا کو وقت دے پائوں گا۔ آپ سب سے ملاقات رہے گی۔
- واپسی مبارک !!
افراز