سر اینتھنی ایڈن
وکیپیڈیا سے
Anthony Eden
برطانیہ کا قدامت پسند سیاست دان۔1923 میں پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہوا۔ 1931ء تا 1934ء نائب وزیرخارجہ رہا۔ 1935ء میں وزیر خارجہ بنا۔ 1938ء میں وزیراعظم چیمبرلین کی ہٹلر نواز پالیسیوں کے خلاف بطور احتجاج مستعفی ہوگیا۔ 1951ء میں نائب وزیراعظم مقرر ہوا۔ 1955ء میں سرونسٹن چرچل کی جگہ وزیراعظم بنا۔ 1956ء میں مصر پر ناکام حملے کے باعث عوام کا اعتماد کھوبیٹھا۔ 1957ء میں مستعفی ہوگیا۔ ملکہ نےسر کا خطاب دیا۔