ورلڈ ٹریڈ سینٹر
وکیپیڈیا سے
ورلڈ ٹریڈ سینٹر امریکہ کے شہر نیویارک میں قائم ایک بلند عمارت تھی جسے جاپانی نژاد امریکی ماہر تعمیرات منورو یاماساکی نے ڈیزائن اور اتھارٹی آف نیویارک اینڈ نیو جرسی نے تعمیر کیا۔
اس عمارت کی تعمیر کا آغاز مین ہٹن کے علاقے میں 1966ء میں کیا گیا۔ 110 منزلہ جڑواں عمارت 1972ء میں اپنی تکمیل سے 1973ء تک دنیا کی بلند ترین عمارت رہی۔ 11 ستمبر 2001ء کو ایک حملے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
انٹینا سمیت عمارت کی کل بلندی ایک ہزار 731.9 فٹ (527.9 میٹر) تھی۔ چھت تک اس کی بلند ایک ہزار 368 فٹ (417 میٹر) اور سب سے بلند منزل تک بلندی ایک ہزار 348 فٹ یعنی 411 میٹر تھی۔
ورلڈ ٹریڈ سینٹر 8.6 ملین مربع فٹ پر پھیلا ہوا تھا اور اس کے دونوں ٹاورز 110 منزلوں کے حامل تھے۔
11 ستمبر 2001ء کی صبح 8 بجکر 46 منٹ پر امریکن ایئر لائنز کی فلائٹ 11 شمالی ٹاور میں جا ٹکرائی جس کے 20 منٹ بعد 9 بجکر 3 منٹ پر یونائیٹڈ ایئر لائنز کی فلائٹ 175 اس کے جنوبی ٹاور سے جا ٹکرائی جو 9 بجکر 59 منٹ پر زمین بوس ہوگیا۔ 10 بجکر 28 منٹ پر شمالی ٹاور پر زمین ہوس ہوگیا۔ اس حملے کے دوران ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے ملحقہ عمارات کو بھی زبردست نقصان پہنچا ہوا۔ اس زبردست حملے کے نتیجے میں ارد گرد کا علاقہ ملبے کا ڈھیر بن گیا جسے صاف کرنے میں ساڑھے 8 ماہ لگے جبکہ دھواں اور دھول مٹی 99 دنوں تک مین ہٹن پر چھائی رہی۔
اس حملے میں حکومتی اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار 749 افراد ہلاک ہوئے امریکی حکومت نے اس کی جگہ پر فریڈم ٹاور کے نام سے نئی عمارت بنانے کا اعلان کیا ہے جو 2012ء میں مکمل ہوگی اور دنیا کی بلند ترین عمارات میں سے ایک ہوگی۔
[ترمیم] تصاویر
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔
[ترمیم] بیرونی روابط
ورلڈ ٹریڈ سینٹر میموریل فاؤنڈیشن
ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی وڈیوز اور تصاویر 11 ستمبر سے قبل اور بعد میں