ڈیوک
وکیپیڈیا سے
Duke
برطانیہ کی داخلی حکومت میں شاہی رتبے کے بعد سب سے بڑا اعزاز۔ یہ خطاب اوائل میں شاہی خاندان کے لیے مخصوص تھا۔ بعد میں تمام سلطنت کے بڑے اشخاص کے لیے بھی جائز کر دیا گیا۔ بادشاہ کی طرف سے عطا کردہ ہے اور شہزادے عموما بلا تخصیص ڈیوک ہی ہوتے ہیں۔ شاہ جارج ششم تخت نشینی سے پہلے ڈیوک آف یارک تھے اور اڈورڈ ہشتم تخت سے دست برداری کے بعد ڈیوک آف ونڈسر ہوئے۔ ان کے دوسرے بھائی بھی ڈیوک رہے۔ الزبتھ ثانی کے خاوند بھی ڈیوک آف ایڈنبرا ہیں۔ عوام میں سے جس شخص نے اپنی لیاقت اور خدمات سے یہ خطاب پایا وہ جنرل ولزلی تھے۔ جنھوں نے واٹرلو کی جنگ فتح کی اور ڈیوک آف ولنگٹن کا خطاب پایا۔ اس خطاب کے ساتھ ایک جاگیر ہوتی تھی جس کا نام خطاب کا جزو ہوتا ہے۔ اگر یہ خطاب عورت کو ملے تو وہ ڈچز کہلاتی ہے۔ اسی طرح ڈیوک کی بیوی یا بیوہ بھی ڈچز کہلاتی ہے۔