ہنری ہیولاک ایلس
وکیپیڈیا سے
Henry Havelock Ellis
پیدائش: 1859ء
انتقال: 1939ء
برطانیہ کے ماہر جنسیات و نفسیات ۔ لندن میں طب کی تعلیم پائی۔ چار سال آسٹریلیا میں مدرس کی حیثیت سے گزارے۔ پھر لندن واپس آکر ڈاکٹری کی سند حاصل کی۔ لیکن بہت کم عرصہ پریکٹس کی اور جلد ہی اپنی ساری توجہ ادبی اور سائنسی کاموں پر مرکوز کردی۔ جنسی نفسیات کا بہت بڑا ماہر مانا جاتا تھا۔ اس موضوع پر کئی ایک کتابوں کا مصنف ہے۔