آرزو لکھنوی
وکیپیڈیا سے
پیدائش؛1872
وفات: 1951
اصل نام سید انور حسین ۔ اردو شاعر، لکھنو میں پیدا ہوئے۔ بارہ سال کے تھے کہ جلال لکھنوی کےشاگردوں میں شامل ہوگئے۔ جلال کے انتقال کے بعد ان کے جانشین مقرر ہوئے۔ معاشی پریشانیوں کے باعث انھیں لکھنو چھوڑ کر کلکتے جانا پڑا اور پھر وہاں سے بمبئی۔ ان شہروں میں انھوں نے فلم کمپنیوں کے لیے گیت لکھے۔ کراچی میں وفات پائی۔ کلام کے تین مجموعے۔ فعان آرزو ، جہان آرزو، اور سریلی بانسری شائع ہو چکے ہیں۔ خیال کی سادگی ان کے کلام کی خصوصیت ہے۔ ہندی کے نرم، دھیمے اور رسیلے الفاظ کثرت سے استعمال کیے ہیں۔ سریلی بانسری اس کا ایک نمونہ ہے۔ جسے وہ خالص اردو کہا کرتے تھے۔ اس میں عربی فارسی کا کوئی لفظ نہیں ہے۔