آزاد بلگرامی
وکیپیڈیا سے
پیدائش؛ 1703 وفات: 1776ء
شاعر مورخ اور تذکرہ نگار تھے۔ نواب ناصر جنگ والی حیدر آباد دکن کے اُستاد تھے۔ بلگرام سے اورنگ آباد آکر دربار سے وابستہ ہوگئے۔ عربی ، فارسی، اردو اور ہندی زبانوں میں دستگاہ کامل رکھتے تھے۔ کئی کتابوں کے مصنف ہیں ۔ جن میں سحبتہ المرجان (علماء ہند کا تذکرہ) ید بیضا، (عام شعراء کا تذکرہ ) خزانہ عامرہ (صلہ یافتہ شعراء کا تذکرہ)۔ سرور آزاد (ہندی نژاد شعراء کا تذکرہ) مآثر الکرام( علمائے بلگرام کا تذکرہ) اور روضتہ الاولیا، (اولیائے اورنگ آباد کا تذکرہ) زیادہ مشہور ہیں۔