اثر لکھنوی

وکیپیڈیا سے

پیدائش؛1885ء وفات؛ 1960ء

اثر لکھنوی
اثر لکھنوی

جعفر علی خان ۔ اردو شاعر لکھنو میں پیدا ہوئے ۔ 1906ء میں کیننگ کالج لکھنو سے بی اے کیا۔ 1909ء میں صوبحات متحدہ میں ڈپٹی کلکٹر مقرر ہوئے۔ 1936ء میں خان بہادر اور 1939 ء میں ایم بی ای کے خطابات ملے۔ 1940ءمیں ریٹائر ہوگئے اور ریاست جموں کشمیر کے ہوم منسٹر اور وزیرتعلیم عہدوں پر فائز رہے۔ قیام پاکستان کے وقت تک آپ کا تعلق کشمیر سے رہا۔ پہلا مجموعہ کلام اثرستان ١٩٣٤ء میں شائع ہوا۔ اور دوسرا بہاراں ١٩٣٥ء میں ۔ رنگ بسنت اور لالہ و گل اس زمانے میں شائع ہوئے جب آپ ریاست کشمیر میں وزیر تھے۔ ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد اردو میں ایک لغت مرتب کی جس پر حکومت ہند کی طرف سے انعام ملا۔