اخبار سائنٹیفک سوسائٹی
وکیپیڈیا سے
سرسید احمد خان کی ادارت میں 3 مارچ 1866ء کو علی گڑھ سے جاری ہوا۔ پہلے ہفت روزہ تھا پھر سہ روزہ کر دیا گیا۔ عام طور پر صفحے میں دو کالم ہوتے تھے۔ ایک کالم میں انگریزی اور دوسرے میں اردو عبارت ہوتی ۔ بعض مضامین اردو یا انگریزی میں الگ دیے جاتے تھے۔ مقصد حکومت کو عوام کے خیالات و احساسات سے آگاہ کرنا تھا ۔32سال تک برابر تاریخ معینہ پر نکلتا تھا۔