اخبار سیرام پور

وکیپیڈیا سے

سی رام پور کے عیسائی مشنریوں کا فارسی اخبار جو 1826میں جاری ہوا۔ حکومت ایک روپیہ فی کاپی کے حساب سے اس کی 120کاپیاں خریدتی تھی۔ یہ کاپیاں اعلٰی حکام اور دہلی آگرہ ، بنارس اور کلکتے کے کالجوں اور مدرسوں کو بھیجی جاتی تھیں۔ دو سال بعد سرکاری امداد بند ہونے پر یہ اخبار بند ہوگیا۔ اس سے قبل1818ء میں سی راہم پور کے مشنری ڈگ ورسانہ اور سماچاردرپن دوبنگالی اخبار شائع کرچکے تھے۔ 28مارچ 1822ء کو سماچار درپن کا فارسی ایڈیشن جام جہاں نما کے نام سے جاری کیاگیا۔