اخبار عام

وکیپیڈیا سے

اخبار کوہ نور کے کاتب پنڈت مکندرام نے یکم جنوری 1871ء کو لاہور سے جاری کیا۔ پہلے ہفت روزہ تھا پھر سہ روزہ ہوگیا۔ پنڈت گوپی ناتھ پہلے اڈیٹر تھے۔ قیمت فی پرچہ ایک پیسہ اور سالانہ چندہ اڑکھائی روپے تھا۔ اکثر اشتہارات کے لیے چار صفحات پر مشتمل الگ ضمیمہ نکلتا تھا۔ پنجاب کی اردو صحافت میں جدید دور کا آغاز اسی اخبارسے ہوا۔