اردو اخبار

وکیپیڈیا سے

(ہفت روزہ) مولوی محمد حسین آزاد کے والد مولوی محمد باقر نے 1836ء میں دہلی سے شائع کیا۔ صحیح معنوں میں یہی پہلا باقاعدہ اردو اخبار تھا۔ علمی و ادبی مضامین کے علاوہ ملکی و غیر ملکی خبریں ، تنقیدی اور مزاحیہ مضامین بھی شائع ہوتے تھے ۔ صفحہ اول پر حضور والا کے عنوان سے تاجدار مغلیہ اور صاحب کلاں کے زیرعنوان ایسٹ انڈیا کمپنی کی سرگرمیوں کا ذکر کیاجاتا تھا۔ اداریے با قاعدگی سے نہیں چھپتے تھے۔ جس خبر پرتبصرہ کیا جاتا تھا اس کے نیچے ہی چند سطروں میں تبصرہ کردیا جاتا۔ ذوق ، غالب اور مومن خان مومن کا کلام اس کے صفحات کی زینت بنتا تھا۔ بہادر شاہ ظفر اور نواب زینت محل کا کلام بھی شائع ہوتا تھا۔ 1857ء کی جنگ آزادی میں انگریزوں نے مولوی محمد باقر کو گولی مار کر شہید کر دیا اور یہ اخبار بند ہوگیا۔