ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان
وکیپیڈیا سے
پاکستان کی سب سے بڑی خبررساں ایجنسی ، جس کا مخف اے۔پی۔پی ہے۔ پاکستانی اخبارات کو خبریں مہیا کرتی ہے اور عالمی خبررساں ایجنسی (رائٹرز) کی ایجنٹ بھی ہے۔ یکم ستمبر 1949ء کو ایسوسی ایٹڈ پریس آف انڈیا کے جانشین کی حیثیت سے وجود میں آئی۔ شروع میں ایسٹرن نیوز ٹرسٹ اس کا کام سرانجام دیتا تھا۔ اس ٹرسٹ میں تقریبا تمام پاکستانی اخبارات کو نمائندگی حاصل تھی۔ 1959ء میں حکومت نے یہ ادارہ سرکاری تحویل میں لے کر ایک اعلی افسر کو اس کا ایڈمنسٹریڑ مقرر کر دیا۔