جاگیر دارانہ نظام
وکیپیڈیا سے
Feudal System
وہ معاشرتی ، اقتصادی اور سیاسی نظام جو جدید حکومتوں کے قیام سے پہلے یورپ اور ایشیا کے اکثر ملکوں میں رائج تھا۔ اس نظام کی بعض خصوصیتیں یہ تھیں۔ کہ بادشاہ کی طرف سے مختلف افراد کو ان کی خدمات کے صلے میں زمینوں کو وسیع رقبے کی جاگیر کے طور عطا کیے جاتے تھے۔ یہ جاگیردار ، اپنی جاگیر کے طور پر عطا کیے جاتے تھے ۔ یہ جاگیردار اپنی جاگیر میں رہنے والے مزارعین کھتے تھے۔زمین کا لگان وغیرہ خود جاگیردار وصول کرتے تھے۔ ان کی حیثیت مزارعین اور دیگر مقامی باشندوں کے لیے حکمران سے کم نہیں تھی۔ مزارعین جاگیردار کے ظلم و ستم کی چکی میں پستے رہتے تھے۔ ان کو کسی قسم کے سیاسی حقوق حاصل نہیں تھے۔
انیسویں صدی میں ،یورپ میں صنعتی انقلاب کے بعد جاگیردارنہ نظام کو زوال آیا اور اس کی جگہ سرمایہ داررانہ نظام نے لے لی۔ اب یہ نظام یورپ سے بالکل ناپید ہو چکا ہے۔ لیکن افریقہ اور ایشیا کے بعض ملکوں میں کلی یا جزوی طور پر اب بھی اس کی علمدار ہے۔ جس میں ہمارا بدقسمت ملک پاکستان بھی شامل ہے۔