جمشید
وکیپیڈیا سے
خاندان پیش دادیان ایران کا مشہور افسانوی بادشاہ ۔ جس نے سات سو سال حکومت کی۔ جمشید دو قدیم لفظوں کا مرکب ہے۔ جم اور شید ۔ جم سنسکرت کا ’’یم ‘‘ ہے یعنی پاتال کا مالک اور ’’شید‘‘ کے معنی روشن ہیں۔ کہتے ہیں اس کے پاس ایک پیالہ تھا جس کو گردش دینے سے اسے دنیا کے تمام حالات کا علم ہو جاتا تھا ۔اس نے ایران کے قدیم دارالسلطنت ’’پرسی پولس‘‘ تخت جمشید کی تعمیر کی۔ وہ شمسی کیلنڈر ، نوروز ، شراب ، اسلحہ جات ، ریشمی کپڑا غرض تمام علوم و فنون کا موجد خیال کیا جاتا ہے۔ آخر میں اس نے خدائی کا دعوی کیا۔ تب زرتشتی عقائد کے مطابق آسمانی طاقتوں نے ضحاک کو اس کی سرزنش پر مامور کیا۔ ضحاک نے جمشید کو شکست دی۔ اور اُسے آرے سے چیز کر ہلاک کر دیا۔