حکیم محمد سعید
وکیپیڈیا سے
حکیم محمد سعید (9 جنوری 1920ء تا 17 اکتوبر 1998ء) ایک مایہ ناز حکیم تھے جنہوں نے اسلامی دنیا اور پاکستان کے لیے اہم خدمات انجام دیں۔ انہوں نے مذہب اور طب و حکمت پر 200 سے زائد کتب تصنیف و تالیف کیں۔ ہمدرد پاکستان اور ہمدرد یونیورسٹی انکے قائم کردہ اہم ادارے ہیں۔
فہرست |
[ترمیم] ادبی خدمات
[ترمیم] حکیم سعید اور بچوں کا ادب
حکیم سعید بچوں اور بچوں کے ادب سے بے حد شغف رکھتے تھے۔ اپنی شہادت تک وہ اپنے ہی شروع کردہ رسالے ہمدرد نونہال سے مکمل طور پر وابستہ رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے نونہال ادب کے نام سے بچوں کیلیے کتب کا سلسلہ شروع کیا جو ابھی تک جاری ہے۔ اس سلسلے میں کئی مختلف موضوعات پر کتب شئع کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ بہترین عالمی ادب کے تراجم بھی شائع کیے جاتے ہیں۔
[ترمیم] قتل
اکتوبر]] 1998ء میں انہیں کراچی میں قتل کر دیا گیا جس کا الزام بعض لوگ مہاجر قومی موومنٹ پر لگاتے ہیں اور اس سلسلے میں موجودہ گورنر سندھ عشرت العباد پر الزام لگتا ہے مگر اب یہ کیس دبا دیا گیا ہے۔
[ترمیم] بیرونی روابط
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔