سید ابوالاعلی مودودی
وکیپیڈیا سے
سید ابو الاعلی مودودی [1903-1979] بیسوی صدی کے موثر ترین اسلامی مفکرین میں سے ایک تھے۔ جماعت اسلامی کے بانی۔ مولانا کی فکر، سوچ اور ان کی تصانیف نے پوری دنیا کی اسلامی تحاریک کے ارتقاء میں گہرا اثر ڈالا اور بیسیویں صدی کے مجدد اسلام ثابت ہوئے۔ مولانا نے دین اسلام کو اپنی اصل پر قائم کرنے کے لئے انتھک کام کیا اور بڑی تعداد میں کتابیں لکھیں جن کے ذریعے انہوں نے اسلامی فکر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا۔ دراصل اسلام کی دنیا بھر میں موجودہ پذیرائی سید ابوالاعلی مودودی اور شیخ حسن البناء (اخوان المسلمون کے بانی) کی فکر کا ہی نتیجہ ہے جنہوں نے عثمانی خلافت کے اختتام کے بعد نہ صرف اسے زندہ رکھا بلکہ اسے خانقاہوں سے نکال کر عوامی پذیرائی بخشی۔ سید ابوالاعلی مودودی کا پاکستانی سیاست میں بھی بڑا کردار تھا۔ پاکستانی حکومت نے انہیں قادیانی فرقہ کو غیر مسلم قرار دینے پر پھانسی کی سزا بھی سنائی جس پر عالمی دباؤ کے باعث عملدرآمد نہ ہوسکا۔ سید ابوالاعلی مودودی کو انکی دینی خدمات کی پیش نظر پہلے شاہ فیصل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ آپکی لکھی ہوئی قرآن مجید کی تفسیر تفہیم القرآن کے نام سے مشہور ہے اور جدید دور کی نمائندگی کرنے والی اس دور کی بہترین تفسیروں میں شمار ہوتی ہے
اس مضمون پر کام ابھی جاری ہے، براہ مہربانی کوئی تبدیلی اور رائے نہیں دیجئے گا
[ترمیم] تصنیفات
- تفہیم القرآن (6 جلدیں)
- تفہیمات (5 جلدیں)
- رسائل و مسائل (5 جلدیں)
- سیرت سرور عالم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم (2 جلدیں)
- پردہ
- الجہاد فی الاسلام
- تنقیحات
- مسئلہ قومیت
- خطبات
- دینیات
- شہادت حق
- دین حق
- سلامتی کا راستہ
- بناؤ اور بگاڑ
- اسلام اور جاہلیت
- اسلام کا اخلاقی نقطہ نظر
- تحریک اسلامی: کامیابی کی شرائط
- اسلام کا نظام حیات
- اسلام کا سرچشمہ قوت
- سنت کی آئینی حیثیت
- اسلامی تہذیب اور اس کے اصول و مبادی
- خلافت و ملوکیت
- حقوق الزوجین
- سود
- معاشیات اسلام
- اسلام اور ضبط ولادت
- شرکت و مضاربت کے چند شرعی اصول
- مسئلہ ملکیت زمین
- ہندوستان کا صنعتی زوال اور اس کے اسباب
- اسلامی عبادات پر ایک تحقیقی نظر
- قرآن کی چار بنیادی اصطلاحیں
- تجدید و احیائے دین
- تعلیمات
- سانحہ مسجد اقصی
- اسلامی کا نظریہ سیاسی
- اسلامی سیاست
- خطبات یورپ
- خطبات حرم
[ترمیم] متعلقہ مضامین
- جماعت اسلامی
- اخوان المسلمون
- سید قطب
- حسن البناء
- یوسف القرضاوی
- عبداللہ یوسف عزام
- امین احسن اصلاحی
- ڈاکٹر اسرار احمد
[ترمیم] بیرونی روابط
- مولانا کی زندگی باضابطہ ویب سائٹ
- مولانا کی کتب PDF کی صورت میں
- مولانا مودودی اور شاہ فیصل انعام از ڈاکٹر عمر فاروق
- سید ابو الاعلی مودودی
- تفہیم القرآن انگریزی ترجمہ
- مولانا پر لکھی گئی کتابیں
- مولانا کے خطبات
- اسلامی فکر پر مودودی کے اثرات بی بی سی
- مریم جمیلہ سے خط و کتابت
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔