شوکت تھانوی
وکیپیڈیا سے
نام محمد عمر شوکت تخلص کرتے تھے اور شوکت تھانوی کے نام سے مشہور ہوئے۔ یوپی کے مشہور قصبے تھانہ بھون کے رہنے والے تھے۔ ضلع متھرا کے مقام بندرابن میں 1907ء میں پیدا ہوئے جہاں ان کے والد محکمہ پولیس میں ملازم تھے۔ کچھ دنوں بعد ان کے والد انسپکٹر جنرل پولیس ہو کر بھوپال چلے گئے۔ شوکت نے بھوپال ہی میں ہوش سنبھالا ۔ پھر والد لکھنو آ گئے کچھ دنوں علی گڑھ میں بھی رہے مگر والد کی وجہ سے تعلیم کو ادھورا چھوڑ کر معاش کی فکر کرنی پڑی۔ صحافت سے دلچسپی تھی۔ ہندوستان کے کئی مشہور اخباروں سے وابستہ رہے۔ ان میں ہمدم ، ہمت ، ہفت روزہ سپرپنچ زیادہ مشہور ہیں۔ اسی ہفتہ وار اخبار نے انہیں مزاح نگار کی حیثیت سے متعارف کرایا ان کے مضامین سودیشی ریل ، سودیشی ڈاک وغیرہ اب ت دلچسپی سے پڑھے جاتے ہیں۔ پاکستان بننے کے بعد کراچی اگئے اور مختلف اخبارات سے وابستہ رہے۔ ریڈیو پاکستان سے ان کا مستقل فیچر (قاضی جی) بہت مقبول ہوا۔ آخری دنوں میں (جنگ) راولپنڈی ایڈیشن کے ایڈیٹر تھے۔ 1963ء میں انتقال ہوا۔ شوکت تھانوی شاعر بھی تھے ان کا مجموعہ کلام (گہرستان) کے نام سے شائع ہوا۔
[ترمیم] تصانیف
- سودیشی ریل
- قاضی جی
- کارٹون
- شیش محل
- قاعدہ و بے قاعدہ
- گہرستان