صحرائے گوبی
وکیپیڈیا سے
صحرائے گوبی چین اورجنوبی منگولیا کا ایک بہت بڑا صحرا ہے۔ صحرا کے شمال میں کوہ التائی اور منگولیا کے میدان، جنوب مغرب میں سطح مرتفع تبت اور جنوب مشرق میں شمالی چین کے میدان ہیں۔ منگولین زبان میں گوبی کا مطلب "بہت بڑا اور خشک" کے ہیں۔ یہ ایشیا کا سب سے بڑا صحرا ہے۔
تاریخ میں گوبی منگول سلطنت کا حصہ ہونے اور شاہراہ ریشم پر متعدد اہم شہروں کے باعث معروف ہے۔