غوری خدنگا
وکیپیڈیا سے
غوری پاکستان کا پہلا MRBM بیلسٹک میزائل ہے۔ غوری 1500 یا 1800 کلومیٹر دور تک ایک 30 ٹی این ٹی ایٹم بم یا کیمیائی بم یا کوئی عام بم لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے کے آر ایل، پاکستان نے بنایا ہے۔ قریبا اب تک 50 سے 100 کے درمیان غوری میزائل بنائے جاچکے ہیں۔ اسے میزائل بردار گاڑی (TEL) سے چلایا جاتا ہے۔
اس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس کی ٹیکنولوجی شمالی کوریا سے حاصل کی گئی ہے۔ اس کا تجربہ پہلی بار 6 اپریل 1998ء کو ٹلہ جوگیاں کے قریب ملوٹ ضلع جہلم سے کیا گیا۔