فرحت اللہ بیگ
وکیپیڈیا سے
مرزا فرحت اللہ 1888ء میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام حشمت بیگ تھا۔ ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول دہلی میں حاصل کی ۔ پھر بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد حیدرآباد دکن میں ملازمت اختیار کر لی۔ اور وہاں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ آخر میں اسسٹنٹ ہوم سیکرٹری ہوگئے اور وہیں سے پنشن حاصل کی۔ حیدر آباد کی ادبی صحبتوں نے مرزا میں ادبی ذوق کو تیز کیا اور آپ کا شوخ قلم مزاح نگاری میں جولانیاں دکھانے لگا۔ فرحت اللہ بیگ کا سب سے پہلا مضمون عصمت بیگ کے فرضی نا سے رسالہ (افادہ) میں چھپا۔ اس کا عنوان ہم اور ہمارا امتحان تھا۔
1937ء سے باقاعدہ لکھنا شروع کیا۔ اگرچہ انہوں نے ہر موضوع تاریخ تحقیق، سوانح وغیرہ پر لکھا ۔ مگر مزاحیہ رنگ غالب رہا۔ ان کے مضامین کے مجموعے (مضامین فرحت) کے نام سے چھپ چکے ہیں۔ ان کے کئی مضامین مثلا دہلی کا یادگار مشاعرہ ، نذیر احمد کی کہانی ، پھول والوں کی سیر ، نئی اور پرانی تہذیب کی ٹکر۔۔۔۔۔اردو ادب میں یادگار رہیں گی۔ فرحت اللہ بیگ نے 1947ء میں وفات پائی۔