مرزا ادیب
وکیپیڈیا سے
مرزا ادیب | ||
---|---|---|
ادیب | ||
پیدائشی نام | دلاور حسین علی | |
دیگر نام | میرزا ادیب | |
قلمی نام | مرزا ادیب | |
ولادت | 1914ء | |
ابتدا | لاہور، پاکستان | |
اصناف ادب | نثر، تمثیل |
مرزا ادیب 1914ء میں پیدا ہوئے۔ اصل نام دلاور حسین علی ہے۔ والد کا نام مرزا بشیر علی تھا۔ مرزا ادیب نے اسلامیہ کالج لاہور سے بی۔اے کیا۔ اور پھر اردو ادب کی خدمت پر کمربستہ ہوگئے۔ اور اسی کو مقصد حیات سمجھ لیا۔ ان کا خاص میدان افسانہ نگاری اور ڈرامہ نگاری ہے۔ انہوں نے کئی رسالوں کی ادارت کے فرائض سرانجام دیے جن میں سے (ادب لطیف) خاص طور پر قابل ذکر ہے۔
مرزا ادیب ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے ان کئی کے کئی فیچر اور ڈرامے ریڈیو پاکستان سے نشر ہوئے جن کو شہرت عام حاصل ہوئی۔
[ترمیم] تصانیف
- آنسو اور ستارے
- ستون
- لہو اور قالین
- فصیل
- شب پس پردہ