مصطفٰی زیدی
وکیپیڈیا سے
درج ذیل معلومات، کلیاتِ مصطفٰی زیدی سے اخذ کی گئیں ہیں۔ جو کہ الحمد پبلی کیشنز نے لاہور سے شائع کی۔
[ترمیم] تعارف:
پیدائشی نام سید مصطفٰی حسین اور تاریخِ پیدائش 10 اکتوبر سن 1930ء اور مقام الہ آباد، غیر منقسم ہندوستان۔ شروع میں تیغ الہآبادی تخلص اختیار کیااوراوائل عمری میں ہی سے باقاعدہ شاعری کا آغاز کیا۔ جوش ملیح آبادی سے بیحد متاثر تھے اور فراق گورکھپوری سے اصلاح لیتے رہے۔
ایم اے انگریزی کا امتحان 1952ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے پاس کیا اور 1954ء میں سول سروس کے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔تربیت کے واسطے انگلستان گئے اور پندرہ ممالک کا سفر کیا۔ پاکستان لوٹنے کے بعد پہلے ملک کے کئی شہروں میں اسسٹنٹ کمشنر متعین رہے۔ کچھ عرصہ ڈپٹی سیکریٹری رہنے کے بعد ایک طویل عرصہ ملک کے کئے شہروں میںڈپٹی کمشنر رہے اور حکومتِ پاکستان نے تمغۂ قائدِ اعظم عطا کیا۔
دسمبر 1969ء میں ملازمت سے معطل اور مئی 1970ء میں برطرف کر دئیے گئے۔ 12 اکتوبر 1970ء کو کراچی میں اچانک موت واقع ہوئی۔
چالیس برس کی زندگی میں اُن کے چھ شعری مجموعے شائع ہوئے۔