مفتی صدر الدین خان آزردہ
وکیپیڈیا سے
پیدائش: 1789ء وفات: 1868ء۔
مشہور عالم اور شاعر۔ مولوی اللہ کشمیری کے بیٹے تھے۔ دہلی میں پیدا ہوئے۔ شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی اور مولانا فضل امام سے تعلیم حاصل کی اور صدر الصدور کے عہدے پر فائز ہوئے۔ جو اس وقت سب سے بڑا منصب سمجھا جاتا تھا۔ درس و تدریس کا شغل بھی جاری رہتا تھا۔ نواب یوسف علی خان والی رام پور ، نواب صدیق حسن خان رئیس بھوپال اور سر سید احمد خان ان کے شاگردوں میں سے تھے۔1857ء کے ہنگامے کے بعد نصف جائداد ضبط ہوگئی۔ اردو، فارسی ، عربی تینوں زبانون میں شعر کہتے تھے۔ اردو میں اصلاح پہلے شاہ نصیر سے اور آخر میں میر نظام الدین ممنون سے لیتے تھے۔ کلام دیوان کی صورت میں مرتب نہیں ہوا۔ شعرائے اردو کا ایک تذکرہ بھی لکھا تھا۔ جو اب ناپید ہے۔
زمرہ جات: اردو شاعر | فارسی شاعر | عربی شاعر | 1700ء