پنجاب (بھارت)
وکیپیڈیا سے
پنجاب بھارت کی ایک ریاست ہے جسے عام طور پر مشرقی پنجاب یا بھارتی پنجاب کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ اس کی سرحدیں مغرب میں پاکستان کے صوبہ پنجاب، شمال میں جموں و کشمیر، شمال مشرق میں ہماچل پردیش، جنوب میں ہریانہ، جنوب مشرق میں چندی گڑھ اور جنوب مغرب میں راجھستان سے ملتی ہیں۔
ریاست کا کل رقبہ 50 ہزار 362 مربع کلومیٹر جبکہ آبادی 2000ء کے مطابق 24,289,296 ہے۔ بھارتی پنجاب کا دارالحکومت چندی گڑھ ہے جو پڑوسی ریاست ہریانہ کا بھی دارالحکومت ہے۔ دیگر بڑے شہروں میں امرتسر، جالندھر، لدھیانہ اور پٹیالہ شامل ہیں۔
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔