چراغ حسن حسرت
وکیپیڈیا سے
چراغ حسن حسرت 1904ء میں بمقام پونچھ (کشمیر) میں پیداہوئے۔ حصول تعلیم کے بعد انہوں نے کلکتہ میں اخبار نویسی کا کام شروع کیا اور اخبار (نئی دنیا) کے ذریعہ ایک مزاح نگار کی حیثیت سے مشہور ہوئے۔ اس کے بعد لاہور آگئے اور اخبار (زمیندار) ، (شہباز)، اور (امروز) میں سند باد جہازی کے نام سے مزاحیہ کالم لکھتے رہے۔
حسرت نےایک ہفت روزہ رسالہ (شیرازہ) بھی جاری کیا۔ اس کے بیشتر مضامین مزاحیہ ہوا کرتے تھے لیکن بہت جلد اسے چھوڑ کر ریڈیو میں ملازم ہوگئے۔ کچھ دنوں محکمہ پنجائیت پنجاب کے ہفت روزہ ترجمان کی ادارت سنبھال لی۔ دوسری جنگ عظیم میں فوجی اخبار سے وابستہ ہو جاتے ہیں اور میجر کے عہدے تک جا پہنچے۔
فوجی ملازمت کے سلسلہ میں برما اور ملایا بھی جانا پڑا۔ قیام پاکستان کے بعد (امروز) کی ادارت سنبھال لی۔ لیکن بہت جلد یہ ملازمت ترک کرکے ریڈیو پاکستان میں قومی پروگرام کے ڈائریکٹر ہوگئے۔ حسرت نے 1955ء میں لاہور میں وفات پائی۔