چٹھہ
وکیپیڈیا سے
بدیہی طور پر صرف گوجرانواله تک محدود ایک جٹ قبیلجه ـ اس ضلع میں ان کے اکیاسی دیہات هیں ـ یه دہلی کے چوهان بادشاھ اور چیمه کے جدامجد کے بهائی پرتهوئی راج کے پوتے چٹه کی اولاد هونے کے دعویدار هیں ـ
چپه سے دسویں پشت میں تقریباَ چھ سو سال قبل داہروسمبهل (مراد آباد) سے چناب کے کناروں پر آیا اور گوجرانواله کے جپ قبائل میں شادی کی تقریباَ سوله سو عیسوی میں انہوں نے اسلام قبول کیا ـ
سکھ دور میں انہوں نے کافی سیاسی اہمیت حاصل کر لی اور سرلیپل گریفن نے روساء پنجاب نام کی کتاب میں ان کے سرکرده خاندان کے متعلق بتایا هے ـ