ڈاکٹر ابواللیث صدیقی
وکیپیڈیا سے
١٩١٦ء میں آگرہ میں پیدا ہوئے۔ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ، لندن سکول آف اوینٹل اور کولمبیا یونیورسٹی نیویارک میں تعلیم پائی۔ اردو ادب میں ڈاکٹریٹ کیا۔١٩٣٨ء تا ١٩٤٨ء مسلم یونیورسٹی علی گڑھ اور ١٩٥٠ء تا ١٩٥٢ء پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے استاد رہے۔ ١٩٥٦ء میں شعبہ اردو کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر اور صدر مقرر ہوئے۔
[ترمیم] تصانیف
لکھنو کا دبستان شاعری
مصحفی
نظیر
غزل و متغزلین
ادبی روایت و بغاوت
ادب و لسانیات
بنیادی اردو
جامع قواعدِ اردو
آج کا اردو ادب