ڈاکٹر انور سدید
وکیپیڈیا سے
پیدائش: 1928ء
اردو ادیب ، نقاد ، قصبہ میانی ، تحصیل بھلوال ، ضلع سرگودھا میں پیدا ہوئے ۔ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے کیا اور دو (یونیورسٹی اور بابائے اردو) گولڈ میڈل حاصل کیے۔ گورنمنٹ انجیئرنگ سکول رسول سے سول انجیئرنگ میں ڈپلوما لیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان سے اے، ایم، آئی کاامتحان پاس کیا۔
ابتداء میں 1944ء تا 1966 برصغیر کے ممتاز ادبی رسائل میں افسانے لکھے۔ 1966ء سے تنقید لکھ رہے ہیں۔ تنقیدی مضامین کے مجموعے ۔ فکرو خیال اور اختلافات میرانیس کے قلم رو ، نظم اور تجربہ ، لاہور کا دبستان ادب اردو ادب کی تنقیدی تاریخ اور اردو ادب کی تحریکیں شائع ہوچکیں ہیں۔