ڈی این اے میثائلیت
وکیپیڈیا سے
ڈی این اے میثائلیت (DNA methylation) ایک ایسا عمل ہے کہ جس میں DNA کے قواعد (bases) پر میثائلیت (methylation) کا عمل واقع ہوجاتا ہے۔ ایسا ان قواعد پر ہوتا ہے کہ جہاں سائٹوسین (C) کے بعد گوانوسین (G) پایا جاتا ہو، اگر ایسے مقامات ڈی این اے کے طویل سالمے کے معزاز (promoter) پر گروہوں کی شکل میں ایک ساتھ قطار کی صورت میں پاۓ جاتے ہوں تو انکے لیۓ ایک اصطلاح جزیرۂ سیپیجی (CpG island) استعمال کی جاتی ہے اور اس جگہ یعنی معزاز پر ہونے والی میثائلیت عموما ضررساں اور خطرناک ہوتی ہے (اسکی مزید تفصیل کیلیۓ سرطان اور جزیرۂ سیپیجی کے صفحات مخصوص ہیں)۔ جبکہ وراثہ (gene) کے دیگر مقامات پر پاۓ جانے والے ایسے مقامات کو CpG sites کہا جاتا ہے۔ CpG میں آنے والا p دو قواعد کے مابین پاۓ جانے والے فاسفیٹ کو ظاہر کرتا ہے۔
[ترمیم] مزید دیکھیۓ
- میثائلیت (Methylation)
- سیپیجی جزیرہ (CpG Island)
- بالاوراثیات (Epigenetics)
- سرطان (Cancer)