یوسف سلیم چشتی
وکیپیڈیا سے
پیدائش: 1895ء
پروفیسر یوسف سلیم چشتی۔ ادیب ، مورخ ،محمد یوسف خان۔ بریلی ’’بھارت‘‘ میں پیدا ہوئے۔ 1918ء میں الہ آباد یونیورسٹی سے فلسفے میں بی۔اے آنرز اور 1924ء میں احمد آباد یونیورسٹی سے فلسفے میں ایم اے کیا۔ پہلے کانپور کے ایک کالج اور پھر ایف سی کالج لاہور میں لیکچرر مقرر ہوئے۔ علامہ اقبال اور ڈاکٹر غلام بھیک نیرنگ کی مساعی میں لاہور میں اشاعت اسلام کے پرنسپل رہے۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران یہ کالج بند ہوگیا تو ریاست منگرو اور بعد ازاں کوروائی چلے گئے۔ 1948ء میں کراچی آکر تصنیف و تالیف کا سلسلہ شروع کیا۔
چشتی صاحب کو 16 سال علامہ اقبال کی صحبت کا شرف حاصل رہا۔ آپ نے علامہ کی تمام اردو اور فارسی کتابوں کی شرحیں لکھی ہیں۔ اس کے علاوہ مذہب ، فلسفہ ، تصوف ، تاریخ اور سوانح پر متعدد کتابیں کے مصنف ہیں۔