ابوالفضل بہیقی

وکیپیڈیا سے

پیدائش:995ء وفات:1077ء

ابوالفضل محمد بن حسین بہیقی علاقہ بہیق کے شہر حارث آباد میں پیدا ہوا۔ نیشا پور میں تحصیل علم کے بعد غزنی کے دربار میں رسائی حاصل ہوئی۔ عبدالرشید کے دور میں دیوان رسائل کا رئیس مقرر ہوا۔ لیکن حاسدوں کی سازش کے باعث محبوس ہوا۔ رشید کے خاتمے کے بعد زندان سے نجات ملی اور باقی عمر تصنیف و تالیف میں گزار دی۔ اس کی یادگار تاریخ بہیقی یا تاریخ مسعودی ہے جو تیس جلدوں پر مشتمل ہے۔ لیکن اب صرف ایک حصہ باقی رہ گیا ہے۔