ابوجہل

وکیپیڈیا سے

٢ہجری۔۔۔٦٢٣ء

مکے کا ایک قریشی سردار۔ اصل نام عمر بن ہشام المغیرہ تھا۔ ابوالحکم کنیت۔ آبائی مذہب پر سختی سے قائم رہنے کی وجہ سے ابوجہل کے لقب سے مشہور ہوا۔ اسلام اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دشمن تھا۔ مکے میں آنحضرت اور صحابہ نے اس کے ہاتھوں سخت اذیتیں جھیلیں۔ بدر کی لڑائی میں مارا گیا۔