ابوذرغفاری

وکیپیڈیا سے

٣٣ھ ۔۔۔۔٦٥٣ء

صحابی۔ جندب نام ، ابوذر کنیت۔ شیخ الاسلام لقب۔ قبیلہ بنو عفار سے تھے جس کا پیشہ رہزنی تھا۔ ابتدا میں آپ نے بھی آبائی پیشہ اختیار کیا لیکن جب حضور کی بعثت کی خبر سنی تو مکے آکر اسلام قبول کر لیا۔ عظیم المرتبت محدثین میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ سے بےشمار احادیث مروی ہیں۔ بڑے قناعت پسند اور سادہ مزاج تھے۔ مال و زر کے معاملے میں قلندرانہ مسلک رکھتے تھے۔ ساری زندگی امرا اور اغنیا کو زراندوزی سے روکتے رہے۔ قرآن کی اس آیت؛(جو لوگ سونا اور چاندی جمع کرتے ہیں وہ درحقیقت آگ کھاتے ہیں) سے استدلال کرتے تھے کہ سونا اور چاندی جمع کرنا ناجائز ہے۔ مگر اس دور کے صحابہ اور مفسرین و محدثین کو آپ کی اس توجیہہ سے اتفاق نہ تھا۔ آپ کی زندگی کا آخری حصہ بڑی تکلیف میں گزرا۔ معاویہ کے حکم سے دمشق سے خارج البلد کیے گئے تو مدینہ واپس آئے۔ مگر وہاں بھی حضرت عثمان نے قیام کرنے کی اجازت نہ دی۔ مدینے کے پاس الزبدہ کے مقام پر کسمپرسی کی حالت میں وفات پائی۔