ابو حذیفہ
وکیپیڈیا سے
صحابی۔ ہشیم نام ۔ ابو حذیفہ کینت۔ سردار قریش عتبہ کے فرزند تھے۔ جو غزوہ بدر میں قریش کا سپہ سالار تھا اور اسی جنگ میں مارا گیا۔ ابوحذیفہ نے ابتدائے اسلام میں ہی اسلام قبول کر لیا تھا۔ حبشہ کی دونوں ہجرتوں میں آپ شریک تھے۔ حبشہ سے لوٹے تو مدینے کو ہجرت کی تیاریاں ہو رہی تھیں۔ چنانچہ آپ بھی مدینہ ہجرت کرگئے۔ عہد نبوی کے تمام اہم اور مشہور معرکوں میں شریک رہے۔ مذہبی جوش اور ولولہ کا یہ عالم تھا کہ جنگ بدر میں اپنے باپ عتبہ کو جو قریش کا سپہ سالار تھا مقبلے لیے للکارتے رہے۔ حضرت ابوبکر صدیق کے عہد خلافت میں مسیلمہ کذاب کے خلاف جنگ یمامہ میں شریک ہوئے اور اسی جنگ میں بعمر 54 سال شہادت پائی۔