احتشام حسین

وکیپیڈیا سے

احتشام حسین
احتشام حسین

پیدائش؛ 1912ء

وفات؛ 1972ء


اردو ادب کے مارکسی نقاد۔ ترقی پسند تحریک سے وابستہ رہے۔ قصبہ ماہل جلع اعظم گڑھ وطن۔ 1936ء میں الہ آباد سے ایم ۔ اے کرکے لکھنو یونیورسٹی میں اردو کے لیکچرر مقرر ہوئے۔ 1954ء میں امریکا کی ایک انجمن نے وہاں کے ذہنی رجحانات کا مطالعہ کرنے کے لیے مدعو کیا ایک سال بعد امریکا اور لندن سے واپس آکر اپنے مشاہدات ساحل و سمندر کے نام سے کتابی صورت میں شائع کیے۔ تنقیدی مضامین کے آٹھ مجموعے چھپ چکے ہیں۔ جن میں تنقیدی جائزے ، روایت و بغاوت ، تنقید و علمی تنقید اور اعتبارنظر خصوصیت سے قابل ذکر ہیں۔ ویرانے افسانوں کا مجموعہ ہے۔