اخلاق جلالی

وکیپیڈیا سے

اخلاقیات کی مشہور فارسی کتاب جس کے مصنف علامہ محمد بن اسعد جلال الدین دوانی ہیں۔ اوزون حسن آق قیونلو کے نام سے منسوب ہے۔ اس میں انسانی زندگی کی تہذیب کے لیے درس اخلاق کو تین حصوں﴿ ہر حصے کو لامع کہتے ہیں﴾ ، تہذیب الاخلاق ، تدبیر منزل اور سیاست مدن۔ یہ کتاب اخلاق ناصری سے متاثر ہو کر لکھی گئی تھی۔ انگریزی ترجمہ لندن 1839ء اور لاہور 1908ء میں شائع ہو چکا ہے۔