ادریس علیہ السلام

وکیپیڈیا سے

پیغمر ۔ قرآن مجید کی دو سورتوں میں آپ کا ذکر آیا ہے۔ سورۃ مریم "سورہ مریم"آیہ 55 میں خدا نے آپ کو سچا نبی کہا ہے۔ سورہ الانبیا آیہ 86.85میں اسماعیل علیہ السلام اور ذوالکفل علیہ سلام کے ساتھ آپ کو بھی صبر والا اور نیک بخت کہا گیا ہے۔ بائبل کے مطابق آپ کا نام ضوک تھا اور آپ یارد کے بیٹے تھے۔ آپ نے 365برس کی عمر پائی اور پھر مع جسد خاکی آسمان پر اٹھا لیے گئے ۔ حضرت ادریس کی شخصیت ، زمانے اور وطن کے بارے میں مورخین میں اختلاف ہے۔ عام خیال یہ ہے کہ آپ آدم اور نوح کے درمیانی زمانے میں پیدا ہوئے اور بابل آپ کا وطن تھا۔ ابن مسعود اور ابن عباس کے نزدیک الیاس علیہ سلام اور ادریس علیہ سلام ایک ہی شخصیت کے دو نام ہیں۔ "صحیح بخاری کتاب الانبیا" صحیح بخاری ہی کی ایک روایت کے مطابق جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج ہوئی تو چوتھے آسمان پر آپ نے حضرت ادریس سے ملاقات فرمائی۔