اضطراب (موسیقی)

وکیپیڈیا سے

اضطراب

فنکار موسیقی
ابتدا ٹورانٹو، کینیڈا
اصناف موسیقی صوفی
راک
پیشہ گلوکار
گیت نگار
موسیقار
سرگرم دور 2005ء تا حال

اضطراب ایک پاکستانی راک موسیقی کا گروہ ہے جو ٹورانٹو، کینیڈامیں 2005ء سے قائم اور مقبول ہے۔ اضطراب اپنے انوکھے ترتیب سر، گونج، تحرّہ، سپتک، اور بول کے ابعث مشہور ہے- اسکے ارکان فی الحال اپنے پہلے البم کی تیاری میں مصروف ہیں۔

فہرست

[ترمیم] موضوعات

اضطراب کے ارکان کے مطابق، انکے گیت مضطرب حالات کو سلجھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اگرچہ انکے بول عموماً خود ایک نفسیاتی بے چینی کی تشکیل واضح کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، انکے گانے صوفیانہ کلام سے بہت متاثر ہیں؛ چناچہ اضطراب کو جنون کی طرح ایک صوفی راک گروہ سمجھا جاتا ہے۔ روحانی موضوعات کے ساتھ ساتھ افراط و تفریت روزگار بھی اضطراب کے بول میں زہن نشین ہے۔

[ترمیم] موسیقی

اضطراب کے تین مستقل ارکان ہیں: سیّد اسد حیدر، عثمان وقاص چوہان اور سید اویس محمود جعفری۔ یہ تین ارکان مل کر مندرجہ ذیل ساز ترتیب دیتے ہیں: گٹار، بیس، ڈرم، طبلہ، پیانو، ستار اور آواز۔ اضطراب کے گانوں میں طبلہ کی سب سے مروجہ قسم 16 ماترے کا تین تال ہے۔ ایمن راگ اور اسکے ٹھاٹ کی کئی گانوں میں پہچان بھی واضع ہوتی ہے۔ اضطراب کے گانے acoustic اور الیکٹرک میں بجاۓ جاتے ہیں۔

[ترمیم] ہال

اضطراب نے فروری 2007ء میں پاکستانی گروہ نوری کے کینیڈا میں کنسرٹ میں شرکت کی تھی۔ اس وقت وہ اپنی پہلی ویڈیو اور البم کی تیاری میں مشغول ہیں۔

[ترمیم] بیرونی روابط

[1]
[2]
[3]