امجد بوبی

وکیپیڈیا سے

انتقال:15 اپریل 2005ء


معروف موسیقار۔ امجد بوبی نئی نسل کے پسندیدہ موسیقار کی شہرت حاصل کی ۔ ریاض الرحمان ساغر اور عقیل بوبی کے لکھے ہوئے بہت سے گیت ان کی سریلی دھنوں کے باعث مقبول ہوئے۔پاکستانی فلموں کے لیے بمبئی جاکر گیت ریکارڈ کروانے کا آغاز امجد بوبی نے ہی کیا تھا اور جاوید شیخ کی فلم ’ یہ دل آپ کا ہوا‘ کے لیے انہوں نے بھارتی گلوکار سونو نگھم اور کویتا کرشنا مورتی سے گانے گوائے اور پاکستان فلم انڈسٹری میں اس نئے رجحان کا آغاز کیا ۔ زارا شیخ اور شان کی فلم ’ تیرے پیار میں‘ کا گانا ’ہاتھ سے ہاتھ کیا گیا۔۔ ‘ ان کی موسیقی سٹائل کی بھر پور نمائندگی کرتا ہے ۔ زندگی کے آخری ایام میں ان کا زیادہ وقت ممبئی میں گزرا۔ دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں وفات پائی۔