امجد حیدر آبادی
وکیپیڈیا سے
پیدائش : 1878ء
وفات: 1961ء
اردو شاعر سید امجد حسین ۔ حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئے۔ مدرسہ نظامیہ حیدر آباد دکن میں تکمیل تعلیم کے بعد مدرسہ دارالعلوم میں بحیثیت مدرس ملازم ہوئے پھر محکمہ محاسبی میں 25 سال تک مددگار محاسب کی خدمات انجام دے کر پنشن پائی۔ زندگی کا اہم حادثہ 1908ء میں رددَ موسی کی قیامت خیز طغیانی ہے جس میں ان کی والدہ ، بیوی ، بیٹی نذر طوفان ہوگئیں۔ ان کے بعد طبیعت تصوف کی طرف راغب ہوگئی ۔ شاعری میں ابتداً حبیب لکھنوی اور ترکی صاحب سے اصلاح لی۔ پھر اپنی طبیعت ہی کو رہنما بنایا۔ ایک مدت تک غزل اور نظم کہتے رہے۔ نظموں میں فریاد مجنوں ، آجا ، دنیا اور انسان مشہور ہیں۔ بعد ازاں رباعی کو اظہار خیال کا ذریعہ بنالیا اور حقائق عالم ، فلسفہ حیات ، اخلاقیات ، خصوصا مضامین تصوف کو رباعی کے پیرائے میں بیان کیا۔ نظموں کے دو مجموعے ریاض امجد (حصہ اول دوم ) شائع ہو چکے ہیں۔