امیر عباس ہویدا
وکیپیڈیا سے
پیدائش: 1919ء
وفات: 1979ء
ایرانی سفارت کار ، سیاستدان ، تہران میں پیداہوئے ۔ پیرس اور برسلز کی یونیورسٹیوں میں تعلیم پائی۔ 1942ء تا 1958ء ایران کی وزارت امور خارجہ سے منسلک رہے ۔ 1958ء میں ایران کی قومی تیل کمپنی کے چیرمین ، 1964ء میں وزیر مالیات اور 1975ء میں قومی سیاسی رستخیز تحریک کے صدر مقرر ہوئے ۔ اسلامی انقلاب سے قبل کچھ عرصہ وزیراعظم رہے۔ انقلاب کے چند ماہ بعد اسلامی عدالت نے اسلام دشمن سرگرمیوں کے الزام میں موت کی سزا دی ۔
زمرہ جات: سوانح حیات | سیاستدان | ایران