ابن خلکان
وکیپیڈیا سے
پیدائش: 1211ء وفات ؛ 1282ء
مورخ، پورانام شمس الدین ابن خلکان بن یحٰیی بن خالد برمکی۔ اربیلہ میں پیدا ہوا۔ تعلیم حلب، دمشق اور قاہرہ میں پائی۔ محکمہ قضا اور درس و تدریس کے اہم مناصب پر فائز رہا۔ اپنی عظیم تالیف رنیات الاعیان و انباء انباء الزمان کے باعث شہرت حاصل کی۔ یہ کتاب مولف کے عہد تک کی نامور شخصیات کا ایک جامع تذکرہ ہے۔