ابن منظور
وکیپیڈیا سے
پیدائش؛ 1230ء وفات؛ 1311ء
مولف لغت، پورا نام جمال الدین محمد مکرم ۔ عرف ابن منظور ۔ قاہرہ میں پیدا ہوا۔ شعر و ادب کی تعلیم یہیں پائی۔ زبان وبیان کا بادشاہ تھا عربی زبان میں سب سے جامع مستند اور ضخیم لغت لسان العرب کا مولف ہے۔ اسے عربی زبان کا انسائیکلو پیڈیا کہا جاسکتا ہے۔ لغت بڑے سائز کی بیس ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے۔