ابوحاتم بن حیان

وکیپیڈیا سے

٣٥٤ھ کو پیدا ہوئے۔ محمد تمیمی ابن حبان ابن احمد بن حبان اصل نام تھا۔ چوتھی صدی ہجری کے بہت بڑے عالم اور محدث ۔ تحصیل علوم کے لیے عراق و شام ، حجاز ، خراسان ، ماوراء النہر ، اور ترکستان کے لمبے سفر اختیار کیے اور چوٹی کے علما و فضلا سے استفادہ کیا۔فقہ اور حدیت کا علم ابوبکر بن محمد بن اسحاق سے حاصل کیا۔ سمرقند اور سایر میں منصب قضا پر بھی فائز رہے۔ تحصیل علم کے بعد تالیف و تصنیف کے کام میں مشغول ہوگئے۔ مندرجہ زیل ضخیم اور مستند کتابیں ان کے علم و فضل اور کمال کی شاہد ہیں۔ ١) کتاب الصحابہ (٨جلد) ٢) کتاب التابعین ١٢ جلدیں ٣) کتاب اصحاب التواریخ، ١٠ جلدیں ٤) الفصل بین النقلہ ، ١٠ جلد ٥) کتاب علل اوہام اصحاب التواریخ، ١٠ جلدیں ٦) کتاب اتباع التابعین ١٥ جلدیں

ان کے علاوہ بھی متعدد تصانیف ہیں جن کا مواد حدیث اور فقہ کی وضاحت سے متعلق ہے۔ سیستان میں انتقال ہوا اور بست میں دفن ہوئے۔