اخوان الصفا

وکیپیڈیا سے

دسویں صدی عیسوی میں مسلمان فلاسفہ کی ایک جماعت جن کے افکار و نطریات کی بنیادی نوفلاطونیت پر مبنی ہیں۔ ان کا عقیدہ تھا کہ کائنات کا مبدا ذات باری تعالی ہے۔ بعینٰہ تجلی "روشنی" کا مبدا سورج ہے۔ ذات باری کے بعد عقل ، پھر روح اور روح کے بعد مادہ وجود میں آیا۔ جس سے کائنات ، معدنیات ، حیوانات اور انسان نے جنم لیا۔ جس سے کائنات ،معدنیات، حیوانات اور انسان نے جنم لیا اور اس طرح یہ عالم کون و مکاں ارتقائی عمل سے گزرا۔ اخوان الصفا کی مفصل تعلمیات ان 52رسائل میں محفوظ ہیں جو ابوسلیمان محمد اور ابوالحسن علی بن ہارون وغیرہ نے تحریر کیے تھے۔