اشور بنی پال
وکیپیڈیا سے
دور حکومت 669۔ 626ء ق م
اشوریہ کا بادشاہ۔ بابی لونیا مصر ، (جنوب مغربی ایران) فلسطین اور شام کا فاتح ۔ 650 ق م میں مصر اس کے قبضے سے نکل گیا۔ لیکن 648ء میں اس نے بابی لونیا کی بغاوت کو سختی سے کچل دیا۔ اس نے اپنے عہد میں عالی شان مندر اور محل تعمیر کرائے ۔ علما و فضلا کا سر پرست تھا۔ اشوریہ کے درالحکومت نینوا میں اس کی تعمیر کردہ لائبریری اس عہد کا انمول علمی خزانہ تھی۔ اس کی وفات کے بعد اہل بابل نے 612 ق م مدائن اور فارس کے لوگوں کی مدد سے نینوا پر چڑھائی کی اور اس کی اینٹ سے اینٹ بجادی ۔ شہر کی تمام آبادی موت کے گھاٹ اتار دی گئی۔ اس کے بعد سلطنت اشوریہ حرف غلط کی طرح مٹ گئی۔