اطلاعاتی طرزیات

وکیپیڈیا سے

اطلاعاتی طرزیات یا Information Technology جسکا اوائل کلمات IT کہا جاتا ہے طرزیات کا ایک ایسا شعبہء علم ہے جو معلومات و اطلاعات کی تجزیہ کاری سے مطالق ہوتا ہے۔ اسکو اطلاعاتی و ابلاغی طرزیات یعنی Information and Communication(s) Technology بھی کہا جاتا ہے اور اسکا اوائل کلمات ICT کیا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ ایشیاء میں اسکے لیۓ Infocomm کا لفظ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

عملی طور پر؛ اطلاعاتی طرزیات (انفارمیشن ٹیکنالوجی) کی اصطلاح میں وہ تمام طرزیات (ٹیکنالوجی) آجاتی ہیں جو کہ معلومات کی مختلف اقسام (تحریری حقائق / written data، صوتی روابط، عکس متحرک و عکس ساکن، کثیرواسطی نمائش اور وہ جو ابھی نامعلوم ہیں) کی تخلیق، ذخیرہ گری، تبادلہ و نقل اور استعمال سے مطالق ہیں۔ عموماً اس لفظ میں ٹیلیفون اور کمپیوٹر دونوں ٹیکنالوجیز کا مفہوم آتا ہے۔

دیگر زبانیں